☽ 12 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما جاء في الإمام (العادل)
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب السير← ما جاء في الإمام (العادل)
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 7
Hadith No.: 33225 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٧٤١ - حدثنا وكيع قال: ثنا سعدان الجهني عن سعد أبي مجاهد الطائي عن أبي (مدلة) (١) عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"الإمام العادل لا ترد دعوته" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: منصف حکمران کی دعا رد نہیں کی جاتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34741]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34741، ترقيم محمد عوامة 33225)
Hadith No.: 33226 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٧٤٢ - حدثنا أبو أسامة عن أشعث عن الحسن عن قيس بن عباد (قال) (١) : لعمل إمام عادل يوما خير من عمل أحدكم ستين سنة.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت قیس بن عباد رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: منصف حکمران کا ایک دن کا عمل تم میں سے کسی ایک کے ساٹھ سال کے عمل سے بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34742]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34742، ترقيم محمد عوامة 33226)
Hadith No.: 33227 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٧٤٣ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن عبد اللَّه بن مسلم عن ابن سابط عن عبد اللَّه بن (عمرو) (١) قال: في الجنة قصر يدعى عدنا حوله المروج (العروج) (٢) ، له خمسة آلاف باب لا يسكنه أو لا يدخله إلا نبي أو صديق أو شهيد أو إمام عادل (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن سابط رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: جنت میں ایک محل ہے جس کا نام عدن ہے۔ اس کے ارد گرد اس کے پانچ ہزار دروازے ہیں۔ اس میں سکونت اختیار نہیں کرے گا یا اس میں داخل نہیں ہو سکے گا سوائے نبی کے یا صدیق کے یا شہید کے یا منصف حکمران کے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34743]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34743، ترقيم محمد عوامة 33227)
Hadith No.: 33228 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٧٤٤ - حدثنا معاذ بن معاذ قال: ثنا عوف عن زياد بن مخراق عن أبي كنانة عن أبي موسى قال: إن من إجلال اللَّه إكرام ذي الشيبة المسلم، وحامل القرآن غير الغالي فيه ولا الجافي عنه، وإكرام ذي السلطان المقسط (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو کنانہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: بیشک اللہ کے احترام میں سے ہے کسی بوڑھے مسلمان کا اکرام کرنا اور حامل قرآن جو نہ اس میں غلو کرتا ہو اور نہ اس سے غفلت برتتا ہو اس کا اکرام کرنا، عدل و انصاف کرنے والے بادشاہ کا اکرام کرنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34744]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34744، ترقيم محمد عوامة 33228)
Hadith No.: 33229 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٧٤٥ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن ليث عن مجاهد قال: قال (عمار) (١) : ثلاث لا (يستخف) (٢) بحقهن إلا منافق بين نفاقه: الإمام المقسط، ومعلم الخير، وذو الشيبة في الإسلام (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمار رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: تین شخص ایسے ہیں کہ کوئی ان کے حق سے استخفاف نہیں برت سکتا سوائے اس منافق کے جس کا نفاق بالکل ظاہر ہو۔ پہلا منصف حکمران، دوسرا بھلائی کی بات سکھلانے والا، اور اسلام میں بڑھاپے کو پہنچنے والا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34745]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34745، ترقيم محمد عوامة 33229)
Hadith No.: 33230 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٧٤٦ - حدثنا وكيع قال: ثنا أبو مكين قال: سمعت زيد بن أسلم يقول: ﴿إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُكُمْ أَنْ تُؤَدُّوا الْأَمَانَاتِ إِلَى أَهْلِهَا وَإِذَا حَكَمْتُمْ بَيْنَ النَّاسِ أَنْ تَحْكُمُوا بِالْعَدْلِ﴾ [النساء: ٥٨] ، قال: (أنزلت) (١) في ولاة الأمر.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو مکین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت زید بن اسلم رحمہ اللہ نے اس آیت کا شان نزول یوں فرمایا: آیت: {إنَّ اللَّہَ یَأْمُرُکُمْ أَنْ تُؤَدُّوا الأَمَانَاتِ إلَی أَہْلِہَا وَإِذَا حَکَمْتُمْ بَیْنَ النَّاسِ أَنْ تَحْکُمُوا بِالْعَدْلِ } آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: یہ آیت امیروں کے معاملات کے بارے میں نازل ہوئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34746]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34746، ترقيم محمد عوامة 33230)
Hadith No.: 33231 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٧٤٧ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن ابن أبي ليلى عن رجل عن ابن عباس: ﴿إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُكُمْ أَنْ تُؤَدُّوا الْأَمَانَاتِ إِلَى أَهْلِهَا﴾، قال: هذه مبهمة للبر والفاجر (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ ایک آدمی سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے قرآن کی اس آیت کے بارے میں ارشاد فرمایا: آیت {إنَّ اللَّہَ یَأْمُرُکُمْ أَنْ تُؤَدُّوا الأَمَانَاتِ إلَی أَہْلِہَا } یہ آیت مبہم ہے۔ نیکوکار اور بدکار دونوں کے لیے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34747]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34747، ترقيم محمد عوامة 33231)