☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما قالوا: في الرجل يسلم ثم يرتد ما يصنع به؟
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب السير← ما قالوا: في الرجل يسلم ثم يرتد ما يصنع به؟
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 30
صفحة 2 من 2
حديث رقم: 33415 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٩٣٩ - حدثنا البكراوي عن (عبيد اللَّه) (١) بن عمر قال: كتب عمر بن عبد العزيز في قوم نصارى ارتدوا فكتب أن استتيبوهم، فإن تابوا وإلا فاقتلوهم.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبید اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ نے ان لوگوں کے بارے میں خط لکھا جو عیسائی تھے پھر وہ مرتد ہوگئے تو آپ رحمہ اللہ نے لکھا: ان سے توبہ طلب کرو۔ پس اگر توبہ کریں تو ٹھیک ورنہ ان کو قتل کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34939]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34939، ترقيم محمد عوامة 33415)
حديث رقم: 33416 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٩٤٠ - حدثنا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم في المرتد يستتاب، فإن تاب ترك وإن أبى قتل.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم رحمہ اللہ نے مرتد کے بارے میں ارشاد فرمایا: اس سے توبہ طلب کی جائے گی۔ پس اگر وہ توبہ کرلے تو اسے چھوڑ دیا جائے گا۔ اور اگر وہ انکار کر دے تو اس کو قتل کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34940]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34940، ترقيم محمد عوامة 33416)
حديث رقم: 33417 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٩٤١ - حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: اخبرني عمرو بن دينار في الرجل (كفر) (١) بعد إيمانه قال: سمعت عبيد بن عمير يقول: يقتل.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضر ت عمرو بن دینار نے میرے سامنے اس شخص کے بارے میں جو ایمان کے بعد کفر اختیار کرلے حضرت عبید بن عمیر رحمہ اللہ کا قول نقل فرمایا: کہ اس شخص کو قتل کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34941]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34941، ترقيم محمد عوامة 33417)
حديث رقم: 33418 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٩٤٢ - حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قال عطاء في الإنسان يكفر بعد إيمانه: يدعى إلى الإسلام فإن أبى قتل.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء رحمہ اللہ نے اس شخص کے بارے میں جو ایمان کے بعد کفر اختیار کرے یوں ارشاد فرمایا: اسے اسلام کی دعوت دی جائے گی پس اگر وہ انکار کر دے تو اس شخص کو قتل کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34942]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34942، ترقيم محمد عوامة 33418)
حديث رقم: 33419 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٩٤٣ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن حجاج عن سعيد بن أبي بردة عن أبيه عن أبي موسى قال: بعثني رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أنا ومعاذًا إلى اليمن، قال: فأتاني (ذات) (١) يوم وعندي يهودي قد كان مسلما فرجع عن الإسلام إلى اليهودية فقال: لا أنزل حتى تضرب عنقه (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو بردہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے اور معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کو یمن کی طرف بھیجا۔ آپ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک دن حضرت معاذ رضی اللہ عنہ میرے پاس آئے اس حال میں کہ میرے پاس ایک یہودی تھا جو مسلمان ہو اتھا پھر اسلام سے یہودیت کی طرف واپس لوٹ گیا۔ اس پر آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں ہرگز تمہارے ہاں نہیں اتروں گا یہاں تک کہ تم اس کی گردن مارو۔ حجاج فرماتے ہیں کہ حضرت قتادہ رضی اللہ عنہ نے مجھے بیان کیا کہ حضرت ابو موسیٰ نے اس یہودی کو چالیس دن تک دعوت دی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34943]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34943، ترقيم محمد عوامة 33419)
حديث رقم: 33420 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٩٤٥ - (حدثنا) (١) عبد الرحيم بن سليمان عن شيبان النحوي عن يحيى بن أبي كثير عن محمد بن عبد الرحمن بن ثوبان أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قال في آخر خطبة خطبها:"إن هذه القرية -يعني المدينة- لا يصلح فيها ملتان، فأيما نصراني أسلم ثم تنصر فاضربوا عنقه" (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن عبد الرحمن بن ثوبان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جو آخری خطبہ دیا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس میں ارشاد فرمایا: بیشک اس بستی میں یعنی مدینہ منورہ میں دو ملتیں نہیں رہ سکتیں۔ پس جو کوئی نصرانی اسلام قبول کرلے پھر وہ دوبارہ نصرانی بن جائے تو تم اس کی گردن مار دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34945]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34945، ترقيم محمد عوامة 33420)
حديث رقم: 33421 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٩٤٦ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن عمرو بن قيس عمن سمع إبراهيم يقول: يستتاب المرتد كلما ارتد.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن قیس رحمہ اللہ اس شخص سے نقل فرماتے ہیں جس نے حضرت ابراہیم رحمہ اللہ کو یوں فرماتے ہوئے سنا: مرتد سے توبہ طلب کی جائے گی جب بھی وہ ارتداد کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34946]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34946، ترقيم محمد عوامة 33421)
حديث رقم: 33422 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٩٤٧ - [حدثنا وكيع قال: حدثنا بعض أصحابنا عن مطرف عن الحكم قال: يستتاب المرتد كلما ارتد] (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مطرف رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حکم رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: مرتد سے توبہ طلب کی جائے گی جب بھی وہ ارتداد کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34947]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34947، ترقيم محمد عوامة 33422)
حديث رقم: 33423 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٩٤٨ - حدثنا شبابة قال: ثنا ابن أبي ذئب عن الزهري عن عبيد اللَّه (١) بن عتبة قال: كان ناس من بني حنيفة ممن كانوا مع مسيلمة الكذاب يفشون أحاديثه ويتلونه، فأخذهم ابن مسعود (فكتب ابن مسعود) (٢) إلى عثمان فكتب إليه: أن ادعهم إلى الإسلام فمن شهد منهم أن لا إله إلا اللَّه وأن محمدا رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم واختار الإيمان على الكفر فأقبل ذلك منهم وخل سبيلهم، فإن أبوا فاضرب أعناقهم، فاستتابهم فتاب بعضهم، وأبى بعضهم فضرب أعناق الذين أبوا (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبید اللہ ابن عتبہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ بنو حنیفہ قبیلہ کے کچھ لوگ جو مسیلمہ کذاب کے ساتھ تھے وہ اس کی باتوں کو ظاہر کرتے تھے اور ان کی تلاوت کرتے تھے۔ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے ان کو پکڑ لیا پھر ان کے بارے میں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو خط لکھ کر اطلاع دی۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے خط لکھ کر جواب دیا کہ ان لوگوں کو اسلام کی طرف دعوت دو، پس ان میں سے جو تو اس بات کی گواہی دے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور یقینا محمد 5 اللہ کے رسول ہیں۔ اور کفر کو چھوڑ کر ایمان کو اختیار کرلے تو تم ان سے ایمان کو قبول کرلو اور ان کا راستہ چھوڑ دو۔ اور اگر وہ انکار کردیں تو تم ان کی گردنیں مار دو، پس حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے ان سے توبہ طلب کی۔ ان میں سے بعض نے توبہ کرلی اور بعض نے انکار کردیا۔ تو آپ رضی اللہ عنہ نے انکار کرنے والوں کی گردنیں اڑا دیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34948]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34948، ترقيم محمد عوامة 33423)
حديث رقم: 34924 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٩٢٤ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن أشعث عن ابن سيرين قال: ارتد علقمة ابن علاثة فبعث أبو بكر إلى امرأته وولده فقالت: إن كان علقمة كفر، فإني لم أكفر أنا ولا ولدي (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ علقمہ بن علاثہ مرتد ہوگیا۔ تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اس کی بیوی اور بیٹے کی طرف قاصد بھیجا۔ اس کی بیوی نے کہا: اگرچہ علقمہ نے کفر کیا ہے لیکن میں نے کفر نہیں کیا اور نہ ہی میرے بیٹے نے۔ آپ رحمہ اللہ نے یہ بات امام شعبی رحمہ اللہ کے سامنے ذکر فرمائی۔ تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اسی طرح مرتدین کے ساتھ معاملہ ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34924]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34924، ترقيم محمد عوامة 33401)