☽ 13 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما ذكر في العباس ﵁ عم النبي ﷺ
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الفضائل← ما ذكر في العباس ﵁ عم النبي ﷺ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 5
Hadith No.: 32875 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٣٨٥ - حدثنا ابن فضيل عن يزيد عن عبد اللَّه بن الحارث قال: حدثني عبد المطلب بن ربيعة بن الحارث بن عبد المطلب أن العباس دخل على رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (وأنا عنده) (١) ، فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من أغضبك؟" ( (قال) (٢) : يا رسول) (٣) اللَّه ما لنا ولقريش إذا تلاقوا (تلاقوا) (٤) بوجوه (مبشرة) (٥) ، وإذا لقونا (لقونا) (٦) بغير ذلك، قال: فغضب رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم حتى أحمر وجهه، وحتى استدر عرق بين عينيه، وكان إذا غضب استدر فلما سري عنه، قال:"والذي نفس محمد بيده، لا يدخل قلبَ رجل الإيمانُ حتى يحبكم للَّه ولرسوله"، ثم قال:"أيها الناس، من آذى العباس فقد آذاني، إنما عم الرجل صنو أبيه" (٧) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد المطب بن ربیعہ بن حارث بن عبد المطلب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عباس رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آئے اس حال میں کہ میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس تھا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کس نے آپ رضی اللہ عنہ کو غصہ دلایا؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے اللہ کے رسول 5! قریش کے لوگوں کو ہم سے کیا ہوا؟ جب وہ آپس میں ملتے ہیں تو بڑے خوشگوار چہرے سے ملتے ہیں اور جب ہم سے ملتے ہیں تو وہ اس طرح نہیں ہوتے؟ راوی کہتے ہیں: یہ بات سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو غصہ آگیا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا چہرہ غصہ سے سرخ ہوگیا اور دونوں آنکھوں کے درمیان موجود رَگ پھڑکنے لگی۔ اور جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم غصہ ہوتے تو یہ رگ پھڑکتی تھی۔ پس جب آپ رضی اللہ عنہ چلے گئے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضۂ قدرت میں محمد 5 کی جان ہے۔ ایمان ہرگز داخل نہیں ہوگا کسی آدمی کے دل میں یہاں تک کہ وہ تم لوگوں سے اللہ اور اس کے رسول 5 کی وجہ سے محبت کرے، پھر ارشاد فرمایا: اے لوگو! جس نے حضرت عباس رضی اللہ عنہ کو اذیت پہنچائی، تحقیق اس نے مجھے ایذا پہنچائی۔ بیشک آدمی کا چچا اس کے با پ کی مانند ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34385]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34385، ترقيم محمد عوامة 32875)
Hadith No.: 32876 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٣٨٦ - حدثنا ابن عيينة عن داود بن (شابور) (١) عن مجاهد قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:" (احفظوني) (٢) في العباس فإنه بقية آبائي، وإن عم الرجل صنو أبيه" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ میری حفاظت کیا کرو حضرت عباس رضی اللہ عنہ کے بارے میں۔ پس بیشک میرے آباؤ اجداد میں سے بس وہ ہی باقی ہیں۔ اور بیشک آدمی کا چچا باپ کی مانند ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34386]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34386، ترقيم محمد عوامة 32876)
Hadith No.: 32877 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٣٨٧ - حدثنا ابن نمير عن سفيان عن أبيه عن أبي الضحى مسلم بن صبيح قال: قال العباس: يا رسول اللَّه إنا لنرى (في) (١) وجوه قوم (٢) وقائع أوقعتَها فيهم، فقال النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"لن (يصيبوا) (٣) خيرًا حتى يحبوكم للَّه ولقرابتي، (ترجوا) (٤) (سلهب) (٥) شفاعتي، ولا يرجوها (بنو) (٦) (عبد) (٧) المطلب" (٨) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو الضحی مسلم بن صبیح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے اللہ کے رسول 5! ہم لوگوں کے چہروں میں ناگواریاں دیکھتے ہیں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ لوگ ہرگز بھلائی نہیں پاسکتے یہاں تک کہ یہ تم سے محبت کریں میری قرابت کی وجہ سے، اے بنو سلہب والو کیا تم میری شفاعت کی امید کرتے ہو اور بنو عبد المطلب والے نہیں کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34387]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34387، ترقيم محمد عوامة 32877)
Hadith No.: 32878 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٣٨٨ - حدثنا عفان قال: ثنا حماد بن سلمة قال: (أخبرنا) (١) ثابت عن أبي عثمان النهدي أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قال للعباس:"هلم هاهنا فإنك (صنوي) (٢) " (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو عثمان النھدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حضرت عباس رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا: یہاں آؤ، بیشک آپ رضی اللہ عنہ تو میرے والد کی طرح ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34388]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34388، ترقيم محمد عوامة 32878)
Hadith No.: 32879 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٣٨٩ - حدثنا عبد الرحيم عن زكريا عن عامر قال: انطلق النبي صلى الله عليه و آله وسلم ومعه العباس، وكان العباس (ذا) (١) رأي فقال النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"أي عم إذا رأيت (لي) (٢) (حظًا) (٣) فمرني به" (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عامر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لے جا رہے تھے اور حضرت عباس رضی اللہ عنہ بھی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ تھے۔ حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے کوئی بات دیکھی۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے چچا جان! جب آپ رضی اللہ عنہ مجھ میں کوئی غلطی دیکھیں تو مجھے اس بارے میں بتلادیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34389]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34389، ترقيم محمد عوامة 32879)