☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
(كلام ابن مسعود ﵁)
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الزهد← (كلام ابن مسعود ﵁)
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 65
صفحة 3 من 4
حديث رقم: 35697 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٢٧٥ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن قيس قال: قال عبد اللَّه: كفى بالمرء ⦗٣٣٩⦘ من الشقاء -أو من (الخيبة) (١) - أن يبيت وقد بال الشيطان في أذنه فيصبح ولم يذكر اللَّه (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ فرماتے ہیں: آدمی کی بدبختی کے لیے یہی بات کافی ہے کہ وہ رات اس حال میں گزارے کہ شیطان اس کے کان میں پیشاب کر دے پس وہ صبح اس حال میں کرے کہ خدا کا ذکر نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37275]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37275، ترقيم محمد عوامة 35697)
حديث رقم: 35698 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٢٧٦ - حدثنا أبو أسامة عن مسعر قال: سمعت عون بن عبد اللَّه يقول قرأ رجل عند عبد اللَّه بن مسعود: ﴿هَلْ أَتَى عَلَى الْإِنْسَانِ حِينٌ مِنَ الدَّهْرِ لَمْ يَكُنْ شَيْئًا مَذْكُورًا﴾ [الإنسان: ١] ، فقال: عبد اللَّه: ألا ليت ذلك تم (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عون بن عبداللہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت ابن مسعود کے پاس یہ آیت { ہَلْ أَتَی عَلَی الإِنْسَان حِینٌ مِنَ الدَّہْرِ لَمْ یَکُنْ شَیْئًا مَذْکُورًا } پڑھی۔ اس پر حضرت عبداللہ نے کہا: خبردار! کاش یہ بات پوری ہوتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37276]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37276، ترقيم محمد عوامة 35698)
حديث رقم: 35699 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٢٧٧ - حدثنا الفضل بن دكين عن قرة عن الضحاك عن ابن مسعود قال: ما أصبح اليوم أحد من الناس إلا وهو ضيف، وماله (عارية) (١) ، فالضيف مرتحل، والعارية مؤداة (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں آج کے دن جس نے بھی صبح کی ہے تو وہ مہمان ہے اور اس کا مال عاریت ہے۔ پس مہمان جانے والا ہے اور عاریت قابل واپسی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37277]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37277، ترقيم محمد عوامة 35699)
حديث رقم: 35700 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٢٧٨ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن أبيه عن المنهال بن عمرو عن قيس بن سكن عن عبد اللَّه في قوله: ﴿يَسْعَى نُورُهُمْ بَيْنَ أَيْدِيهِمْ﴾ [الحديد: ١٢] ، قال: يؤتون نورهم على قدر أعمالهم، منهم من نوره مثل الجبل، (ومنهم من نوره مثل النخلة) (١) ، وأدناهم نورا من نوره على إبهامه يطفأ (مرة) (٢) (ويقد) (٣) أخرى (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ سے قول خداوندی { یَسْعَی نُورُہُمْ بَیْنَ أَیْدِیہِمْ } کے بارے میں روایت ہے۔ فرمایا: ان لوگوں کو ان کے اعمال کے بقدر نور دیا جائے گا۔ بعض لوگوں کا نور پہاڑ کی طرح ہوگا اور ان میں سے کم ترین نور والا یوں ہوگا کہ اس کا نور اس کے انگوٹھے پر ہوگا۔ کبھی بجھے گا اور کبھی جلے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37278]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37278، ترقيم محمد عوامة 35700)
حديث رقم: 35701 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٢٧٩ - حدثنا يحيى بن سعيد عن سفيان عن عاصم عن أبي رزين عن عبد اللَّه ابن مسعود قال: موسع عليه في (الدنيا) (١) موسع عليه في الآخرة، مقتور عليه في (الدنيا) (٢) مقتور عليه في الآخرة، (موسع عليه في (الدنيا) (٣) مقتور عليه في الآخرة) (٤) ، مستريح ومستراح منه (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں: دنیا میں خوش حال، آخرت میں خوشحال دنیا میں تنگ حال، آخرت میں تنگ حال، دنیا میں خوشحال، آخرت میں تنگ حال آرام و سکون سے ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37279]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37279، ترقيم محمد عوامة 35701)
حديث رقم: 35702 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٢٨٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي إسحاق عن أبي الأحوص عن عبد اللَّه في قوله: ﴿تُوبُوا إِلَى اللَّهِ تَوْبَةً نَصُوحًا﴾ [التحريم: ٨] قال: التوبة النصوح أن يتوب ثم لا يعود (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ سے ارشاد خداوندی { تُوبُوا إِلَی اللہِ تَوْبَۃً نَصُوحًا } کے بارے میں منقول ہے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: توبۃ نصوح یہ ہے کہ آدمی توبہ کرے پھر اس گناہ کو دوبارہ نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37280]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37280، ترقيم محمد عوامة 35702)
حديث رقم: 35703 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٢٨١ - حدثنا وكيع عن الأعمش عن إبراهيم قال: قال عبد اللَّه: من أراد (الدنيا) (١) أضر بالآخرة، ومن أراد الآخرة أضر (بالدنيا) (٢) (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ فرماتے ہیں جو شخص دنیا کا ارادہ کرے تو اس کو آخرت کا نقصان ہوگا اور جو شخص آخرت کا ارادہ کرے تو اس کو دنیا کا نقصان ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37281]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37281، ترقيم محمد عوامة 35703)
حديث رقم: 35704 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٢٨٢ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش (عن المسيب) (١) بن رافع قال: قال عبد اللَّه: أني لأمقت الرجل أن أراه فارغا ليس في شيء من عمل ⦗٣٤١⦘ (الدنيا) (٢) ولا عمل الآخرة (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ مجھے اس آدمی پر سخت غصہ آتا ہے جس کو میں اس طرح فارغ دیکھوں کہ وہ دنیا، آخرت کے کسی کام میں مشغول نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37282]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37282، ترقيم محمد عوامة 35704)
حديث رقم: 35705 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٢٨٣ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن خيثمة قال: قال عبد اللَّه: من أحب أن ينصف اللَّه من نفسه فليأت إلى الناس الذي يحب أن يؤتى إليه (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ فرماتے ہیں: جو شخص اس بات کو پسند کرتا ہے کہ وہ اپنے نفس سے اللہ کو پورا حق دلائے تو اس کو چاہیے کہ وہ ایسے لوگوں کے پاس آئے جو اپنے پاس آنے کو پسند کرتے ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37283]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37283، ترقيم محمد عوامة 35705)
حديث رقم: 35706 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٢٨٤ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن (خيثمة) (١) قال: قال عبد اللَّه: والذي لا إله غيره (ما أعطي عبد مؤمن من شيء أفضل من أن يحسن باللَّه ظنه، والذي لا إله غيره) (٢) لا يحسن عبد مؤمن باللَّه ظنه إلا أعطاه (اللَّه) (٣) ذلك، فإن (كل الخير) (٤) بيده (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ فرماتے ہیں قسم اس ذات کی جس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے؟ کسی بندۂ مومن کو اس سے افضل چیز عطا نہیں کی گئی کہ وہ اللہ کے ساتھ حسن ظن کرے اور قسم اس ذات کی جس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔ کوئی بندۂ مومن خدا کے ساتھ حسن ظن نہیں کرتا مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ اس کو خیر دے دیتے ہیں۔ کیونکہ ساری خیر اسی کے قبضہ میں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37284]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37284، ترقيم محمد عوامة 35706)
حديث رقم: 35707 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٢٨٥ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي (إسحاق) (١) عن أبي (الأحوص) (٢) عن عبد اللَّه قال: كاد الجعل أن يعذب في (جحره) (٣) بذنب بن آدم، ثم قرأ: ﴿وَلَوْ ⦗٣٤٢⦘ يُؤَاخِذُ اللَّهُ النَّاسَ بِمَا كَسَبُوا (٤) ﴾ [فاطر: ٤٥] (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں قریب ہے کہ بھنورے کو بھی اپنی بل میں ابن آدم کے گناہ کی وجہ سے عذاب دیا جائے پھر آپ رضی اللہ عنہ نے یہ آیت پڑھی: { وَلَوْ یُؤَاخِذُ اللَّہُ النَّاسَ بِمَا کَسَبُوا }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37285]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37285، ترقيم محمد عوامة 35707)
حديث رقم: 35708 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٢٨٦ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي إسحاق عن أبي (الأحوص) (١) قال: قال عبد اللَّه: لا تغالبوا هذا الليل فإنكم (لا تطيقونه) (٢) ، فإذا (نعس) (٣) أحدكم فلينم على فراشه فإنه أسلم (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوالاحوص سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ نے فرمایا: تم لوگ اس رات پر غلبہ حاصل نہ کرو کیونکہ تم اس کی طاقت نہیں رکھتے۔ پس جب تم میں سے کسی کو اونگھ آئے تو اس کو چاہیے کہ وہ اپنے بستر پر سو جائے۔ کیونکہ یہ زیادہ بہتر بات ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37286]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37286، ترقيم محمد عوامة 35708)
حديث رقم: 35709 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٢٨٧ - حدثنا عباد بن العوام عن سفيان بن حسين عن أبي الحكم عن أبي وائل عن ابن مسعود قال: ما أحد من الناس يوم القيامة إلا (١) (يتمنى) (٢) أنه كان يأكل في الدنيا قوتًا، وما يضر أحدكم على أي حال أمسى وأصبح من الدنيا (أن لا) (٣) تكون في النفس (حزازة) (٤) ؛ ولأن يعض أحدكم على جمرة حتى تطفأ خير من أن يقول لأمر قضاه اللَّه: (ليت) (٥) هذا لم يكن (٦) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں لوگوں میں سے ہر ایک قیامت کے دن اس بات کی خواہش کرے گا کہ وہ دنیا میں جو کچھ کھاتا تھا وہ قوت … زندگی بچانے کی مقدار کھانا … ہوتا اور تم میں سے کسی کو دنیا کی صبح وشام … جس حالت کی بھی ہو … نقصان نہیں دے گی اگر اس کے دل میں درد نہ ہو۔ اور تم میں سے کوئی انگارے کو پکڑے یہاں تک کہ وہ بجھ جائے یہ کام اس بات سے بہتر ہے کہ آدمی خدا کے کسی فیصلہ شدہ کام کے بارے میں یہ کہے: کاش کہ یہ نہ ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37287]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37287، ترقيم محمد عوامة 35709)
حديث رقم: 35710 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٢٨٨ - حدثنا أبو (الأحوص) (١) عن أبي إسحاق عن أبي عبيدة قال: قال عبد اللَّه: إنه لمكتوب في التوراة: لقد أعد اللَّه للذين تتجافى جنوبهم عن المضاجع ما لم تر عين ولم تسمع أذن ولم يخطر على قلب بشر وما (لا) (٢) يعلمه ملك ولا مرسل، قال: ونحن نقرؤها: ﴿فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَا أُخْفِيَ لَهُمْ مِنْ قُرَّةِ أَعْيُنٍ﴾ [السجدة: ١٧] (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوعبیدہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ نے فرمایا: یقینا یہ بات تورات میں لکھی ہوئی ہے۔ تحقیق اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کے لیے جن کے پہلو خوابگاہوں سے جدا رہتے ہیں ایسی نعمتیں تیار کی ہیں جن کو کسی آنکھ نے دیکھا نہیں اور کسی کان نے سنا نہیں اور کسی بندہ کے دل پر ان کا خیال نہیں گزرا اور جن کو کوئی فرشتہ، رسول نہیں جانتا۔ پھر فرمایا: ہم اس بات کو (یہاں) پڑھتے ہیں: { فَلاَ تَعْلَمُ نَفْسٌ مَا أُخْفِیَ لَہُمْ مِنْ قُرَّۃِ أَعْیُنٍ } [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37288]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37288، ترقيم محمد عوامة 35710)
حديث رقم: 35711 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٢٨٩ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن مسلم البطين عن (عدسة) (١) (الطائي) (٢) قال: أُتي (عبد اللَّه) (٣) (بطير) (٤) (صيد) (٥) (بشراف) (٦) فقال عبد اللَّه: لوددت إني بحيث صيد هذا الطير، لا يكلمني بشر ولا أكلمه حتى ألقى اللَّه (٧) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عدسہ طائی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ کے پاس مقام شراف سے شکار کردہ ایک پرندہ لایا گیا تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مجھے یہ بات محبوب ہے کہ میں اس مقام پر رہوں جہاں اس پرندہ کو شکار کیا گیا ہے۔ نہ مجھ سے کوئی بشر کلام کرے اور نہ میں کسی بشر سے کلام کروں یہاں تک کہ میں اللہ سے مل جاؤں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37289]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37289، ترقيم محمد عوامة 35711)
حديث رقم: 35712 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٢٩٠ - حدثنا جرير بن عبد الحميد عن عبد العزيز بن رفيع عن (خيثمة) (١) قال: قال عبد اللَّه: انظروا الناس عند (مضاجعهم) (٢) ، فإذا رأيتم العبد يموت على ⦗٣٤٤⦘ خير ما ترونه فارجوا له الخير، وإذا رأيتموه يموت على شر ما ترونه فخافوا عليه، فإن العبد إذا كان شقيا وإن أعجب الناسَ بعضُ عمله قُيض له شيطان (فأرداه) (٣) وأهلكه حتى يدركه الشقاء الذي كتب عليه، وإذا كان (٤) سعيدا وإن كان الناس يكرهون بعض عمله (٥) قيض له ملك فأرشده وسدده حتى تدركه السعادة التي كتبت له (٦) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت خیثمہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ نے فرمایا: لوگوں کو ان کی خواب گاہوں کے پاس دیکھو۔ پس جب تم کسی بندے کو بہترین حالت پر مرتے دیکھو تو اس کے لیے خیر کی امید رکھو اور جب تم کسی بندے کو بدترین حالت میں مرتے دیکھو تو پھر تم اس پر خوف کرو۔ کیونکہ جب بدبخت ہوتا ہے … تو اگرچہ اس کے بعض اعمال لوگوں کو متعجب کرتے ہیں … تو اس کے لیے ایک شیطان مقرر کردیا جاتا ہے وہ اس کو بہکاتا ہے اور ہلاکت میں ڈال دیتا ہے یہاں تک کہ وہ بدبختی اس کو پالیتی ہے جو اس کا مقدر ہوتی ہے اور جب بندہ خوش بخت ہوتا ہے … اگرچہ اس کے بعض اعمال لوگوں کو ناپسند ہوتے ہیں … اس کے لیے ایک فرشتہ مقرر کردیا جاتا ہے جو اس کی راہنمائی کرتا ہے اور راہ راست پر لگاتا ہے۔ یہاں تک کہ اس کو مقدر کی سعادت پالیتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37290]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37290، ترقيم محمد عوامة 35712)
حديث رقم: 35713 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٢٩١ - [حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن عمارة عن أبي (الأحوص) (١) قال: قال عبد اللَّه: تعودوا الخير فإنما الخير في العادة] (٢) (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوالاحوص سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ نے فرمایا: خیر کی عادت بناؤ۔ کیونکہ عادت میں بہتری ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37291]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37291، ترقيم محمد عوامة 35713)
حديث رقم: 35714 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٢٩٢ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن (خيثمة) (١) عن الأسود قال: قال عبد اللَّه: ما من نفس برة ولا فاجرة إلا وإن الموت خير لها من الحياة، لئن كان برا لقد قال اللَّه: ﴿وَمَا عِنْدَ اللَّهِ خَيْرٌ لِلْأَبْرَارِ﴾ [آل عمران: ١٩٨] ، (ولئن) (٢) كان فاجرا لقد قال اللَّه: ﴿وَلَا يَحْسَبَنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا أَنَّمَا نُمْلِي لَهُمْ (خَيْرٌ) (٣) لِأَنْفُسِهِمْ إِنَّمَا نُمْلِي لَهُمْ لِيَزْدَادُوا إِثْمًا وَلَهُمْ عَذَابٌ مُهِينٌ﴾ [آل عمران: ١٧٨] (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت اسود سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ نے فرمایا: نفس اچھا ہو یا برا ہو۔ بہرحال موت اس کے لیے زندگی سے بہتر ہے۔ اگر نفس نیک ہو تو ارشاد خداوندی ہے: { وَمَا عِنْدَ اللہِ خَیْرٌ لِلأَبْرَارِ } اور اگر نفس برا ہو تو ارشاد خداوندی ہے: { وَلاَ یَحْسَبَنَّ الَّذِینَ کَفَرُوا أَنَمَّا نُمْلِی لَہُمْ خَیْرٌ لأَنْفُسِہِمْ إنَّمَا نُمْلِی لَہُمْ لِیَزْدَادُوا إِثْمًا وَلَہُمْ عَذَابٌ مُہِینٌ}۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37292]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37292، ترقيم محمد عوامة 35714)
حديث رقم: 35715 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٢٩٣ - حدثنا شبابة بن سوار قال: حدثنا شعبة عن الأعمش عن عبد اللَّه بن مرة عن أبي (كنف) (١) أن رجلا رأى رؤيا فجعل يقصها على ابن مسعود وهو سمين، فقال ابن مسعود: إني لأكره أن يكون القارئ سمينًا (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوکنف سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے خواب دیکھا۔ چناچہ اس نے وہ خواب حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کو بیان کرنا شروع کیا … وہ آدمی موٹا تھا … حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں اس بات کو ناپسند کرتاہوں کہ قاری موٹا ہو … راوی اعمش کہتے ہیں … میں نے یہ روایت حضرت ابراہیم سے ذکر کی تو انہوں نے فرمایا: موٹا آدمی قرآن کو بھلا دیتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37293]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37293، ترقيم محمد عوامة 35715)
حديث رقم: 35716 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٢٩٥ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي إسحاق عن أبي (الأحوص) (١) قال: قال عبد اللَّه: مع كل فرحة (ترحة) (٢) (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوالاحوص سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ نے فرمایا: ہر خوشی کے ساتھ غم ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37295]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37295، ترقيم محمد عوامة 35716)