☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
دشمن کے سرکاٹ کر لے کر آنا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب السير← دشمن کے سرکاٹ کر لے کر آنا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 34299 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٨٦٢ - حدثنا أبو أسامة عن (أبي عقيل) (١) قال: ثنا أبو نضرة قال: لقي رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (العدو) (٢) ذات يوم فقال لأصحابه: (من جاء) (٣) منكم برأس فله على اللَّه ما تمنى (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو نضرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک دن نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا دشمن سے آمنا سامنا ہوا آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے صحابہ j سے فرمایا: جو تم میں سے دشمن کا سر کاٹ کر لائے اس کو اللہ وہ چیز عطا کرے گا جس کی وہ تمنا کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35862]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35862، ترقيم محمد عوامة 34299)
حدیث نمبر: 34300 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٨٦٣ - حدثنا حفص بن غياث عن أشعث عن عدي بن ثابت عن البراء ابن عازب قال: بعث رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم إلى رجل تزوج امرأة أبيه فأمره أن يأتيه برأسه (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک شخص کی طرف سپاہی بھیجے جس نے اپنے والد کی بیوی کے ساتھ نکاح کرلیا تھا اور حکم دیا اس کا سرکاٹ کر لاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35863]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35863، ترقيم محمد عوامة 34300)
حدیث نمبر: 34301 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٨٦٤ - حدثنا عيسى بن يونس عن أبيه عن أبي إسحاق عن أبي عبيدة (عن أبيه) (١) قال: اشتركنا يوم بدر أنا وسعد وعمار فجاء سعد برأسين (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ غزوہ بدر میں میں، حضرت سعد اور حضرت عمار شریک تھے، حضرت سعد دو دشمنوں کا سرکاٹ کر لائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35864]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35864، ترقيم محمد عوامة 34301)
حدیث نمبر: 34302 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٨٦٥ - حدثنا شريك عن أبي إسحاق عن هنيدة بن خالد الخزاعي قال: إن أول رأس أهدي في الإسلام رأس ابن الحمق أهدي إلى معاوية (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ھنیدہ بن خالد الخزاعی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اسلام میں پہلا سر جو کاٹ کر کسی طرف بھیجا گیا وہ ابن الحمیق کا سر تھا جو حضرت معاویہ کی طرف بھیجا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35865]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35865، ترقيم محمد عوامة 34302)
حدیث نمبر: 34303 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٨٦٦ - حدثنا عيسى بن يونس عن الأوزاعي عن قرة بن عبد الرحمن عن يزيد بن أبي حبيب المصري قال: بعث أبو بكر أو عمر -شك الأوزاعي- عقبة بن عامر الجهني ومسلمة بن مخلد الأنصاري إلى مصر، قال: ففتح لهم، قال: فبعثوا برأس يناق البطريق، فلما رآه أنكر ذلك، فقال: إنهم يصنعون بنا مثل هذا، فقال: (استنان) (١) بفارس والروم؟ لا يحمل إلينا رأس، إنما يكفينا من ذلك الكتاب والخبر (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ یا حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عقبہ بن عامر اور مسلمہ بن مخلد رضی اللہ عنہ ما کو مصر کی طرف جہاد کیلئے بھیجا، انہوں نے مصر فتح کرلیا اور یناق البطریق کا سر ان کو بھیج دیا، جب انہوں نے سر کو دیکھا تو ناپسند کیا، ان حضرات نے فرمایا یہ لوگ بھی ہمارے ساتھ اسی طرح کرتے ہیں، حضرت ابوبکر یا حضرت عمر رضی اللہ عنہ ما نے فرمایا: کٹے ہوئے سر ہماری طرف نہ بھیجے جائیں۔ ہمارے لیے یہی کافی ہے کہ جیتنے کی خبر یا خط بھیج دیا کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35866]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35866، ترقيم محمد عوامة 34303)