☽ 10 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
آزاد خواتین قید ہو جائیں پھر ان کو کوئی خرید لے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب السير← آزاد خواتین قید ہو جائیں پھر ان کو کوئی خرید لے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 34202 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٧٦١ - حدثنا أبو داود الطيالسي عن أبي (حرة) (١) عن الحسن في رجل سبيت امرأته فافتداها زوجها من العدو تكون أمتَه؟ قال: لا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ سے دریافت کیا گیا کہ ایک آدمی کی بیوی کو قید کرلیا گیا تو اس کے خاوند نے فدیہ دے کر دشمن سے آزاد کر والیا تو کیا وہ اس کی باندی شمار ہوگی؟ فرمایا کہ نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35761]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35761، ترقيم محمد عوامة 34202)
حدیث نمبر: 34203 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٧٦٢ - حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قلت لعطاء: نساء حرائر أصابهن العدو فابتاعهن رجل أيصيبهن؟ قال: لا، (ولا) (١) يسترقهن، ولكن ⦗٤٨٧⦘ يعطيهن أنفسهن بالذي أخذهن به، ولا (يزد) (٢) عليهن.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء رحمہ اللہ سے دریافت کیا کہ کچھ آزاد عورتوں کو اگر دشمن قید کرے پھر ان کو کوئی شخص ان سے خرید لے، تو کیا وہ ان کے ساتھ جماع کرسکتا ہے؟ فرمایا کہ نہیں اور وہ باندی بھی نہیں بنیں گی بلکہ جتنا مال دے کر ان کو خریدا گیا ہے وہ وصول کرے گا ان سے اور اس رقم پر زیادتی نہیں کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35762]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35762، ترقيم محمد عوامة 34203)