☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن لوگوں نے یوں کہا اس شخص کے بارے میں جس کو دارالحرب میں قید کر لیا گیا ہو کہ اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب السير← جن لوگوں نے یوں کہا اس شخص کے بارے میں جس کو دارالحرب میں قید کر لیا گیا ہو کہ اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 33674 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٢١٣ - حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: سئل عطاء عن الرجل من أهل الذمة (يؤخذ) (١) في أهل الشرك؛ فيقول: لم (أرد عونهم) (٢) عليكم، وقد اشترطوا عليه أن لا يأتيهم، فكره قتله إلا ببينة، قال: وقال حينئذ لعطاء بعض أهل العلم: إذا نقض شيئًا واحدا مما عليه فقد نقض الصلح.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء سے پوچھا گیا اس ذمی شخص کے بارے میں جس کو مشرکین کی زمین میں پکڑ لیا گیا اس نے کہا: کہ میرا تمہارے خلاف ان کی مدد کرنے کا ارادہ نہیں تھا… اور تحقیق ان لوگوں نے اس پر یہ شرط لگا دی کہ وہ مسلمانوں کے پاس نہیں آئے گا؟ تو آپ رحمہ اللہ نے اس کے قتل کو مکروہ سمجھا مگر گواہی کے ساتھ۔ راوی کہتے ہیں: کہ اس وقت بعض اہل علم نے حضرت عطاء رحمہ اللہ سے فرمایا: جو چیز اس پر لازم تھی جب اس میں سے ایک چیز ختم کردی تو تحقیق صلح ختم ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35213]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35213، ترقيم محمد عوامة 33674)
حدیث نمبر: 33675 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٢١٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن هشام عن الحسن في أهل الذمة إذا نقضوا العهد فليس على الذرية (شيء) (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری رحمہ اللہ نے ذمیوں کے بارے میں ارشاد فرمایا: جب وہ معاہدہ توڑ دیں تو ان کی اولاد پر کوئی بوجھ نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35214]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35214، ترقيم محمد عوامة 33675)