☽ 15 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما ذكر في خالد بن الوليد ﵁
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الفضائل← ما ذكر في خالد بن الوليد ﵁
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 3
Hadith No.: 32928 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٤٣٧ - حدثنا ابن فضيل عن (كان) (١) عن قيس قال: كان بين خالد بن الوليد وبين رجل من أصحاب النبي صلى الله عليه و آله وسلم محاورة، فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"ما لكم ولسيف من سيوف اللَّه سله اللَّه على الكفار" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت قیس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب میں کسی ایک کے درمیان کچھ تلخ کلامی ہوگئی، اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگوں کو کیا ہوا اللہ کی تلواروں میں سے ایک تلوار کے بارے میں جس کو اللہ نے کفار پر سونتا ہے؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34437]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34437، ترقيم محمد عوامة 32928)
Hadith No.: 32929 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٤٣٨ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا أبو معشر عن سعيد بن أبي سعيد المقبري عن أبي هريرة قال: هبطت مع رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم من (ثنية) (١) هوشاء فانقطع شسعه فناولته نعلي فأبى أن يقبلها وجلس في ظل شجرة (ليصلح) (٢) نعله فقال لي:"انظر (٣) من ترى؟"، قلت: هذا فلان بن فلان، قال:"بئس عبد اللَّه فلان"، ثم قال (لي) (٤) :"انظر إلى من ترى؟" قلت: هذا فلان، قال:"نعم عبد اللَّه فلان"، والذي قال (٥) : نعم عبد اللَّه فلان خالد بن الوليد (٦) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ کسی سخت گھاٹی میں اتر رہا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے جوتا کا تسمہ ٹوٹ گیا۔ میں نے اپنا جوتا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیا پس آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔ اور درخت کے سائے میں بیٹھ گئے تاکہ اپنا جوتا صحیح کریں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے کہا: تم کس کو دیکھ رہے ہو؟ میں نے کہا: فلاں بن فلاں کو، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: فلاں اللہ کا بندہ بُرا ہے۔ پھر مجھ سے فرمایا: تم کس کو دیکھ رہے ہو؟ میں نے کہا: یہ فلاں شخص ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: فلاں اللہ کا بندہ بہت اچھا ہے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بھی فرمایا: کہ فلاں اللہ کا بندہ بہت اچھا ہے۔ یعنی حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34438]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34438، ترقيم محمد عوامة 32929)
Hadith No.: 32930 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٤٣٩ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عبد الملك بن عمير قال: بعث عمر أبا عبيدة على الشام وعزل خالد بن الوليد فقال خالد بن الوليد: بعث عليكم ⦗١٢١⦘ أمين هذه الأمة، قال أبو عبيدة: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"خالد (١) سيف من سيوف اللَّه ونعم فتى العشيرة" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد الملک بن عمیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ کو شام والوں پر امیر بنا کر بھیجا اور حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو معزول کردیا۔ اس پر حضرت خالد بن ولید رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: تم لوگوں پر اس امت کے امین شخص کو امیر بنا کر بھیجا گیا۔ حضرت ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ خالد اللہ کی تلواروں میں سے ایک تلوار ہیں۔ اور قبیلہ کے سب سے اچھے جوان ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34439]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34439، ترقيم محمد عوامة 32930)