☽ 14 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما ذكر في سلمان من الفضل ﵁
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الفضائل← ما ذكر في سلمان من الفضل ﵁
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 3
Hadith No.: 32994 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٥٠٣ - حدثنا وكيع عن الأعمش عن أبي صالح قال: لما بلغ النبيَ صلى الله عليه و آله وسلم قولُ سلمان لأبي الدرداء: إن لأهلك عليك حقًا ولبصرك عليك حقًا، قال: فقال:"ثكلت سلمان أمه، لقد اتسع في العلم" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو صالح رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو وہ بات پہنچی جو حضرت سلمان رضی اللہ عنہ نے حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے کہی تھی۔ کہ یقینا تیرے گھر والوں کا بھی تجھ پر حق ہے۔ اور تیر ی آنکھ کا بھی تجھ پر حق ہے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: سلمان کو اس کی ماں گم پائے۔ تحقیق اس کا علم بہت وسیع ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34503]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34503، ترقيم محمد عوامة 32994)
Hadith No.: 32995 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٥٠٤ - حدثنا أبو أسامة عن هشام عن الحسن قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"سلمان سابق فارس" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سلمان رضی اللہ عنہایران والوں میں سبقت لے جانے والے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34504]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34504، ترقيم محمد عوامة 32995)
Hadith No.: 32996 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٥٠٥ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن عمرو بن مرة عن أبي البختري قال: قالوا لعلي: أخبرنا عن سلمان، قال: أدرك العلم الأول والعلم الآخر بحر ⦗١٤٣⦘ لا (ينزح) (١) قعره، هو منا أهل البيت (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو البختری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ لوگوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے پوچھا: آپ رضی اللہ عنہ ہمیں حضرت سلمان رضی اللہ عنہ کے بارے میں بتلائیں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: انہوں نے پہلے لوگوں اور بعد کے لوگوں کا علم پایا۔ ایسے سمندر تھے کہ جس کی گہرائی کو نہیں خالی کیا جاسکتا۔ وہ ہمارے گھر والوں میں سے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34505]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34505، ترقيم محمد عوامة 32996)