☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ان روایات کا بیان جو قبیلہ ثقیف والوں کے بارے میں منقول ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الفضائل← ان روایات کا بیان جو قبیلہ ثقیف والوں کے بارے میں منقول ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 33163 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٦٧٦ - حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن عبد اللَّه بن عثمان بن (خثيم) (١) عن أبي الزبير (٢) أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم حاصر أهل الطائف فجاءه أصحابه فقالوا: يا رسول اللَّه (أحرقتنا) (٣) نبال ثقيف فادع اللَّه (عليهم) (٤) ، فقال:"اللهم اهد ثقيفا" (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے طائف والوں کا محاصرہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہ م آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں آئے اور کہنے لگے: اے اللہ کے رسول 5! ثقیف کے تیروں نے ہمیں جلادیا۔ پس آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اللہ سے ان کے خلاف بد دعا کریں۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دعا فرمائی۔ اے اللہ! قبیلہ ثقیف کو ہدایت عطا فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34676]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34676، ترقيم محمد عوامة 33163)
حدیث نمبر: 33164 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٦٧٧ - حدثنا الفضل بن دكين عن إبراهيم بن نافع عن الحسن بن مسلم عن طاوس قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لقد هممت أن لا أقبل إلا من قرشي أو أنصاري أو ثقفي" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تحقیق میں نے پختہ ارادہ کرلیا کہ میں کسی سے ہدیہ قبول نہیں کروں گا سوائے قریشی سے یا انصاری سے یا ثقفی سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34677]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34677، ترقيم محمد عوامة 33164)
حدیث نمبر: 33165 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٦٧٨ - حدثنا يزيد بن هارون عن مسعر عن سعيد بن أبي سعيد المقبري عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لقد هممت أن لا أقبل هدية إلا من (قرشي) (١) أو أنصاري أو ثقفي أو دوسي" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تحقیق میں نے پختہ ارادہ کرلیا ہے کہ میں کسی سے بھی ہدیہ قبول نہیں کروں گا مگر قریشی سے یا انصاری سے یا ثقفی سے یا دوسی سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34678]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34678، ترقيم محمد عوامة 33165)