☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ان حضرات کا بیان جو فرماتے ہیں کہ ولاء بڑے یعنی میت کے سب سے قریبی کے لئے ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الفرائض← ان حضرات کا بیان جو فرماتے ہیں کہ ولاء بڑے یعنی میت کے سب سے قریبی کے لئے ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 10
حدیث نمبر: 32213 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٧١٢ - حدثنا ابن فضيل عن مغيرة عن إبراهيم أن عليًا وعبد اللَّه وزيدًا قالوا: الولاء (للكبر) (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ، عبداللہ رضی اللہ عنہ، اور زید رضی اللہ عنہ فرماتے تھے کہ ولاء بڑے کے لئے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33712]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33712، ترقيم محمد عوامة 32213)
حدیث نمبر: 32214 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٧١٣ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن منصور عن إبراهيم عن عمر وعبد اللَّه وزيد قالوا: الولاء (للكبر) (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ابراہیم حضرت عمر، عبد اللہ اور زید رضی اللہ عنہ م سے روایت کرتے ہیں کہ ولاء بڑے کے لئے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33713]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33713، ترقيم محمد عوامة 32214)
حدیث نمبر: 32215 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٧١٤ - حدثنا ابن إدريس عن الشيباني عن الشعبي عن شريح أنه قضى فيه كما يقضي في المال.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
شعبی روایت کرتے ہیں کہ شریح نے اس کے بارے میں وہی فیصلہ فرمایا ہے جو مال میں کیا جاتا ہے، اور علی رضی اللہ عنہ اور زید رضی اللہ عنہ بڑے کو دیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33714]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33714، ترقيم محمد عوامة 32215)
حدیث نمبر: 32216 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٧١٦ - حدثنا وكيع قال: ثنا مسعر وسفيان عن عمران بن مسلم بن رياح الثقفي عن عبد اللَّه بن معقل عن علي قال: الولاء شعبة من الرق، فمن أحرز الميراث أحرز الولاء (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
عبد اللہ بن معقل حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں فرمایا کہ ولاء غلامی کا ایک شعبہ ہے، پس جو میراث لیتا ہے وہی ولاء بھی لے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33716]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33716، ترقيم محمد عوامة 32216)
حدیث نمبر: 32217 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٧١٧ - حدثنا وكيع عن مسعر عن ابن رياح عن سالم بن عبد اللَّه قال: الولاء (للكبر) (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ابن ریاح روایت کرتے ہیں کہ سالم بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ ولاء بڑے کے لئے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33717]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33717، ترقيم محمد عوامة 32217)
حدیث نمبر: 32218 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٧١٨ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن ليث عن طاوس قال: الولاء (للكبر) (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
لیث روایت کرتے ہیں کہ حضرت طاؤس نے فرمایا کہ ولاء بڑے کے لئے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33718]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33718، ترقيم محمد عوامة 32218)
حدیث نمبر: 32219 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٧١٩ - حدثنا وكيع ثنا سفيان (عن قيس) (١) بن مسلم عن أبي مالك الغفاري قال: (إذا مات) (٢) المعتق الأول (فأيكم) (٣) من يرثه فله ولاء مولاه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
قیس بن مسلم روایت کرتے ہیں کہ ابو مالک غفاری نے فرمایا کہ جب پہلا آزاد کرنے والا مرجائے تو جو بھی اس کا وارث ہو اس کے لئے اس کے مولیٰ کی ولاء ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33719]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33719، ترقيم محمد عوامة 32219)
حدیث نمبر: 32220 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٧٢٠ - حدثنا هشيم عن يونس عن ابن سيرين قال: إذا مات مولى القوم نظر إلى أقرب الناس منه فجعل له ميراثه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
یونس ابن سیرین سے روایت کرتے ہیں کہ جب کسی جماعت کا آزاد شدہ غلام مرجائے تو اس کے سب سے قریبی شخص کو دیکھا جائے گا اور اس کو اس کی میراث دی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33720]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33720، ترقيم محمد عوامة 32220)
حدیث نمبر: 32221 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٧٢١ - حدثنا وكيع عن أبي عاصم عن الشعبي قال: كان شريح يجري الولاء مجرى المال.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
شعبی فرماتے ہیں کہ شریح ولاء کو مال کے قائم مقام قرار دیتے تھے، شعبی فرماتے ہیں کہ اھل مدینہ فرماتے تھے کہ ولاء بڑے کے لئے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33721]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33721، ترقيم محمد عوامة 32221)
حدیث نمبر: 32222 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٧٢٣ - حدثنا وكيع قال: ثنا مسعر عن أبي عون أن شريحًا قضى في (آل) (١) الأشعث أن الولاء بين العم و (بني) (٢) الأخ.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ابن عون فرماتے ہیں کہ شریح نے آلِ اشعث کے بارے میں فیصلہ فرمایا کہ ولاء چچا اور بھتیجوں کے درمیان تقسیم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33723]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33723، ترقيم محمد عوامة 32222)