☽ 15 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في بلال ﵁ وفضله
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الفضائل← في بلال ﵁ وفضله
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 7
Hadith No.: 32999 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٥٠٨ - حدثنا يحيى بن أبي (بكير) (١) قال: ثنا زائدة عن عاصم عن زر عن عبد اللَّه قال: كان أول من (أظهر) (٢) إسلامه سبعة: رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم وأبو بكر (٣) ⦗١٤٤⦘ وعمار وأمه (سمية) (٤) وبلال (وصهيب) (٥) والمقداد، فأما رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فمنعه اللَّه بعمه أبي طالب، وأما أبو بكر فمنعه اللَّه (بقومه) (٦) ، وأما سائرهم فأخذهم المشركون فألبسوهم أدراع الحديد وصهروهم في الشمس، فما منهم (٧) أحد إلا وأتاهم على ما أرادوا، إلا بلال فإنه هانت عليه نفسه في اللَّه، وهان على قومه، فأخذوه فأعطوه الولدان فجعلوا يطوفون به في شعاب مكة وهو يقول: أحد أحد (٨) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: سب سے پہلے اسلام کو ظاہر کرنے والے سات اشخاص تھے حضرت رسول اللہ، حضرت ابو بکر، حضرت عمار رضی اللہ عنہ، اور ان کی والدہ حضرت سمیہ رضی اللہ عنہا، حضرت صھیب، حضرت بلال اور حضرت مقداد رضی اللہ عنہ، بہرحال رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اللہ نے ان کے چچا ابو طالب کے ذریعہ حفاظت فرمائی۔ اور ابوبکر رضی اللہ عنہ کی اللہ نے ان کی قوم کے ذریعہ حفاظت فرمائی۔ اور باقی سب کو قریش نے پکڑ لیا۔ اور لوہے کی زرہیں پہنا کر سورج کی تپش میں ڈال دیا۔ ان سب میں سے کوئی نہیں تھا مگر یہ کہ وہ ان کے ارادوں کے سامنے پست پڑگئے۔ سوائے حضرت بلال رضی اللہ عنہ کے۔ پس انہوں نے اللہ کے بارے میں اپنے نفس کو بےوقعت کرلیا۔ اور قوم کے لیے آسان ہوگئے۔ پس ان لوگوں نے ان کو پکڑ کر بچوں کے حوالہ کردیا۔ اور بچے ان کو مکہ کی گلیوں میں چکر لگواتے تھے اس حال میں کہ یہ اَحَد اَحَد پکار رہے ہوتے کہ اللہ ایک ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34508]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34508، ترقيم محمد عوامة 32999)
Hadith No.: 33000 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٥٠٩ - حدثنا جرير عن منصور عن مجاهد قال: أول من أظهر الإسلام: سبعة رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم وأبو بكر وبلال وخباب وصهيب وعمار وسمية (١) أم عمار، قال: فأما رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فمنعه عمه، وأما أبو بكر فمنعه قومه، وأخذ الآخرون فألبسوهم أدراع (الحديد) (٢) (ثم) (٣) صهروهم في الشمس، حتى بلغ الجهد منهم كل مبلغ، فأعطوهم كل ما سألوا، فجاء إلى كل رجل منهم قومه بأنطاع الأدم فيها الماء فألقوهم (فيها) (٤) ، ثم حملوا بجوانبه، إلا بلال فجعلوا في عنقه ⦗١٤٥⦘ حبلًا ثم أمروا صبيانهم (يشتدون) (٥) به بين (أخشبي) (٦) مكة وجعل يقول: أحد أحد (٧) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت منصور رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: سب سے پہلے اسلام ظاہر کرنے والے سات لوگ تھے۔ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ، حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ، حضرت بلال رضی اللہ عنہ، حضرت خباب رضی اللہ عنہ، حضرت صھیب رضی اللہ عنہ، حضرت عمار رضی اللہ عنہ، حضرت سمیہ رضی اللہ عنہا جو حضرت عمار رضی اللہ عنہ کی والدہ ہیں۔ بہرحال رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی حفاظت ان کے چچا نے کی، اور ابوبکر رضی اللہ عنہ کی حفاظت ان کی قوم نے کی، باقی سب لوگوں کو پکڑ لیا گیا اور پھر کافروں نے انہیں لوہے کی زرہیں پہنائیں پھر ان کو سورج کی تپش میں ڈال دیا۔ یہاں تک کہ ان میں سے ایک کو انتہاء کی مشقتیں برداشت کرنا پڑیں پس ان لوگوں نے ان کو ہر چیز دی جو انہوں نے مانگی۔ ان میں سے ہر ایک آدمی کی طرف قوم کے افراد چمڑے کے بڑے مشکیزے میں پانی لاتے اور ان کو اس میں ڈال دیتے۔ پھر ان کو پہلوؤں سے اٹھا لیتے، سوائے حضرت بلال رضی اللہ عنہ کے۔ کفار نے ان کی گردن میں رسی ڈالی پھر بچوں کو حکم دیا کہ وہ ان کو مکہ کے دو پہاڑوں کے درمیان گھسیٹیں۔ اس حال میں بھی آپ رضی اللہ عنہ کہہ رہے ہوتے۔ اَحَد اَحَد، اللہ ایک ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34509]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34509، ترقيم محمد عوامة 33000)
Hadith No.: 33001 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٥١٠ - حدثنا زيد بن الحباب قال: حدثني حسين بن واقد قال: حدثني عبد اللَّه بن بريدة عن أبيه أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (قال:"سمعت) (١) (خشخشة) (٢) أمامي فقلت: من هذا؟" (قالوا) (٣) : بلال، فأخبره قال:"بما سبقتني إلى الجنة؟"، قال: يا رسول اللَّه ما أحدثت إلا توضأت، ولا توضأت إلا رأيت (أن) (٤) للَّه علي ركعتين أصليهما، قال:"بها" (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں نے اپنے آگے آہٹ کی آواز سنی تو میں نے پوچھا: یہ کو ن ہے؟ فرشتوں نے کہا: بلال رضی اللہ عنہ ہیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس بات کی خبر حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو دی اور پوچھا: کس عمل کی وجہ سے تم مجھ پر سبقت لے گئے؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے اللہ کے رسول 5! مجھے کبھی حدث لاحق نہیں ہوا مگر میں نے وضو کرلیا۔ اور میں نے کبھی وضو نہیں کیا مگر یہ کہ میں نے سوچا کہ بیشک اللہ کا مجھ پر حق ہے دو رکعتوں کا، میں نے ان کو پڑھا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اسی وجہ سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34510]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34510، ترقيم محمد عوامة 33001)
Hadith No.: 33002 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٥١١ - حدثنا أبو معاوية عن إسماعيل عن قيس قال: اشترى أبو بكر بلالًا بخمس أواق ثم أعتقه، قال: فقال له بلال: يا أبا بكر، إن كنت إنما اعتقتني لتتخذني (خادمًا) (١) فاتخذني (خادمًا) (٢) ، وإن كنت (إنما) (٣) أعتقتني للَّه فدعني ⦗١٤٦⦘ فأعمل للَّه، قال: فبكى أبو بكر ثم قال: بل أعتقتك للَّه (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت قیس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے حضرت بلال کو پانچ اوقیہ چاندی کے عوض خریدا پھر آزاد کردیا۔ اس پر حضرت بلال رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: اگر تم نے مجھے اس لیے آزاد کیا کہ تم مجھے اپنا خزانچی بنا لو، پس تم مجھے چاہو تو خزانچی بنا لو، اور اگر تم نے مجھے آزاد کیا ہے اللہ کے لیے تو مجھے فارغ چھوڑ دو تاکہ میں اللہ کے لیے عمل کروں۔ راوی کہتے ہیں پس حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ یہ سن کر رو پڑے پھر فرمایا: بلکہ میں نے تمہیں اللہ کے لیے آزاد کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34511]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34511، ترقيم محمد عوامة 33002)
Hadith No.: 33003 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٥١٢ - حدثنا وكيع عن عبد العزيز بن عبد اللَّه الماجشون عن محمد بن المنكدر عن جابر قال: قال عمر: أبو بكر سيدنا، وأعتق سيدنا يعني بلالًا (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ابوبکر رضی اللہ عنہ ہمارے آقا ہیں۔ اور انہوں نے ہمارے آقا کو آزاد کیا یعنی حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34512]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34512، ترقيم محمد عوامة 33003)
Hadith No.: 33004 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٥١٣ - حدثنا أبو أسامة عن هشام عن أبيه قال: (حدثنا) (١) قال: كان بلال خازن أبي بكر ومؤذن النبي صلى الله عليه و آله وسلم.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ہشام رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت عروہ رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: کہ حضرت بلال رضی اللہ عنہ حضرت ابوبکر کے خزانچی تھے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مؤذن تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34513]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34513، ترقيم محمد عوامة 33004)
Hadith No.: 33005 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٥١٤ - حدثنا أبو أسامة قال: سمعت هشاما قال: ثنا الحسن قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"بلال سابق الحبش" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: حضرت بلال رضی اللہ عنہ حبشہ والوں سے سبقت لے گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34514]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34514، ترقيم محمد عوامة 33005)