☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ان روایات کا بیان جو مجھے سیدنا طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت میں یاد ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الفضائل← ان روایات کا بیان جو مجھے سیدنا طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت میں یاد ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 32819 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٣٢٨ - حدثنا وكيع عن إسماعيل قال (قشى) (١) : رأيت يد طلحة بن عبيد اللَّه شلاء، وقى بها النبي صلى الله عليه و آله وسلم يوم أحد (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قیس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ کا ہاتھ دیکھا جو مفلوج تھا۔ اس کے ذریعہ انہوں نے غزوہ احد کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا بچاؤ کیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34328]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34328، ترقيم محمد عوامة 32819)
حدیث نمبر: 32820 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٣٢٩ - حدثنا أبو أسامة عن موسى بن (عبد اللَّه) (١) بن إسحاق بن طلحة عن موسى بن طلحة قال: لقد رأيت بطلحة أربعة وعشرين جرحًا جُرحها مع رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت موسیٰ بن طلحہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ تحقیق میں نے حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ کے ہاتھ پر چوبیس زخم دیکھے جو ان کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ لگے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34329]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34329، ترقيم محمد عوامة 32820)
حدیث نمبر: 32821 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٣٣٠ - حدثنا وكيع عن شعبة عن الحر بن (الصياح) (١) عن عبد الرحمن بن الأخنس عن سعيد بن زيد قال: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ⦗٨٧⦘ يقول:"طلحة في الجنة" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یوں ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ طلحہ رضی اللہ عنہ جنت میں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34330]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34330، ترقيم محمد عوامة 32821)
حدیث نمبر: 32822 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٣٣١ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن طلحة بن يحيى عن عمه عيسى بن طلحة أن أعرابيًا أتى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (فسأله) (١) عن الذين قضوا نحبهم؟ فأعرض عنه، ثم سأله فأعرض عنه، قال: ودخل طلحة بن عبيد اللَّه من باب المسجد عليه ثوبان أخضران، فقال:"هذا من الذين قضوا نحبهم" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عیسیٰ بن طلحہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک دیہاتی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے ان لوگوں کے متعلق دریافت کیا جنہوں نے اپنی ذمہ داری پوری کردی؟ پس آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے اعراض فرمایا: اس نے پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے پوچھا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پھر اس سے اعراض فرمایا: راوی کہتے ہیں۔ اتنے میں حضرت طلحہ بن عبید اللہ مسجد کے دروازے سے داخل ہوئے اس حال میں کہ ان پر دو سبز چادریں تھیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: یہ ان لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے اپنی ذمہ داری پوری کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34331]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34331، ترقيم محمد عوامة 32822)
حدیث نمبر: 32823 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٣٣٢ - حدثنا (يعمر) (١) بن بشر قال: ثنا ابن مبارك عن (ابن) (٢) إسحاق قال: حدثني يحيى بن عباد عن أبيه عن عبد اللَّه بن الزبير عن الزبير قال: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول يومئذ -يعني يوم أحد:"أوجب طلحة"، يعني يوم أحد (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زبیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اس دن یعنی غزوہ احد کے دن یوں فرماتے ہوئے سنا کہ: طلحہ رحمہ اللہ نے واجب کرلی۔ (جنت) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34332]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34332، ترقيم محمد عوامة 32823)
حدیث نمبر: 32824 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٣٣٣ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن زكريا عن عامر أن طلحة وقى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم بيده (فضربت) (١) فشلت إصبعه (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ نے اپنے ہاتھ کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا بچاؤ کیا تو ان کو اتنے زخم آئے کہ ان کی انگلی مفلوج ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34333]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34333، ترقيم محمد عوامة 32824)