☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ان روایات کا بیان جو سیدہ فاطمہ بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں مذکور ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الفضائل← ان روایات کا بیان جو سیدہ فاطمہ بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں مذکور ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 32935 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٤٤٤ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن محمد بن علي قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إنما فاطمة بضعة مني، فمن أغضبها أغضبني" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن علی رضی اللہ عنہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: فاطمہ میرے جسم کا ٹکڑا ہے۔ پس جس نے اس کو غصہ دلایا اس نے مجھے غصہ دلایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34444]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34444، ترقيم محمد عوامة 32935)
حدیث نمبر: 32936 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٤٤٥ - حدثنا علي بن مسهر عن محمد بن عمرو عن أبي سلمة عن عائشة قالت: قلت لفاطمة ابنة رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم: رأيتك حين أكببت على النبي صلى الله عليه و آله وسلم في مرضه فبكيت، ثم أكببت عليه ثانية فضحكت، قالت: أكببت عليه فأخبرني أنه ميت فبكيت، ثم أكببت عليه الثانية فأخبرني أني أول أهله لحوقا به، وأني سيدة نساء أهل الجنة إلا مريم ابنة عمران، فضحكت (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: میں نے تجھے دیکھا تھا جب تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر جھکیں ان کے مرض وفات میں پھر رونے لگیں۔ پھر تم دوبارہ ان پر جھکیں پس دوسری مرتبہ تم ہنس پڑیں؟! آپ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: میں جب پہلے جھکی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے بتلایا کہ وہ فوت ہونے والے ہیں۔ تو میں رو پڑی۔ پھر میں دوبارہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر جھکی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے بتلایا کہ میں اپنے گھر والوں میں سب سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ملوں گی۔ اور بیشک میں جنت کی تمام عورتوں کی سردار ہوں۔ سوائے مریم بن عمران کے۔ تو اس بات پر میں ہنس پڑی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34445]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34445، ترقيم محمد عوامة 32936)
حدیث نمبر: 32937 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٤٤٦ - حدثنا زيد بن الحباب عن إسرائيل عن ميسرة النهدي عن المنهال بن عمرو عن زر بن حبيش عن حذيفة قال: أتيت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فخرج فاتبعته، فقال:"ملك عرض لي استأذن ربه أن يسلم علي ويخبرني أن فاطمة سيدة نساء أهل الجنة" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں آیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم باہر نکل گئے پھر میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو تلاش کیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ایک فرشتہ آیا تھا اس نے اپنے رب سے اجازت مانگی تھی مجھ پر درود وسلام پڑھنے کی، اور اس نے مجھے بتلایا کہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا جنت کی عورتوں کی سردار ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34446]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34446، ترقيم محمد عوامة 32937)
حدیث نمبر: 32938 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٤٤٧ - حدثنا شاذان قال: ثنا حماد بن سلمة عن علي بن زيد عن أنس بن مالك أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم كان يمر ببيت فاطمة ستة أشهر إذا خرج إلى الفجر فيقول:"الصلاة يا أهل البيت ﴿إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا﴾ (١) [الأحزاب: ٣٣] .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب صبح فجر کی نماز کے لیے نکلتے تو چھ مہینے تک حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ کے گھر سے گزرتے رہے اور فرماتے! اے گھر والو! نماز کا وقت ہے۔ پس اللہ تو یہی چاہتا ہے کہ اے نبی کے گھر والو! تم سے گندگی کو دور کر دے۔ اور تمہیں پوری طرح پاک کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34447]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34447، ترقيم محمد عوامة 32938)
حدیث نمبر: 32939 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٤٤٨ - حدثنا شريك عن أبي فروة عن عبد الرحمن بن أبي ليلى قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"فاطمة سيدة نساء العالمين بعد مريم ابنة عمران وآسية امرأة فرعون وخديجة ابنة خويلد" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: فاطمہ رضی اللہ عنہا تمام جہان کی عورتوں کی سردار ہیں۔ مریم بنت عمران، فرعون کی بیوی آسیہ، اور خدیجہ بنت خویلد کے بعد۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34448]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34448، ترقيم محمد عوامة 32939)
حدیث نمبر: 32940 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٤٤٩ - حدثنا محمد بن بشر عن زكريا عن عامر قال: خطب علي بنت أبي جهل إلى عمها الحارث بن هشام، فاستأمر رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فيها فقال:"عن (حسبها) (١) تسألني؟" قال علي: قد أعلم ما (حسبها) (٢) ولكن تأمرني بها؟ قال:"لا، فاطمة بضعة مني ولا أحب أن (تجزع) " (٣) ، فقال علي: لا آتي شيئًا تكرهه (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ابو جہل کی بیٹی کے لیے اس کے چچا حارث بن ہشام کو پیام نکاح بھیجا پھر آپ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے بھی اس بارے میں مشورہ مانگا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: کیا تم اس کے حسب ونسب کے بارے میں مجھ سے پوچھ رہے ہو؟ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: میں جانتا ہوں اس کا حسب و نسب کیا ہے۔ لیکن کیا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مجھے اس کی اجازت دیتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: نہیں! فاطمہ میرے جسم کا ٹکڑا ہے۔ اور میں پسند نہیں کرتا کہ وہ پریشان ہو۔ اس پر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں کوئی ایسا کام نہیں کروں گا جس کو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ناپسند کرتے ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34449]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34449، ترقيم محمد عوامة 32940)