☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
حضرت ابوالبختری
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الزهد← حضرت ابوالبختری
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 36083 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٦٦٧ - حدثنا شريك بن عبد اللَّه عن عطاء بن السائب قال: كان أبو (البختري) (١) رجلًا رقيقا وكان يسمع النوح ويبكي.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء بن سائب سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابوالبختری نرم دل تھے اور یہ جب نوحہ سنتے تو رونے لگ جاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37667]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37667، ترقيم محمد عوامة 36083)
حدیث نمبر: 36084 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٦٦٨ - حدثنا ابن فضيل عن عطاء عن أبي (البختري) (١) في قوله: ﴿اتَّخَذُوا أَحْبَارَهُمْ وَرُهْبَانَهُمْ أَرْبَابًا مِنْ دُونِ اللَّهِ﴾ [التوبة: ٣١] ، قال: أطاعوهم فيما أمروهم به من (تحريم حلال وتحليل حرام) (٢) ، (٣) (فعبدوهم) (٤) بذلك.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوالبختری سے ارشادِ خداوندی { اتَّخَذُوا أَحْبَارَہُمْ وَرُہْبَانَہُمْ أَرْبَابًا مِنْ دُونِ اللہِ } کے بارے میں روایت ہے۔ آپ کہتے ہیں وہ لوگ ان کو جس حرام کے حلال کرنے کا کہتے یہ ان کی اطاعت کرتے اور اسی طرح جس خدا کے حلال کردہ کو حرام کرنے کو کہتے یہ ان کی اطاعت کرتے اس طرح ان لوگوں نے ان کی عبادت کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37668]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37668، ترقيم محمد عوامة 36084)
حدیث نمبر: 36085 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٦٦٩ - حدثنا أبو أسامة قال: أخبرني مسعر عن أبي العنبس، قال: قال: أبو (البختري) (١) : لأن أكون في قوم أعلم مني أحب إليّ من أن أكون في قوم أنا أعلمهم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوالبختری کہتے ہیں اگر میں کسی ایسی جماعت میں ہوں جو مجھ سے زیادہ جانتی ہو تو مجھے یہ اس سے زیادہ پسند ہے کہ میں ایسی قوم میں ہوں جہاں سب سے بڑا عالم میں ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37669]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37669، ترقيم محمد عوامة 36085)
حدیث نمبر: 36086 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٦٧٠ - حدثنا أبو أسامة قال: (حدثنا) (١) سعيد بن صالح أخبرنا عن حكيم ابن جبير قال: قال أبو (البختري) (٢) : ثلاثة لأن أخر من السماء أحب إليّ من ⦗٤٦٣⦘ (أن) (٣) أكون أحدهم: قوم استحلوا أحاديث لها زينة وبهجة، و (سئموا) (٤) القرآن، وقوم أطاعوا المخلوق في معصية الخالق -يعني أهل الشام والخوارج.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوالبختری فرماتے ہیں تین باتیں ایسی ہیں کہ مجھے ان میں سے ہونے کی بنسبت آسمان سے گرنا زیادہ محبوب ہے۔ وہ لوگ جو زیب وزینت کی باتوں کو میٹھا سمجھے اور قرآن سے اکتائے اور وہ قوم جو خالق کی نافرمانی میں مخلوق کی اطاعت کرے۔ یعنی خارجی اور اہل شام۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37670]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37670، ترقيم محمد عوامة 36086)
حدیث نمبر: 36087 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٦٧١ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة قال: أخبرنا عطاء بن السائب أن أبا (البختري) (١) وأصحابه كان إذا سمع أحدُهم يُثنى عليه أو دخله عجيب ثنى منكبيه وقال: خشعت للَّه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء بن سائب کہتے ہیں کہ حضرت ابوالبختری اور ان کے ساتھی ایسے تھے کہ جب ان میں سے کوئی کسی کو اپنی تعریف کہتے سنتا یا اس کو عجب ہونے لگتا تو وہ اپنے کندھوں کو موڑ لیتا اور کہتا میں خدا کے لیے عاجزی کرتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37671]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37671، ترقيم محمد عوامة 36087)
حدیث نمبر: 36088 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٦٧٢ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة عن عطاء بن السائب عن أبي (البختري) (١) قال: إن الأرض (لتفقد) (٢) المؤمن، وإن البقاع لتزين للمؤمن إذا أراد أن يصلي.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوالبختری سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ زمین صاحب ایمان کی غیر موجودگی کو محسوس کرتی ہے اور زمین کے ٹکڑے مومن کے لیے مزین ہوجاتے ہیں جبکہ وہ نماز پڑھنے کا ارادہ کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37672]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37672، ترقيم محمد عوامة 36088)