☽ 15 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
كلام أبي الدرداء ﵁
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الزهد← كلام أبي الدرداء ﵁
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 31
صفحة 1 من 2
حديث رقم: 35722 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٣٠١ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن عبد اللَّه بن مرة قال: قال أبو الدرداء: اعبدوا اللَّه كأنكم ترونه، وعدوا أنفسكم من (الموتى) (١) ، واعلموا أن قليلا يغنيكم خير من كثير يلهيكم، واعلموا أن البر لا يبلى وأن الإثم لا ينسى (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن مرہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم اللہ کی عبادت اس طرح کرو گویا کہ تم اس کو دیکھ رہے ہو اور اپنے آپ کو مردوں میں شمار کرو۔ اور یہ بات جان لو کہ وہ تھوڑا جو تمہیں کفایت کر جائے اس کثیر سے بہتر ہے جو تمہیں غافل کرے اور جان لو کہ نیکی پرانی نہیں ہوتی اور گناہ بھلایا نہیں جاتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37301]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37301، ترقيم محمد عوامة 35722)
حديث رقم: 35723 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٣٠٢ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عبد الملك بن عمير عن رجاء بن (حيوة) (١) قال: جمع أبو الدرداء أهل دمشق فقال: اسمعوا من أخ لكم (ناصح) (٢) : أتجمعون ما لا تأكلون، وتؤملون ما لا تدركون، وتبنون ما لا تسكنون، أين الذين كانوا من قبلكم، فجمعوا كثيرا وأملوا بعيدا وبنوا شديدا، فأصبح جمعهم بورا، وأصبح أملهم غرورا، وأصبحت ديارهم قبورا (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت رجاء بن حیوہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ نے اہل دمشق کو جمع فرمایا پھر ارشاد فرمایا: اپنے خیر خواہ بھائی سے سن لو کیا تم وہ جمع کرتے ہو جس کو تم کھاؤ گے نہیں۔ اور تم اس چیز کی امید کرتے ہو جس کو تم پاؤ گے نہیں۔ اور تم وہ کچھ بناتے ہو جس میں تم نے رہنا نہیں ہے۔ وہ لوگ کہاں ہیں جو تم سے پہلے تھے؟ انہوں نے بہت کچھ جمع کیا اور دور دور کی امیدیں باندھیں۔ اور سخت (عمارتیں) بنائیں۔ پھر ان کی جمع کردہ چیزیں بیکار ہوگئیں اور ان کی امیدیں، دھوکہ ہوگئیں اور ان کے گھر قبور بن گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37302]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37302، ترقيم محمد عوامة 35723)
حديث رقم: 35724 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٣٠٣ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن سفيان عن حبيب قال: كان أبو الدرداء لا يمر على قرية إلا (قال) (١) : أين (أهلك؟) (٢) ثم يقول: ذهبوا وبقيت الأعمال (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حبیب سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابوالدرداء، جس بستی پر سے بھی گزرتے، فرماتے تیرے اہل کہاں ہیں؟ پھر آپ رضی اللہ عنہ فرماتے: وہ تو چلے گئے ہیں لیکن اعمال باقی رہ گئے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37303]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37303، ترقيم محمد عوامة 35724)
حديث رقم: 35725 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٣٠٤ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن مالك بن مغول عن (عبد الملك) (١) بن عمير (قال) (٢) : قال أبو الدرداء: من أكثر من ذكر الموت قل حسده وقل فرحه (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبدالملک بن عمیر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابوالدرداء فرماتے ہیں جو موت کا کثرت سے ذکر کرے گا اس کا حسد کم ہوگا اور اس کی خوشی کم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37304]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37304، ترقيم محمد عوامة 35725)
حديث رقم: 35726 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٣٠٥ - حدثنا عبد الوهاب الثقفي (عن أيوب) (١) عن أبي قلابة عن أبي الدرداء قال: لا تفقه كل الفقه حتى تمقت الناس في جنب اللَّه، ثم ترجع إلى نفسك فتكون (لها أشد) (٢) مقتا (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں تم اس وقت تک مکمل فقیہ نہیں ہوسکتے جب تک تم خدا کے لیے لوگوں پر غصہ نہ کرو۔ پھر تم اپنے نفس کی طرف لوٹو تو تمہیں نفس پر اور زیادہ غصہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37305]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37305، ترقيم محمد عوامة 35726)
حديث رقم: 35727 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٣٠٦ - حدثنا أبو أسامة عن خالد بن دينار عن معاوية بن قرة قال: قال: أبو الدرداء: ليس الخير أن يكثر مالك وولدك، ولكن الخير أن يعظم حلمك وأن يكثر (عملك) (١) وأن (تباري) (٢) الناس في عبادة اللَّه، فإن أحسنت حمدت اللَّه، وإن أسأت استغفرت اللَّه (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت معاویہ بن قرہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ بات خیر نہیں ہے کہ تمہاری اولاد اور مال کثیر ہوجائے بلکہ خیر یہ ہے کہ تیرا حلم بڑھ جائے اور تیرا عمل زیادہ ہوجائے اور خدا کی عبادت میں تو دیگر لوگوں پر سبقت لے جائے۔ پھر اگر تو اچھا کام کرے تو خدا کی حمد کرے اور اگر تو برا کام کرے تو اللہ سے معافی مانگے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37306]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37306، ترقيم محمد عوامة 35727)
حديث رقم: 35728 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٣٠٧ - [حدثنا (معاوية) (١) عن الأعمش عن عمرو بن مرة عن ⦗٣٤٩⦘ سالم ابن أبي الجعد عن أم الدرداء عن أبي الدرداء قال: تفكر ساعة خير من قيام ليلة] (٢) (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ایک گھڑی کا غور وفکر رات بھر کے قیام سے بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37307]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37307، ترقيم محمد عوامة 35728)
حديث رقم: 35729 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٣٠٨ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن عمرو بن مرة عن سالم ابن أبي الجعد عن أم الدرداء قال: قيل لها: ما كان أفضل عمل أبي الدرداء؟ قالت: التفكر (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سالم بن ابی الجعد، ام درداء رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہتے ہیں کہ اُن (ام درداء رضی اللہ عنہا) سے پوچھا گیا کہ حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہا کا افضل ترین عمل کیا تھا؟ انہوں نے فرمایا: تفکر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37308]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37308، ترقيم محمد عوامة 35729)
حديث رقم: 35730 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٣٠٩ - حدثنا زيد بن (حباب) (١) عن معاوية بن صالح عن عبد الرحمن بن جبير بن نفير عن أبيه عن أبي الدرداء قال: إن الذين لا تزال ألسنتهم رطبة من ذكر اللَّه يدخلون الجنة وهم يضحكون (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جن لوگوں کی زبانیں خدا کے ذکر سے مسلسل تر رہتی ہیں وہ جنت میں اس حال میں داخل ہوں گے کہ وہ ہنستے ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37309]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37309، ترقيم محمد عوامة 35730)
حديث رقم: 35731 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٣١٠ - حدثنا يزيد بن هارون عن يحيى بن سعيد عن أبي بكر بن محمد أن أبا عون أخبره أن أبا الدرداء كان يقول: ما بت من ليلة فأصبحت لم يرمني الناس بداهية إلا رأيت أن علي من اللَّه (١) نعمة (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کہا کرتے تھے۔ میں نے جو رات بھی اس طرح گزاری ہے کہ صبح کو لوگ مجھے اس رات میں کسی مصیبت میں مبتلا کرتے ہیں تو میں یہی سمجھتا ہوں کہ یہ مجھ پر خدا کی نعمت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37310]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37310، ترقيم محمد عوامة 35731)
حديث رقم: 35732 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٣١١ - حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن زياد بن فياض عن أبي حازم (قال) (١) : قالت أم الدرداء (لأبي الدرداء) (٢) : يجيء الشيخ فيصلي، ويجيء الشاب فلا يصلي، فقال أبو الدرداء: كل في ثواب قد أعد له (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوحازم سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ام درداء رضی اللہ عنہا نے حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ سے کہا: بوڑھا آتا ہے تو نماز پڑھتا ہے اور جوان آتا ہے تو نماز نہیں پڑھتا۔ اس پر حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہر کوئی ثواب میں ہے اور اسی کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37311]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37311، ترقيم محمد عوامة 35732)
حديث رقم: 35733 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٣١٢ - حدثنا أبو أسامة عن عبد الحميد (بن) (١) جعفر قال: حدثني صالح بن أبي (عريب) (٢) عن كثير بن مرة الحضرمي قال: سمعت أبا الدرداء يقول: ألا أخبركم بخير أعمالكم (٣) أحبها إلى مليككم، وأنماها في درجاتكم، خير من (أن) (٤) تغزوا عدوكم فيضربوا رقابكم وتضربوا رقابهم، خير من إعطاء الدنانير والدراهم، قالوا: وما هي يا أبا الدرداء؟ قال: ذكر اللَّه (٥) أكبر (٦) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت کثیر بن مرہ حضرمی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کو کہتے سنا۔ کیا میں تمہیں بہترین اعمال کا نہ بتاؤں جو تمہارے مالک کو زیادہ محبوب ہے اور تمہارے درجات کو زیادہ بڑھانے والا ہے۔ اس سے بھی بہتر ہے کہ تم اپنے دشمن سے لڑو، وہ تمہاری گردنیں مارے اور تم ان کی گردنیں مارو۔ دراہم ودنانیر دینے سے بہتر ہے؟ لوگوں نے پوچھا: اے ابوالدرداء رضی اللہ عنہ! یہ کیا ہے؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ذکر خدا۔ اور اللہ کا ذکر بہت بڑی چیز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37312]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37312، ترقيم محمد عوامة 35733)
حديث رقم: 35734 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٣١٣ - حدثنا جرير بن عبد الحميد عن منصور عن أبي وائل عن أبي الدرداء قال: إني لآمركم بالأمر وما أفعله، ولكني أرجو فيه الأجر، وإنَّ أبغض الناس إليّ أظلمه الذي لا يستعين عليّ إلا باللَّه (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں تمہیں ایک کام کا حکم دیتا ہوں جبکہ میں اس کو خود نہیں کرتا۔ لیکن میں اس میں اجر کی امید رکھتا ہوں اور مجھے کسی پر ظلم کرتے ہوئے اس بندے پر بہت بغض آتا ہے جو میرے بارے میں صرف خدا سے مدد مانگے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37313]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37313، ترقيم محمد عوامة 35734)
حديث رقم: 35735 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٣١٤ - حدثنا عفان قال: حدثنا وهيب قال: حدثنا موسى بن عقبة قال: حدثني بلال بن سعد الكندي عن أبيه عن أبي الدرداء أنه كان إذا ذكر (الدنيا) (١) قال: إنها ملعونة ملعون ما فيها (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کے بارے میں روایت ہے کہ جب وہ دنیا کا ذکر کرتے تھے تو فرماتے دنیا اور جو کچھ اس میں ہے سب ملعون ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37314]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37314، ترقيم محمد عوامة 35735)
حديث رقم: 35736 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٣١٥ - حدثنا وكيع عن أبي هلال عن معاوية بن قرة قال: مرض أبو الدرداء فعادوه فقالوا: أي شيء تشتكي؟ قال: ذنوبي، قيل: أي شيء تشتهي؟ قال: الجنة، قيل: ندعو لك (الطبيب؟) (١) قال: هو أضجعني (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت معاویہ بن قرہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ بیمار ہوئے تو لوگوں نے ان کی عیادت کی۔ لوگوں نے پوچھا: آپ کو کس چیز کی شکایت ہے؟ فرمایا: اپنے گناہوں کی۔ پوچھا گیا کس چیز کی چاہت ہے؟ فرمایا: جنت کی۔ کہا گیا ہم آپ کے لیے کوئی طبیب بلائیں؟ فرمایا: اسی نے تو مجھے بستر پر ڈالا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37315]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37315، ترقيم محمد عوامة 35736)
حديث رقم: 35737 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٣١٦ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا شيخ منا يقال له الحكم بن الفضيل عن زيد بن أسلم قال: قال أبو الدرداء: التمسوا الخير دهركم كله، وتعرضوا (لنفحات) (١) (رحمة) (٢) اللَّه، فإن للَّه نفحات من رحمته يصيب بها من يشاء من عباده، و (اسألوا) (٣) اللَّه أن يستر عوراتكم ويؤمن روعاتكم (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت زید بن اسلم سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم اپنی پوری زندگی خیر ہی تلاش کرتے رہو اور خدا کی رحمت کے جھونکوں کے سامنے پیش ہوتے رہو کیونکہ اللہ کی رحمت کے کچھ جھونکے ہوتے ہیں جو اللہ تعالیٰ اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتے ہیں پہنچاتے ہیں۔ اور اللہ سے سوال کرو کہ وہ تمہارے رازوں کو چھپائے اور تمہارے خوف کو امن دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37316]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37316، ترقيم محمد عوامة 35737)
حديث رقم: 35738 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٣١٧ - حدثنا وكيع عن سفيان (عن ثور) (١) عن سليم بن عامر عن أبي الدرداء قال: نعم صومعة الرجل بيته، يحفظ فيها لسانه وبصره، وإياك والسوق فإنها تلغي وتلهي (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ آدمی کا بہترین عبادت خانہ اس کا گھر ہے جس میں وہ اپنی زبان اور اپنی نگاہ کی حفاظت کرتا ہے۔ اور خبردار، بازار سے بچو۔ کیونکہ یہ لغو میں مبتلا کرتا ہے اور غافل کردیتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37317]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37317، ترقيم محمد عوامة 35738)
حديث رقم: 35739 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٣١٨ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا مسعر عن عون بن عبد اللَّه عن أبي الدرداء قال: من يتفقد يفقد، ومن لا يعد الصبر لفواجع الأمور يعجز (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں جو شخص جائزہ لیتا ہے وہ محروم ہوجاتا ہے اور جو شخص غمگین امور میں صبر نہیں کرتا وہ عاجز ہوجاتا ہے۔ راوی کہتے ہیں حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر تو لوگوں کو قرض دے گا تو لوگ بھی تجھے قرض دیں گے اور اگر تو ان کو چھوڑ دے گا تو وہ تجھے نہیں چھوڑیں گے۔ راوی نے کہا: پھر آپ مجھے کیا حکم دیتے ہیں؟ حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تو اپنی عزت سے اپنے فقر کے دن کے لیے قرض لے لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37318]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37318، ترقيم محمد عوامة 35739)
حديث رقم: 35740 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٣٢٠ - حدثنا أبو أسامة عن الأعمش عن عمرو بن مرة عن أبي (البختري) (١) قال: بينا أبو الدرداء يوقد تحت قدر له، وسلمان عنده، إذ سمع أبو الدرداء في القدر صوتا، ثم ارتفع الصوت (بنشيج) (٢) كهيئة صوت الصبي، قال: ثم ندرت القدر فانكفأت، ثم رجعت إلى مكانها (لم) (٣) ينصب منها شيء، فجعل أبو الدرداء ينادي: يا سلمان انظر إلى العجب، انظر إلى ما لم (تنظر) (٤) إلى ⦗٣٥٣⦘ مثله أنت ولا أبوك، فقال سلمان: أما إنك لو سكت لسمعت من آيات اللَّه الكبرى (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوالبختری سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کی ہانڈی کے نیچے آگ جل رہی تھی اور حضرت سلمان ان کے پاس تھے کہ اچانک حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ نے ہانڈی میں سے ایک آواز سنی۔ پھر وہ آواز آنسو نکلنے کی آواز ہوگئی جیسے بچہ کی آواز ہوتی ہے۔ راوی کہتے ہیں پھر ہانڈی گرگئی اور اوندھی ہوگئی پھر وہ واپس اپنی جگہ آگئی لیکن اس میں سے کچھ بھی نہیں گرا تھا۔ پس حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ نے آواز دینی شروع کی۔ اے سلمان! عجیب بات دیکھو! ایسی چیز دیکھو جس کی مثل نہ تم نے دیکھی نہ تمہارے باپ نے دیکھی۔ حضرت سلمان نے فرمایا: اگر آپ خاموش رہتے تو آپ اللہ تعالیٰ کی بڑی نشانیوں میں سے سنتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37320]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37320، ترقيم محمد عوامة 35740)
حديث رقم: 35741 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٣٢١ - حدثنا أبو أسامة عن سليمان بن الغيرة عن حميد بن هلال قال: قال أبو الدرداء: إن أخوف ما أخاف إذا وقفتُ على الحساب أن يقال لي: قد علمت فما (عملت) (١) فيما علمت (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حمید بن ہلال سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جب میں حساب کے لیے کھڑا ہوں تو مجھے جس بات سے سب سے زیادہ خوف ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ مجھے کہا جائے تحقیق تجھے علم تھا۔ پس جو تجھے علم تھا تو نے اس میں کیا عمل کیا ہے؟“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37321]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37321، ترقيم محمد عوامة 35741)