☽ 14 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في المسافر يطرق أهله ليلا
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب السير← في المسافر يطرق أهله ليلا
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 6
Hadith No.: 34332 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٨٩٥ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن محارب بن دثار عن جابر قال: نهى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أن يطرق الرجل أهله (ليلًا) (١) يتخونهم أو يطلب عثراتهم (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ آدمی سفر سے رات کو گھر لوٹے، وہ ان کے ساتھ خیانت کرے گا یا وہ ٹھوکر اور غلطی طلب کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35895]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35895، ترقيم محمد عوامة 34332)
Hadith No.: 34333 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٨٩٦ - حدثنا يزيد بن هارون عن همام بن يحيى عن إسحاق (بن) (١) عبد اللَّه ابن أبي طلحة عن أنس أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم كان لا يطرق أهله ليلًا، وكان يأتيهم غدوة أو عشية (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم رات میں سفر سے واپس گھر والوں کے پاس نہ لوٹا کرتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم صبح کے وقت یا شام کے وقت آتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35896]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35896، ترقيم محمد عوامة 34333)
Hadith No.: 34334 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٨٩٧ - حدثنا غندر عن شعبة عن الأسود بن قيس أنه سمع (نبيحًا) (١) العنزي عن جابر بن عبد اللَّه قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إذا دخلتم ليلًا فلا يمات أحد أهله طروقًا"، قال جابر: فواللَّه لقد طرقنا (هن) (٢) بعد (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابربن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تم میں سے کوئی شخص جب سفر سے واپس لوتے تو وہ رات کو گھر والوں کے پاس نہ آئے، حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ خدا کی قسم ہم ان کے پاس رات گزرنے کے بعد آتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35897]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35897، ترقيم محمد عوامة 34334)
Hadith No.: 34335 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٨٩٨ - حدثنا معاوية بن هشام قال: ثنا سفيان عن حميد الأعرج عن محمد ابن إبراهيم التيمي عن أبي سلمة عن عبد اللَّه بن رواحة قال: كنت في غزاة، فاستأذنت فتعجلت فانتهيت إلى الباب، فإذا المصباح يتأجج، وإذا أنا بشيء أبيض (نائم) (١) ، فاخترطت سيفي ثم حركتها، فقالت: إليك إليك فلانة، كانت عندي ⦗٥٢٣⦘ مشطتني، فأتيت النبي صلى الله عليه و آله وسلم فأخبرته فنهى أن يطرق الرجل أهله ليلًا (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں ایک غزوہ میں شریک تھا میں نے واپسی کی اجازت طلب کی اور جلدی کی اور جلدی واپس آ کر گھر کے دروازے پر پہنچ گیا، گھر میں چراغ جل رہا تھا اور میں نے ایک سفید چیز سوئی ہوئی دیکھی میں نے تلوار نکال لی پھر اس کو حرکت دی تو میری اہلیہ نے کہا: تو دور ہوجا تو دور ہوجا فلاں میرے پاس ہے اور میرے بالوں میں کنگھی کر رہی ہے، حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ کو اس واقعہ کی اطلاع دی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے منع فرما دیا کہ آدمی رات کو سفر سے واپس گھر آئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35898]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35898، ترقيم محمد عوامة 34335)
Hadith No.: 34336 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٨٩٩ - حدثنا ابن نمير قال: ثنا عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن ابن عمر قال: أقبل عمر بن الخطاب من غزوة سَرْغ حتى إذا بلغ الجُرْف قال: أيها الناس لا تطرقوا النساء ولا (تغيروهن) (١) ، ثم بعث راكبا إلى المدينة بأن الناس داخلون بالغداة (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ غزوہ سرغ سے واپس آ رہے تھے، جب آپ مقام جرف پر پہنچے تو آپ نے اعلان فرمایا اے لوگو! رات کے وقت اور ان کی بیخبر ی میں ان کے پاس مت داخل ہوجاؤ پھر آپ نے ایک سوار مدینہ کی طرف بھیجا کہ بتادو لوگ صبح داخل ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35899]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35899، ترقيم محمد عوامة 34336)
Hadith No.: 34337 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٩٠٠ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن عاصم الأحول عن عامر قال: قال: جابر بن عبد اللَّه قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إذا طالت غيبة أحدكم عن أهله فلا يطرقن أهله ليلًا" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر رضی اللہ عنہ بن عبد اللہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب تم میں کوئی شخص سفر کی وجہ سے زیادہ دن گھر والوں سے دور رہے تو وہ رات کے وقت گھر والوں کے پاس واپس مت آئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35900]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35900، ترقيم محمد عوامة 34337)