☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ان روایات کا بیان جو سیدنا ابن عمررضی اللہ عنہما کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الفضائل← ان روایات کا بیان جو سیدنا ابن عمررضی اللہ عنہما کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 32997 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٥٠٦ - حدثنا معاذ بن معاذ عن ابن عون عن إبراهيم قال: قال عبد اللَّه: لقد رأيتنا وإنا لمتوافرون وما فينا أحد أملك لنفسه من عبد اللَّه بن عمر (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: تحقیق میں نے ہمارے لوگوں کو دیکھا۔ بیشک ہم سب وافر مال والے تھے۔ اور ہم میں کوئی شخص ایسا نہیں تھا۔ جو اپنے نفس پر حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے زیادہ مالک ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34506]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34506، ترقيم محمد عوامة 32997)
حدیث نمبر: 32998 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٥٠٧ - حدثنا عباد بن العوام عن حصين عن سالم عن جابر قال: ما منا أحد أدرك (الدنيا) (١) إلا وقد مال بها أو مالت به، إلا عبد اللَّه ابن عمر (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سالم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ہم میں سے کوئی شخص بھی نہیں جس نے دنیا کو پایا مگر یہ کہ وہ اس کی طرف مائل ہوگیا سوائے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34507]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34507، ترقيم محمد عوامة 32998)