☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ کھانے کو کھا لے، اور اس کو اٹھائے مت اور جنہوں نے اس کو اٹھانے میں رخصت دی ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب السير← جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ کھانے کو کھا لے، اور اس کو اٹھائے مت اور جنہوں نے اس کو اٹھانے میں رخصت دی ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 34029 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٥٨٠ - حدثنا معتمر بن سليمان عن زياد بن سعد شيخ من أهل واسط أن ⦗٤٤٠⦘ عبد اللَّه بن عباس لم ير بأسا أن يأكل الرجل الطعام في أرض (الشرك) (١) حتى يدخل أهله (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اس میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے کہ کوئی شخص مشرکین کی سر زمین میں موجود کھانے میں سے کھالے، یہاں تک کہ وہ اپنے گھر والوں کے پاس چلا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35580]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35580، ترقيم محمد عوامة 34029)
حدیث نمبر: 34030 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٥٨١ - حدثنا يزيد بن هارون عن حجاج عن الحسن بن أبي الحسن وأبي إسحاق أنهما (قالا) (١) في القوم يصيبون الغنيمة: يأكلون ولا يحملون.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ بن ابی الحسن اور حضرت ابو اسحاق رحمہ اللہ ان لوگوں کے متعلق فرماتے ہیں جن کو مال غنیمت حاصل ہو وہ اسے کھا لیں اور اٹھائیں مت۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35581]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35581، ترقيم محمد عوامة 34030)
حدیث نمبر: 34031 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٥٨٢ - حدثنا عبدة بن سليمان عن الأفريقي عن خالد بن أبي عمران قال: سألت القاسم وسالمًا عن الرجل يصيب الطعام في أرض العدو فيصيب منه ويكسب منه الدراهم فقالا: يجعله في طعام يأكله ولا يكسب منه عقدة مال.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خالد بن ابو عمران فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم رضی اللہ عنہ اور حضرت سالم رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کہ ایک شخص کو دشمن کی زمین سے کھانا ملے وہ اس کو استعمال کرسکتا ہے اور اس کو دراہم کے بدلے فروخت کرسکتا ہے؟ فرمایا: کھانا تو کھالے، لیکن اس کو مال کے بدلے فروخت نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35582]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35582، ترقيم محمد عوامة 34031)