☽ 10 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
پسندیدہ اور ناپسندیدہ گھوڑوں کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب السير← پسندیدہ اور ناپسندیدہ گھوڑوں کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 33236 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٧٥٢ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن (سلم) (١) بن عبد الرحمن النخعي عن أبي زرعة بن عمرو (بن) (٢) جرير عن أبي هريرة قال: كان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يكره الشكال من الخيل (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس گھوڑے کو ناپسند کرتے تھے جس کے تین پاؤں تو سفید ہوں اور ایک پاؤں نہ ہو یا اس کے برعکس ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34752]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34752، ترقيم محمد عوامة 33236)
حدیث نمبر: 33237 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٧٥٣ - حدثنا وكيع قال: ثنا أبو (الضريس) (١) عقبة بن عمار العبسي عن مسعود بن (حراش) (٢) أخي ربعي أن عمر بن الخطاب سأل العبسيين: أي الخيل وجدتموه أصبر في حربكم؟ قالوا: الكميت (٣) (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسعود بن حراش رحمہ اللہ جو کہ حضرت ربعی بن حراش رحمہ اللہ کے بھائی ہیں فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے قبیلہ عبس کے لوگوں سے پوچھا: تم اپنی جنگوں میں کون سے گھوڑے کو زیادہ باہمت پاتے ہو؟ ان لوگوں نے جواب دیا: جو گھوڑا سرخ اور کالے رنگ کا ہو یا کتھئی رنگ کا گھوڑا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34753]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34753، ترقيم محمد عوامة 33237)
حدیث نمبر: 33238 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٧٥٤ - حدثنا وكيع قال: ثنا طلحة عن عطاء قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"خير الخيل (الحو) (١) " (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بہترین گھوڑا کتھئی رنگ کا ہے جس میں سرخ رنگ حاوی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34754]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34754، ترقيم محمد عوامة 33238)
حدیث نمبر: 33239 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٧٥٥ - حدثنا الفضل بن دكين قال: ثنا موسى بن عليٌّ قال: سمعت أبي يحدث أن رجلًا أتى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم، فقال: إني أريد إن أقيد فرسا أو أبتاع فرسًا، قال: فقال:"فعليك به (أقرح) (١) (أرثم) (٢) كميتا أو أدهم محجلا طلق (اليمنى) (٣) " (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت موسیٰ بن علی رضی اللہ عنہ رحمہ اللہ کے والد فرماتے ہیں کہ ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں آیا اور کہنے لگا: میں چاہتا ہوں کہ میں گھوڑے کے پاؤں میں بیڑی ڈالوں یا کہا کہ میں گھوڑا خریدنا چاہتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اس بارے میں تم پر لازم ہے وہ گھوڑا جس کے چہرے میں سفیدی ہو اور اس کی ناک اور اوپر والا ہونٹ بھی سفید ہو اور کتھئی رنگ کا ہو یا ایسا گھوڑا جو سیاہ وسفید رنگ کا ہو اور اس کا دایاں بالکل صاف ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34755]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34755، ترقيم محمد عوامة 33239)