☽ 12 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
فضل حمزة بن عبد المطلب أسد الله ﵁
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الفضائل← فضل حمزة بن عبد المطلب أسد الله ﵁
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 3
Hadith No.: 32872 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٣٨٢ - حدثنا أبو أسامة عن ابن عون عن عمير بن إسحاق أن حمزة كان يقاتل بين يدي النبي صلى الله عليه و آله وسلم بسيفين ويقول: أنا أسد اللَّه وأسد (رسول اللَّه) (١) صلى الله عليه و آله وسلم (٢) (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمیر بن اسحاق رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: کہ حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آگے دو تلواروں سے لڑا کرتے تھے اور فرماتے جاتے! میں اللہ کا شیر ہوں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا شیر ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34382]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34382، ترقيم محمد عوامة 32872)
Hadith No.: 32873 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٣٨٣ - حدثنا عبد الرحيم عن زكريا عن عامر قال: قتل حمزة يوم أحد، وقتل حنظلة بن الراهب الذي طهرته الملائكة يوم أحد (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زکریا رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عامر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: غزوہ احد کے دن حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کو شہید کردیا گیا۔ اور حضرت حنظلہ بن راھب رضی اللہ عنہ کو بھی شہید کردیا گیا جن کو فرشتوں نے غسل دے کر پاک کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34383]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34383، ترقيم محمد عوامة 32873)
Hadith No.: 32874 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٣٨٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن سالم عن سعيد بن جبير قال: لما أصيب حمزة بن عبد المطلب ومصعب بن عمير يوم أحد، ورأوا من الخير ما رأوا، قالوا: يا ليت إخواننا يعلمون ما أصبنا من الخير كي يزدادوا رغبة، فقال اللَّه:"أنا أبلغ عنكم"، فأنزل اللَّه: ﴿وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْيَاءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ ⦗١٠٤⦘ يُرْزَقُونَ﴾ إلى قوله: ﴿وَأَنَّ اللَّهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُؤْمِنِينَ﴾ (١) . [آل عمران: ١٦٩ - ١٧١] .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سالم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: جب حضرت حمزہ بن عبد المطلب اور حضرت مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ غزوہ احد کے دن شہید ہوگئے اور انہوں نے جو ثواب و انعام دیکھنا تھا دیکھ لیا تو کہنے لگے۔ کاش ہمارے بھائی بھی اس کے بارے میں جان لیتے جو ہمیں ثواب و انعام ملا ہے تاکہ ان کے شوق میں مزید اضافہ ہوتا۔ تو اللہ رب العزت نے فرمایا: میں تمہاری طرف سے یہ پیغام ان کو پہنچاؤں گا۔ پھر اللہ تعالیٰ نے یہ آیات نازل فرمائیں! ترجمہ: اور تم ہرگز گمان مت کرو ان لوگوں کو مردہ جو اللہ کے راستہ میں قتل کردیے گئے بلکہ وہ اپنے رب کے ہاں زندہ ہیں اور رزق دیے جاتے ہیں۔ اللہ کے اس قول تک … اور یقینا اللہ مومنین کا اجر ضائع نہیں کرتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34384]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34384، ترقيم محمد عوامة 32874)