☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو شخص قرآن پڑھنے والے کے لیے عطیہ مقرر کرے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب السير← جو شخص قرآن پڑھنے والے کے لیے عطیہ مقرر کرے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 33557 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٠٩٢ - حدثنا محمد بن فضيل عن أبيه قال: كان عمر بن عبد العزيز لا يفرض إلا لمن قرأ القرآن.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت فضیل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ عطیہ مقرر نہیں فرماتے تھے مگر قرآن پڑھنے والے شخص کے لیے۔ راوی کہتے ہیں: کہ میرے والد بھی ان لوگوں میں سے تھے جو قرآن پڑھتے تھے۔ تو آپ رحمہ اللہ نے ان کے لیے عطیہ مقرر فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35092]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35092، ترقيم محمد عوامة 33557)
حدیث نمبر: 33558 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٠٩٤ - حدثنا وكيع قال: (ثنا) (١) سفيان عن الشيباني عن (يسير) (٢) بن عمرو أن سعد بن مالك فرض لمن قرأ القرآن في ألفين ألفين، فبلغ ذلك عمر، فكتب إليه أن لا (يعطي) (٣) على القرآن أجرًا (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یسیر بن عمرو رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضر ت سعد بن مالک رحمہ اللہ نے قرآن پڑھنے والوں کے لیے دو دو ہزار کا عطیہ مقرر فرمایا۔ یہ خبر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو پہونچی تو آپ رضی اللہ عنہ نے ان کی طرف خط لکھا: کہ وہ قرآن پڑھنے پر اجرت مت عطا کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35094]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35094، ترقيم محمد عوامة 33558)