☽ 14 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما ذكر في سعة رحمة الله (تعالى)
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الجنة← ما ذكر في سعة رحمة الله (تعالى)
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 29
صفحة 1 من 2
حديث رقم: 35339 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٩١٣ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن بن عجلان عن أبيه عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لما خلق اللَّه الخلق كتب بيده على نفسه: إن رحمتي تغلب غضبي" (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اکرم 5 نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ نے جب ساری مخلوق کو پیدا فرمایا تو اپنے ہاتھ سے اپنے لیے لکھ دیا کہ میری رحمت میرے غصہ پر غالب ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36913]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36913، ترقيم محمد عوامة 35339)
حديث رقم: 35340 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٩١٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن سلمة (عن) (١) الهيثم (بن) (٢) (حنش) (٣) قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لو كنتم لا تذنبون لجاء اللَّه بخلق يذنبون (فيغفر لهم) (٤) " (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اگر تم لوگ گناہ نہ کرو گے تو اللہ تعالیٰ دوسری مخلوق لے آئے گا جو گناہ کرے گی اللہ تعالیٰ انہیں معاف کر دے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36914]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36914، ترقيم محمد عوامة 35340)
حديث رقم: 35341 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٩١٥ - حدثنا أبو معاوية [عن الأعمش عن إبراهيم التيمي عن الحارث بن سويد عن حذيفة أنه (قال: لو أنه لم يمس للَّه ﷿ خلق) (١) (يعصون) (٢) فيما مضى لخلق خلقًا يعصون فيغفر لهم يوم القيامة] (٣) (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر اللہ عزوجل کیلئے ایسی مخلوق نہ ہو جو گناہ کرے تو اللہ تعالیٰ نئی مخلوق پیدا فرما دے گا جو گناہ کرے گی پھر قیامت کے دن ان کو معاف کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36915]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36915، ترقيم محمد عوامة 35341)
حديث رقم: 35342 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٩١٦ - حدثنا (المعلى) (١) بن منصور (عن ليث) (٢) بن سعد عن محمد بن قيس عن أبي صرمة عن أبي أيوب قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لو لم تذنبوا لجاء اللَّه بقوم يذنبون فيغفر لهم" (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو ایوب سے مروی ہے کہ رسول اکرم 5 نے ارشاد فرمایا: اگر تم لوگ گناہ نہ کرو تو اللہ تعالیٰ ایک ایسی قوم لے آئے گا جو گناہ کرے گی پھر اللہ ان کو معاف فرمائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36916]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36916، ترقيم محمد عوامة 35342)
حديث رقم: 35343 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٩١٧ - حدثنا أبو معاوية عن عاصم عن أبي عثمان عن سلمان قال: لما (أري) (١) إبراهيم ملكوت السماوات والأرض رأى عبدا على فاحشة، فدعا عليه فهلك، ثم رأى آخر فدعا عليه فهلك، ثم رأى آخر فدعا عليه فهلك، فقال اللَّه: أنزلوا عبدي لا (يهلك) (٢) عبادي (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سلمان سے مروی ہے کہ جب حضرت ابراہیم علیہ السلام کو زمین و آسمان کے پوشیدہ (عجائبات) راز دکھلائے گئے، تو آپ نے دیکھا کہ ایک شخص خاتون سے زنا کر رہا ہے آپ نے اس کیلئے بد دعا کی تو وہ ہلاک ہوگیا پھر ایک اور کو دیکھا اس کیلئے بددعا فرمائی وہ بھی ہلاک ہوگیا پھر ایک تیسرے کو دیکھا اس کیلئے بد دعا فرمائی وہ بھی ہلاک ہوگیا اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا میرے بندے کو نیچے لے چلو میرے بندوں کو ہلاک نہ کیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36917]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36917، ترقيم محمد عوامة 35343)
حديث رقم: 35344 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٩١٨ - حدثنا وكيع عن زياد بن خيثمة عن نعيم بن أبي هند عن ربعي عن حذيفة قال: المؤمنون مستغنون عن الشفاعة، إنما هي للمذنبين (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ مومنین تو شفاعت سے مستغنی ہیں شفاعت تو گناہ گاروں کیلئے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36918]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36918، ترقيم محمد عوامة 35344)
حديث رقم: 35345 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٩١٩ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن عمرو بن مرة عن أبي عبيدة عن أبي موسى قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:" (يدا) (١) اللَّه (بسطان) (٢) لمسئ الليل أن يتوب بالنهار، ولمسيء النهار أن يتوب بالليل، حتى تطلع الشمس من مغربها" (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو موسیٰ سے مروی ہے کہ رسول اکرم 5 نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ نے اپنے دونوں ہاتھ پھیلا رکھے ہیں رات کے گناہ گار کیلئے کہ وہ دن میں توبہ کرے اور دن کے گناہ گار کیلئے کہ وہ رات میں توبہ کرے توبہ کا دروازہ کھلا ہوا ہے یہاں تک کہ سورج مغرب سے طلوع ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36919]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36919، ترقيم محمد عوامة 35345)
حديث رقم: 35346 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٩٢٠ - حدثنا محمد بن فضيل عن أبي سنان عن أبي وائل قال: إن اللَّه (يدعو) (١) العبد يوم القيامة فيستره (بيده) (٢) فيقول: (تعرف) (٣) ما هاهنا؟ فيقول: نعم يا رب، فيقول: أشهدك أني قد غفرت لك.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت وائل سے مروی ہے کہ اللہ قیامت کے دن اپنے بندے کے گناہوں پر پردہ فرمائے گا پھر اس کو اپنی رحمت اور ستاری کے پردہ میں چھپا کر اس سے پوچھے گا تو جانتا ہے یہ کیا ہے؟ وہ عرض کرے گا جی ہاں اے اللہ! اللہ تعالیٰ فرمائیں گے تو گواہ ہوجا کہ میں نے تجھے معاف کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36920]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36920، ترقيم محمد عوامة 35346)
حديث رقم: 35347 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٩٢١ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن داود عن أبي عثمان عن سلمان قال: خلق اللَّه مائة رحمة فجعل منها رحمة بين الخلائق، كل رحمة أعظم (مما) (١) بين السماء والأرض فيها تعطف الوالدة على ولدها وبها (يشرب) (٢) الطير والوحش الماء، فإذا كان يوم القيامة قبضها اللَّه من الخلائق فجعلها والتسع والتسعين للمتقين فذلك قوله: ﴿وَرَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ فَسَأَكْتُبُهَا لِلَّذِينَ يَتَّقُونَ﴾ [الأعراف: ١٥٦] (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سلمان سے مروی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے سو رحمتیں پیدا فرمائیں پھر ان میں سے ایک رحمت کو مخلوق کے درمیان تقسیم فرما دیا، ہر رحمت زیادہ عظیم ہے جو کچھ آسمان و زمین میں ہے اس سے اسی رحمت میں سے یہ کہ والدہ کا اپنے بچے سے محبت اور رحم کرنا اور اسی کی وجہ سے پرندے اور درندے پانی پیتے ہیں، جب قیامت کا دن آئے گا اللہ تعالیٰ مخلوق سے اس رحمت کو اٹھالے گا اور اس رحمت کو اور دوسری ننانویں رحمتوں کو متقین کیلئے بنائے گا اس کے متعلق اللہ کا ارشاد ہے کہ { رَحْمَتِی وَسِعَتْ کُلَّ شَیْئٍ، فَسَأَکْتُبُہَا لِلَّذِینَ یَتَّقُونَ } [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36921]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36921، ترقيم محمد عوامة 35347)
حديث رقم: 35348 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٩٢٢ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي صالح عن أبي سعيد قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إن اللَّه خلق يوم خلق السماوات والأرض مائة رحمة فجعل في الأرض منها رحمة، فبها تعطف الوالدة على ولدها والبهائم بعضها على بعض، وأخر تسعا وتسعين إلى يوم القيامة فإذا كان يوم القيامة أكملها بهذه الرحمة مائة رحمة" (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس دن اللہ نے زمین و آسمان کو پیدا فرمایا اس دن سو رحمتیں پیدا فرمائیں ان میں سے ایک رحمت زمین میں رکھ دی اسی وجہ سے والدہ اپنی اولاد پر رحم کرتی ہے اور بعض جانور بعض پر رحم کرتے ہیں جب قیامت کا دن آئے گا اللہ تعالیٰ مکمل فرما دے گا اس رحمت کے ساتھ سو رحمتوں کو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36922]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36922، ترقيم محمد عوامة 35348)
حديث رقم: 35349 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٩٢٣ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن جامع بن شداد عن مغيث بن سُمَيّ قال: كان رجل فيمن كان قبلكم يعمل بالمعاصي فادكر يوما فقال: اللهم غفرانك فغفر له.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مغیث سے مروی ہے کہ پہلی امتوں میں ایک شخص تھا جو گناہ کرتا تھا پھر ایک دن اس نے یاد کیا اور کہا اے اللہ! مجھے معاف فرما دے تو معاف فرمانے والا ہے پس اس کو معاف فرما دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36923]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36923، ترقيم محمد عوامة 35349)
حديث رقم: 35350 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٩٢٤ - حدثنا يحيى بن عيسى عن الأعمش عن عبد اللَّه بن عبد اللَّه عن سعد مولى طلحة عن ابن عمر قال: بينا رجل يقال له: الكفل يعمل بالمعاصي، فأعجبته امرأة فأعطاها (خمسين) (١) دينارا، فلما قعد منها مقعد (الرجل) (٢) ارتعدت، فقال لها: مالك؛ قالت: هذا عمل ما عملته قط، قال: أنت تجزعين من هذه الخطيئة، وأنا أعمله مذ كذا وكذا، واللَّه لا أعصي اللَّه أبدا، قال: فمات من ليلته فلما أصبح بنو إسرائيل (قال) (٣) : من يصلي على فلان؟ قال ابن عمر: فوجد مكتوبا على بابه قد غفر اللَّه للكفل (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک شخص تھا گنہگار جس کا نام الکفل تھا۔ اس کو ایک خاتون اچھی لگی تو اس نے اس کو پچاس دینار دئیے جب وہ اس سے غلط کام کا ارادہ کرنے لگا تو وہ خاتون کانپنے لگی الکفل نے پوچھا تجھے کیا ہوا ہے؟ خاتون نے کہا کہ یہ وہ عمل ہے جو میں نے پہلے کبھی نہیں کیا کفل نے کہا کہ تو اس گناہ کو کرنے سے عاجز ہے جب کہ میں اتنی اتنی مدت سے یہ کر رہا ہوں! خدا کی قسم میں آج کے بعد کبھی گناہ نہ کروں گا پھر اسی رات اس کا انتقال ہوگیا جب صبح ہوئی تو بنی اسرائیل کے لوگ کہنے لگے کہ فلاں کا جنازہ کون پڑھے گا؟ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اس کے دروازے پر لکھا ہوا پایا گیا کہ اللہ تعالیٰ نے کفل کی مغفرت فرما دی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36924]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36924، ترقيم محمد عوامة 35350)
حديث رقم: 35351 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٩٢٥ - حدثنا وكيع قال: حدثنا الأعمش عن أبي سفيان عن مغيث بن سمي قال: كان رجل يتعبد في (صومعته) (١) نحوا من ستين سنة، قال: فمطر الناس فاطلع من صومعته، فرأى (الغدر) (٢) والخضرة فقال: لو نزلت فمشيت ونظرت، ففعل فبينما هو يمشي إذ (لقيته) (٣) امرأة فكلمها، فلم (تزل) (٤) تكلمه حتى واقعها، ⦗٢١٢⦘ قال: فوضع كيسا كان عليه، فيه رغيف، ونزل الماء يغتسل، فحضر أجله، فمر سائل فأومأ إلى الرغيف فأخذه، ومات الرجل، فوزن عمله (لستين) (١) سنة فرجحت (خطيئته) (٢) بعمله، ثم وضع الرغيف فرجح، فغفر له.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مغیث سے مروی ہے کہ ایک شخص تھا جو ساٹھ سال سے اپنے گر جا گھر میں عبادت کر رہا تھا ایک دن زور دار بارش ہوئی اس نے اپنے گر جا گھر سے جھانکا تو اس نے پانی تالاب اور سبزہ اور ترکاری وغیرہ دیکھیں اس نے کہا اگر میں نیچے اترا تو میں چلوں گا اور دیکھوں گا پھر اس نے اس طرح کیا اس دوران اس کی ملاقات ایک خاتون سے ہوگئی اس نے اس کے ساتھ گفتگو شروع کردی وہ خاتون اس کے ساتھ مسلسل گفتگو کر رہی تھی یہاں تک کہ وہ غلط کام کر بیٹھا پھر اس نے اپنا تھیلا رکھا جس میں روٹی تھی، بارش آئی جس سے اس نے غسل کیا پھر اس کا مقررہ وقت آن پہنچا وہاں سے ایک سائل گزرا جس کو اس کی روٹی کی سخت ضرورت پڑی تو اس نے وہاں سے روٹی اٹھالی، اور یہ شخص فوت ہوگیا اس کے ساٹھ سال کے اعمال کا وزن کیا گیا تو اس کے گناہوں والا پکڑا جھک گیا پھر وہ روٹی اس میں رکھی گئی تو وہ وزنی ہوگیا تو اس کی مغفرت فرما دی گئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36925]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36925، ترقيم محمد عوامة 35351)
حديث رقم: 35352 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٩٢٦ - حدثنا عمر بن سعد عن سفيان عن (٣) سلمة عن أبي الزعراء عن عبد اللَّه أن راهبا عبد اللهَ في (صومعته) (٤) ستين سنة، فجاءت امرأة فنزلت إلى جنبه فنزل إليها فواقعها ست ليال، ثم سُقِط في يده فهرب فأتى مسجدا فأوى إليه فمكث ثلاثًا لا يطعم شيئا، فأتى برغيف فكسر نصفه فأعطى نصفه (رجلا) (٥) عن يمينه، وأعطى آخر عن يساره، فبعث اللَّه إليه ملك الموت فقبض روحه، فوضع عمل الستين سنة في كفة ووضع السيئة في كفة، فرجحت السيئة، ثم جيء بالرغيف فرجح بالسيئة (٦) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ سے مروی ہے کہ عبد اللہ نامی ایک راہب تھا جو ساٹھ سال تک اپنے گرجے میں عبادت کرتا رہا، ایک خاتون اس کے پڑوس میں آئی اس راہب نے اس کے ساتھ چھ راتیں بدکاری کی پھر وہ بھاگ کر مسجد چلا گیا اور وہاں پر ٹھکانہ پکڑ لیا تین دن گزر گئے اس نے کچھ نہ کھایا اس کے پاس ایک روٹی لائی گئی اس نے اس کو دو حصے کر کے آدھی روٹی اپنے دائیں شخص کو دے دی اور آدھی بائیں شخص کو دے دی اللہ تعالیٰ نے ملک الموت کو بھیجا جس نے اس کی روح قبض کرلی اس کا ساٹھ سالوں کا عمل ایک ترازو میں رکھا گیا اور اس کے گناہوں کو دوسرے پلڑے میں رکھا تو گناہوں والا پکڑا جھک گیا پھر وہ روٹی رکھی گئی تو وہ پلڑا گناہوں والے پلڑے سے بھاری ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36926]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36926، ترقيم محمد عوامة 35352)
حديث رقم: 35353 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٩٢٧ - حدثنا معتمر بن سليمان عن أبيه قال: حدثنا أبو عثمان عن أبي بردة قال: لما حضر أبا موسى الوفاة قال: يا بني اذكروا صاحب الرغيف قال: كان رجل يتعبد في (صومعة) ( (١) عليه اثنا عشر مسكينا، (فأدركه) (٢) الإعياء فرمى بنفسه بين رجلين منهم. وكان ثم (راهب) (٣) يبعث إليهم كل ليلة بأرغفة، فيعطي كل إنسان رغيفا، فجاء صاحب الرغيف فأعطى كل إنسان رغيفا، (ومر) (٤) على ذلك الذي خرج تائبا، فظن أنه مسكين فأعطاه رغيفا، فقال (المتروك) (٥) لصاحب الرغيف: مالك، لم تعطني رغيفي؟ ما كان (لك) (٦) (عنه) (٧) غنى، قال: تراني أمسكه عنك، سل: هل أعطيت أحدا منكم رغيفين؟ قالوا: لا، قال: إني أمسك عنك، واللَّه لا أعطيك شيئا الليلة، قال: فعمد التائب إلى الرغيف الذي دفعه إليه، فدفعه إلى الرجل الذي ترك، فأصبح التائب ميتًا، قال: فوزنت السبعون سنة بالسبع الليالي فلم (تزن) (٨) ، قال: فوزن الرغيف بالسبع الليالي، قال: فرجح الرغيف، فقال أبو موسى: يا بني اذكروا صاحب الرغيف (٩) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو بردہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب حضرت ابو موسیٰ کا وفات کا وقت قریب آیا تو فرمایا اے میرے بیٹو! روٹی والے شخص کو یاد کرو ایک شخص تھا جو اپنے گرجے میں ستر سال سے عبادت کرتا رہا پھر وہ ایک دن اترا تو شیطان اس کی آنکھوں میں عورت کے مشابہ بن کر آیا وہ اس کے ساتھ سات دن اور سات راتیں بدکاری کرتا رہا پھر اس پر اس کی غلطی ظاہر ہوئی تو وہ توبہ کرنے کیلئے نکل پڑا جب بھی قدم اٹھاتا تو نماز پڑھتا اور سجدہ کرتا اور رات کو ایک دکان میں ٹھکا نہ پکڑا جس میں بارہ مسکین تھے وہ بہت زیادہ تھک گیا تھا اس نے اپنے آپ کو دو شخصوں کے درمیان ڈال دیا۔ وہاں ایک راہب تھا جو ہر روز ان کی طرف ایک روٹی بھیجتا تھا اور ہر شخص کو ایک روٹی دیتا تھا پھر وہ روٹی والا آیا اور اس نے ہر شخص کو ایک روٹی دی اور اس شخص کے پاس سے بھی گزرا جو توبہ کرنے کیلئے گرجا سے نکلا تھا اس نے خیال کیا کہ وہ بھی مسکین ہے اس کو بھی روٹی دے دی ان میں سے ایک شخص نے جس کو چھوڑ دیا گیا تھا روٹی والے سے کہا کیا ہوا کہ تم نے میری روٹی مجھے نہ دی؟ اس نے کہا کہ پوچھو کیا میں نے تم میں سے کسی کو دو روٹیاں دی ہیں؟ لوگوں نے کہا کہ نہیں اس نے کہا کہ میں نے تجھ سے روک لیا ہے خدا کی قسم آج رات تجھے کچھ نہ دوں گا، توبہ کرنے والے شخص نے روٹی کی طرف ارادہ کیا جو اس کو دی گئی تھی وہ اس نے اس کو دے دی جس کو چھوڑ دیا گیا تھا، صبح کو وہ توبہ کرنے والا شخص مردہ پایا گیا، اس کے ستر سالوں کی نیکیوں کو ان سات راتوں کے گناہ کے ساتھ تولا گیا تو وہ نہ وزن ہوئیں، پھر اس روٹی کو ان سات راتوں کے ساتھ وزن کیا گیا تو روٹی والا پلڑا جھک گیا۔ حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا اس روٹی والے کو یاد کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36927]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36927، ترقيم محمد عوامة 35353)
حديث رقم: 35354 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٩٢٨ - حدثنا أبو معاوية ويعلى عن الأعمش عن أبي سعيد عن أبي (الكنود) (١) قال: مر عبد اللَّه على (قاص) (٢) وهو يذكر النار فقال: يا مذكر لا ⦗٢١٤⦘ تقنط الناس: ﴿يَاعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ﴾ [الزمر: ٥٣] (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ ایک واعظ کے پاس سے گزرے جو جہنم کو یاد کر رہا تھا حضرت عبد اللہ نے فرمایا اے یاد کرنے والے لوگوں کو ناامید مت کر اللہ کا ارشاد ہے { یَا عِبَادِی الَّذِینَ أَسْرَفُوا عَلَی أَنْفُسِہِمْ لاَ تَقْنَطُوا مِنْ رَحْمَۃِ اللہِ }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36928]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36928، ترقيم محمد عوامة 35354)
حديث رقم: 35355 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٩٢٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن موسى بن عقبة عن سالم عن ابن عمر عن كعب قال: لما رأت الملائكة بني آدم وما يذنبون؟ قالوا: يا رب يذنبون؟ قال: لو كنتم مثلهم فعلتم كما يفعلون، فاختاروا منكم ملكين، قال: فاختاروا هاروت وماروت، فقال لهما ﵎: إن بيني وبين الناس رسولا، فليس بيني و (بينكما) (١) أحد، لا تشركا بي شيئًا و (لا تسرقا) (٢) ولا تزنيا، قال عبد اللَّه: قال كعب: فما استكملا ذلك اليوم حتى وقعا فيما حرم عليهما (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت کعب سے مروی ہے کہ جب ملائکہ نے انسانوں کے گناہوں کو دیکھا تو عرض کیا اے اللہ! وہ گناہ کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اگر تم ان کی طرح ہوتے تو وہی کرتے جو وہ کر رہے ہیں پس تم اپنے درمیان میں سے دو فرشتوں کو منتخب کرلو، انہوں نے ہاروت اور ماروت کو منتخب کرلیا اللہ تعالیٰ نے ان دو نوں فرشتوں سے فرمایا: تم میرے اور لوگوں کے درمیان پیغامبر ہو، میرے اور تمہارے درمیان کوئی نہیں ہے میرے ساتھ کسی کو شریک مت کرنا، چوری مت کرنا، زنا مت کرنا حضرت عبد اللہ نے فرمایا: حضرت کعب نے ارشاد فرمایا پس انہوں نے اس عہد کو پورا نہیں کیا یہاں تک کہ جو ان پر حرام کیا گیا تھا اس میں پڑگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36929]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36929، ترقيم محمد عوامة 35355)
حديث رقم: 35356 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٩٣٠ - حدثنا محمد بن فضيل عن أبي سنان عن يعقوب بن (سفيان) (١) (اليشكري) (٢) عن عبد اللَّه بن مسعود قال: أتاه رجل قد ألم بذنب فسأله عنه فلهى عنه، [وأقبل على القوم (يحدثهم) (٣) فحانت (إليه) (٤) نظرة من عبد اللَّه فإذا عين ⦗٢١٥⦘ الرجل تهراق، فقال: هذا (أوان همك) (٥) ما جئت تسألني عنه] (٦) ، إن للجنة سبعة أبواب كلها يفتح ويغلق غير باب التوبة، موكل به ملك فاعمل ولا تيأس (٧) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن مسعود کے پاس ایک شخص اپنے گناہوں کی شکایت لے کر حاضر ہوا اور ان سے اس کے متعلق دریافت کیا حضرت ابن مسعود نے اس کی طرف توجہ نہ فرمائی اور لوگوں کی طرف متوجہ ہو کر ان سے گفتگو فرمانے لگے حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ کی نظر اس پر پڑی تو وہ رو رہا تھا۔ حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا کہ جس مقصد کے لیے تو آیا تھا اب اس کا وقت آگیا ہے۔ جنت کے سات دروازے ہیں جن میں ہر ایک دروازہ بند ہوتا اور کھلتا ہے، سوائے توبہ کے دروازے کے۔ اس پر ایک فرشتہ مقرر ہے۔ تو عمل کرتا رہ اور مایوس نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36930]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36930، ترقيم محمد عوامة 35356)
حديث رقم: 35357 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٩٣١ - حدثنا زيد بن (الحباب) (١) عن علي بن مسعدة قال: حدثنا قتادة عن أنس بن مالك قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"كل ابن آدم خطاء وخير الخطائين التوابون" (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت انس سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا سب انسان گنہگار ہیں اور بہترین گنہگار توبہ کرنے والے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36931]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36931، ترقيم محمد عوامة 35357)
حديث رقم: 35358 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٩٣٢ - حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن أيوب عن أبي قلابة قال: إن اللَّه تعالى لما لعن إبليس سأله النظرة، فأنظره إلى يوم الدين، قال: وعزتك لا أخرج من جوف -أو قلب- ابن آدم ما دام فيه الروح، قال: وعزتي لا أحجب عنه التوبة ما دام فيه الروح.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو قلابہ سے مروی ہے کہ جب اللہ نے ابلیس کو مردود فرمایا اس نے اللہ سے مہلت مانگی تو اللہ تعالیٰ نے قیامت تک اس کو مہلت عطا فرما دی، شیطان نے کہا اے اللہ مجھے تیری عزت کی قسم جب تک بنی آدم کے جسم میں روح ہے میں ان کو جہنم کی طرف نکالتا رہوں گا اللہ تعالیٰ نے فرمایا مجھے میری عزت و جلال کی قسم میں توبہ کے ذریعہ ان کے گناہوں پر پردہ ڈالتا رہوں گا جب تک ان کے جسموں میں روح ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36932]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36932، ترقيم محمد عوامة 35358)