☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کسی شخص کے پاس اگر خیانت کی چیز پائی جائے تو اس کا حکم
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب السير← کسی شخص کے پاس اگر خیانت کی چیز پائی جائے تو اس کا حکم
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 34225 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٧٨٥ - حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن المثنى ص عمرو بن شعيب قال: إذا وجد الغلول عند الرجل أخذ وجلد مائة وحلق رأسه ولحيته وأخذ ما كان في رحله من شيء إلا الحيوان، وأحرق رحله ولم يأخذ سهما في المسلمين أبدا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن شعیب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ اگر کسی شخص کے پاس خیانت کا مال ملتا تو اس سے لے لیا جاتا اور اس کو سوکوڑے مارے جاتے اور اس کا سر اور داڑھی مونڈھ دی جاتی اور اس کی سواری کے علاوہ سارا سامان ضبط کرلیا جاتا اور اس کے سامان کو آگ لگا دی جاتی اور وہ ہمیشہ کیلئے مسلمانوں کی غنیمت میں سے حصہ وصول نہیں کرے گا، فرماتے ہیں کہ مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ حضرات شیخین رضی اللہ عنہ ما اسی طرح کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35785]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35785، ترقيم محمد عوامة 34225)
حدیث نمبر: 34226 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٧٨٧ - حدثنا عبد الأعلى عن يونس عن الحسن في الغلول يوجد عند الرجل قال: يحرق (رحله) (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص کے پاس خیانت کا مال وصول ہو تو اس کے سامان کو آگ لگا دی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35787]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35787، ترقيم محمد عوامة 34226)
حدیث نمبر: 34227 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٧٨٨ - حدثنا إسحاق بن منصور قال: ثنا هريم عن مطرف عن عمرو بن سالم قال: كان أصحابنا يقولون: عقوبة صاحب الغلول أن يحرق فسطاطه ومتاعه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن سالم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہمارے اصحاب فرماتے تھے کہ خیانت کرنے والے کی سزا یہ ہے کہ اس کے خیمہ اور سامان کو جلا دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35788]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35788، ترقيم محمد عوامة 34227)
حدیث نمبر: 34228 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٧٨٩ - حدثنا داود بن عبد اللَّه قال: ثنا عبد العزيز بن محمد عن صالح بن محمد (بن) (١) زائدة عن سالم بن عبد اللَّه عن أبيه عن عمر بن الخطاب أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قال:"من وجدتموه قد غل فحرقوا متاعه" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم جس کو خیانت کرتے ہوئے پاؤ تو اس کے سامان کو آگ لگا دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35789]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35789، ترقيم محمد عوامة 34228)