☽ 10 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
گھوڑے اور جانوروں کو خصی کرنے کے بارے میں جن حضرات نے اس کو مکروہ قرار دیا ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب السير← گھوڑے اور جانوروں کو خصی کرنے کے بارے میں جن حضرات نے اس کو مکروہ قرار دیا ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 10
حدیث نمبر: 33244 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٧٦٠ - حدثنا وكيع قال: ثنا عبد اللَّه بن نافع عن أبيه عن ابن عمر قال: نهى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم عن خصاء الخيل والبهائم (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے گھوڑے اور دوسرے جانوروں کو خصی کرنے سے منع فرمایا۔ اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ان میں مخلوق کی بڑھوتری ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34760]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34760، ترقيم محمد عوامة 33244)
حدیث نمبر: 33245 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٧٦٢ - حدثنا شريك عن إبراهيم بن مهاجر عن إبراهيم أن عمر كتب ينهى عن خصاء الخيل (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے خط لکھ کر گھوڑے کو خصی کرنے سے منع کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34762]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34762، ترقيم محمد عوامة 33245)
حدیث نمبر: 33246 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٧٦٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن إبراهيم بن مهاجر البجلي قال: كتب عمر أن لا يخصى فرس ولا يجرى (بين) (١) أكثر من مائتين (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم بن مہاجر البجلی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے خط لکھا: کہ گھوڑوں کو خصی مت کیا جائے اور ان کو دو سو سے زیادہ نہ دوڑایا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34763]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34763، ترقيم محمد عوامة 33246)
حدیث نمبر: 33247 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٧٦٤ - حدثنا وكيع قال: ثنا أسامة بن زيد عن يزيد بن أبي حبيب قال: كتب عمر بن عبد العزيز إلى أهل مصر ينهاهم عن خصاء الخيل وأن يجري الصبيان الخيل.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یزید بن ابی حبیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ نے خط لکھ کر مصر والوں کو منع کیا کہ وہ گھوڑے کو خصی نہ کریں۔ اور بچوں کو گھوڑوں پر نہ دوڑائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34764]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34764، ترقيم محمد عوامة 33247)
حدیث نمبر: 33248 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٧٦٥ - حدثنا وكيع قال: ثنا أبو جعفر الرازي عن الربيع بن أنس قال: سمعت أنسا يقول: ﴿وَلَآمُرَنَّهُمْ فَلَيُغَيِّرُنَّ خَلْقَ اللَّهِ﴾ [النساء: ١١٩] ، قال: الخصاء (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ربیع بن انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ اس آیت: { وَلآمُرَنَّہُمْ فَلَیُغَیِّرُنَّ خَلْقَ اللہِ } میں خصی کرنا مراد ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34765]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34765، ترقيم محمد عوامة 33248)
حدیث نمبر: 33249 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٧٦٦ - حدثنا ابن يمان عن سفيان عن إسماعيل عن أبي صالح قال: الخصاء.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسماعیل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو صالح رحمہ اللہ نے بھی یہی ارشاد فرمایا: کہ خصی کرنا مراد ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34766]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34766، ترقيم محمد عوامة 33249)
حدیث نمبر: 33250 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٧٦٧ - حدثنا وكيع قال: ثنا أبو (مكين) (١) عن عكرمة أنه كره خصاء الدواب.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو مکین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عکرمہ رحمہ اللہ جانوروں کے خصی کرنے کو مکروہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34767]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34767، ترقيم محمد عوامة 33250)
حدیث نمبر: 33251 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٧٦٨ - حدثنا حفص عن ليث عن عطاء وطاوس ومجاهد والحسن وشهر أنهم كرهوا الخصاء.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت لیث رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء، حضرت طاؤس، حضرت مجاہد رحمہ اللہ، حضرت حسن اور حضرت شہر رحمہ اللہ یہ سب حضرات خصی کرنے کو مکروہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34768]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34768، ترقيم محمد عوامة 33251)
حدیث نمبر: 33252 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٧٦٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عاصم عن سالم عن ابن عمر أن عمر نهى عن الخصاء وقال: النماء مع الذكر (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے جانوروں کو خصی کرنے سے منع فرمایا: اور ارشاد فرمایا: کہ نسل میں اضافہ تو آلۂ تناسل کے ساتھ ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34769]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34769، ترقيم محمد عوامة 33252)
حدیث نمبر: 33253 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٧٧٠ - حدثنا أسباط بن محمد وابن فضيل عن مطرف عن رجل عن ابن عباس قال: خصاء البهائم مثلة ثم تلا: ﴿وَلَآمُرَنَّهُمْ فَلَيُغَيِّرُنَّ خَلْقَ اللَّهِ﴾ (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مطرف رحمہ اللہ ایک آدمی سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: جانوروں کو خصی کرنا تو مثلہ ہے۔ اور پھر آپ رضی اللہ عنہ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: { وَلآمُرَنَّہُمْ فَلَیُغَیِّرُنَّ خَلْقَ اللہِ } [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34770]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34770، ترقيم محمد عوامة 33253)