☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن لوگوں نے یہودی اور نصرانی کے کھانے کے بارے میں یوں کہا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب السير← جن لوگوں نے یہودی اور نصرانی کے کھانے کے بارے میں یوں کہا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 33360 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٨٨١ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن سماك بن حرب عن قبيصة بن هلب عن أبيه قال: سألت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم عن طعام النصارى فقال:"لا يختلجن في صدرك طعام ضارعت فيه نصرانية" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ھلب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے نصاریٰ کے کھانوں کے متعلق سوال کیا؟ تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ہرگز شک مت ڈالے تیرے دل میں وہ کھانا جس کو تم عیسائیوں کے مشابہ پاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34881]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34881، ترقيم محمد عوامة 33360)
حدیث نمبر: 33361 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٨٨٢ - حدثنا يحيى بن سعيد عن عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر أنه لم ير بطعامهم بأسًا (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما یہود و نصاریٰ کے کھانے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34882]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34882، ترقيم محمد عوامة 33361)
حدیث نمبر: 33362 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٨٨٣ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن أبي إسحاق عن قيس بن سكن الأسدي قال: قال عبد اللَّه: إنكم نزلتم بين فارس والنبط، فإذا اشتريتم لحما (١) فإن كان ذبيحة يهودي أو نصراني فكلوه، وإن ذبحه مجوسي فلا تأكلوه (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قیس بن سکن الاسدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: بیشک تم لوگ ایرانی اور نبطی لوگوں کے درمیان اترتے ہو۔ پس جب تم ان سے گوشت خریدو تو اگر وہ یہودی یا نصرانی کا ذبح شدہ ہو تو اس کو کھالیا کرو۔ اور اگر اس کو کسی مجوسی نے ذبح کیا ہو تو اس کو مت کھایا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34883]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34883، ترقيم محمد عوامة 33362)
حدیث نمبر: 33363 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٨٨٤ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن ليث عن مجاهد.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد رحمہ اللہ اور حضرت ابراہیم رحمہ اللہ ان دونوں حضرات نے ارشاد فرمایا: قرآن کی آیت: ترجمہ: اور اہل کتاب کا کھانا تمہارے لیے حلال ہے۔ اس میں اہل کتاب کے ذبح شدہ جانور مراد ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34884]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34884، ترقيم محمد عوامة 33363)
حدیث نمبر: 33364 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٨٨٦ - حدثنا وكيع قال: ثنا عمرو بن الضريس الأسدي قال: سألت الشعبي قال: قلت إنا نغزو أرض أرمينية أرض نصرانية فما ترى في ذبائحهم وطعامهم؟ قال: كنا إذا غزونا أرضا سألنا عن أهلها، فإذا قالوا: يهود أو نصارى أكلنا من ذبائحهم (وطعامهم) (١) وطبخنا في آنيتهم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر و بن ضریس اسدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی رحمہ اللہ سے پوچھا: کہ ہم لوگ آرمینیہ میں جہاد کرنے جا رہے ہیں جو کہ عیسائیوں کا علاقہ ہے۔ آپ رحمہ اللہ کی ان کے ذبیحوں اور کھانے کے بارے میں کیا رائے ہے؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: جب ہم کسی جگہ میں جہاد کرتے تھے تو ہم وہاں کے لوگوں کے متعلق پوچھ لیا کرتے تھے۔ اگر وہ کہتے: ہم یہود ہیں یا عیسائی ہیں۔ تو ہم ان کا ذبیحہ اور کھانا کھالیتے تھے، اور ہم ان کے برتنوں میں پکا لیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34886]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34886، ترقيم محمد عوامة 33364)