☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن لوگوں نے یوں کہا: ان غلاموں کے بارے میں جو دشمن کے ملک میں بھاگ جائیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب السير← جن لوگوں نے یوں کہا: ان غلاموں کے بارے میں جو دشمن کے ملک میں بھاگ جائیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 33528 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٠٦٣ - حدثنا عيسى بن يونس عن الأوزاعي عن (عبدة) (١) بن أبي لبابة أنه قال في العبد إذا أبق إلى أرض العدو: لا (يقبل) (٢) حتى يأوي إلى (حرز) (٣) ويرد إلى مولاه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
امام اوزاعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبدہ بن ابی لبابہ رحمہ اللہ نے اس غلام کے بارے میں جو دشمن کے ملک کی طرف بھاگ جائے یوں ارشاد فرمایا: کہ اس کا کوئی عمل قبول نہیں ہوگا یہاں تک کہ وہ کسی محفوظ مقام پر پناہ لے اور اپنے آقا کی طرف لوٹ آئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35063]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35063، ترقيم محمد عوامة 33528)
حدیث نمبر: 33529 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٠٦٤ - حدثنا وكيع قال: (ثنا) (١) سفيان عن حبيب بن أبي ثابت عن المغيرة ابن لثمبل عن جرير بن عبد اللَّه قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إذا أبق العبد إلى (أرض) (٢) العدو برئت منه الذمة" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جریر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب کوئی غلام دشمن کے ملک کی طرف بھاگ جائے تو اس کا ذمہ بری ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35064]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35064، ترقيم محمد عوامة 33529)
حدیث نمبر: 33530 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٠٦٥ - حدثنا وكيع عن سفيان عن الحسن بن عبيد اللَّه عن الشعبي عن جرير قال: مع كل أبقة كفرة (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
امام شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت جریر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ہر بھاگنے والا کافر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35065]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35065، ترقيم محمد عوامة 33530)
حدیث نمبر: 33531 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٠٦٦ - حدثنا وكيع قال: (ثنا) (١) يونس بن أبي إسحاق عن عامر عن جرير قال: إذا أبق إلى العدو فقد حل دمه - (يعني) (٢) إلى دار الحرب (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت جریر بن عبد ا اللہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: جب کوئی شخص دشمن کی طرف بھاگ جائے یعنی دار الحرب کی طرف بھاگ جائے تو تحقیق اس کا خون حلال ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35066]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35066، ترقيم محمد عوامة 33531)
حدیث نمبر: 33532 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٠٦٧ - حدثنا أبو أسامة عن مجالد عن عامر عن جرير عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"أيما عبد أبق إلى أرض العدو فقد برئت منه الذمة" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جریر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو کوئی غلام دشمن کی زمین کی طرف بھاگ جائے تو تحقیق اس کا ذمہ بری ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35067]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35067، ترقيم محمد عوامة 33532)