☽ 14 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في امرأة أعتقت مملوكا (ثم مات): لمن يكون ولاؤه؟
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الفرائض← في امرأة أعتقت مملوكا (ثم مات): لمن يكون ولاؤه؟
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 5
Hadith No.: 32168 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٣٦٥٧ - حدثنا أبو داود الطيالسي عن حماد بن الجعد عن قتادة أن امرأة أعتقت مملوكًا لها ثم مات لمن يكون ولاؤه، لعصبتها أو لعصبة (ابنها) (١) ، قال: كان الحسن وسعيد بن المسيب (يقولان) (٢) : هو لعصبة الغلام.
Translation: اردو ترجمہ
قتادہ فرماتے ہیں کہ ایک عورت نے اپنے غلام کو آزاد کیا، پھر وہ مرگیا، اس کی ولاء اس کے عصبہ کے لئے ہے یا اس کے بیٹے کے لئے ہے؟ فرمایا کہ حسن اور سعید بن مسیب فرماتے تھے کہ وہ غلام کے عصبہ کے لئے ہوگی، قتادہ کہتے ہیں کہ مجھے خلاس نے بیان کیا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس کو غلام کے عصبہ کے لئے ہی بنایا ہے، اور ہمیں صالح بن الخلیل نے بیان کیا کہ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے یہی بات فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33657]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33657، ترقيم محمد عوامة 32168)
Hadith No.: 32169 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٣٦٦٠ - حدثنا هشيم عن إسماعيل بن سالم عن الشعبي قال: سمعته يقول: ولد المرأة الذكر أحق بميراث مواليها من عصبتها، وإن كان (جناية) (١) فعلى عصبتها.
Translation: اردو ترجمہ
اسماعیل بن سالم فرماتے ہیں کہ میں نے شعبی کو فرماتے سنا کہ عورت کی مذکر اولاد اس کے موالی کی میراث کی زیادہ حق دار ہے اس کے عصبہ کی بنسبت، اور اگر کوئی جنایت ہو تو وہ ا س کے عصبہ پر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33660]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33660، ترقيم محمد عوامة 32169)
Hadith No.: 32170 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٣٦٦١ - حدثنا حميد عن حسن عن فراس عن الشعبي عن شريح في امرأة أعتقت رجلًا ثم (ماتت) (١) ، قال: الولاء لولدها والعقل عليهم.
Translation: اردو ترجمہ
شریح اس عورت کے بارے میں فرماتے ہیں جس نے کسی آدمی کو آزاد کیا پھر مرگئی، کہ ولاء اس کی اولاد کے لئے ہے اور دیت ان سب پر ہے، کہتے ہیں کہ عامر بھی فرماتے تھے کہ ولاء اس کی اولاد کے لئے ہے اور دیت ان سب پر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33661]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33661، ترقيم محمد عوامة 32170)
Hadith No.: 32171 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٣٦٦٣ - حدثنا أبو أسامة (قال: حدثنا) (١) حسين المعلم عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده قال: تزوج رئاب بن حذيفة بن سعيد بن سهم أمَ وائل ابنة (معمر) (٢) الجمحية، فولدت له ثلاثة، فتوفيت أمهم، فورثها بنوها رباعها وولاء مواليها (فخرج) (٣) بهم عمرو بن العاص (معه) (٤) إلى الشام فماتوا في طاعون عمواس، قال: فورثهم عمرو، وكان عصبتهم فلما رجع عمرو (جاء) (٥) بنو ⦗٣٧٥⦘ (معمر) (٦) (فخاصموه) (٧) في ولاء (أختهم) (٨) إلى عمر بن الخطاب فقال عمر: أقضي بينكم بما سمعت من رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم، سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"ما أحرز الولد أو الوالد فهو لعصبته من كان"، قال: فقضى (لنا به) (٩) وكتب لنا كتابا، فيه (شهادة) (١٠) عبد الرحمن بن عوف وزيد بن ثابت وآخر، حتى إذا استخلف عبد الملك بن مروان (توفي) (١١) مولى (لها) (١٢) وترك ألفي دينار، فبلغني أن ذلك القضاء قد غير، (فخاصموا) (١٣) إلى هشام بن إسماعيل، (فرفعنا) (١٤) إلى عبد الملك فأتيناه (بكتاب) (١٥) عمر فقال: إن كنت لأرى أن هذا من القضاء الذي لا يشك فيه، وما كنت أرى أن أمر (١٦) المدينة بلغ هذا أن يشكوا في هذا القضاء، فقضى لنا (به) (١٧) فلم (نزل) (١٨) فيه بعد (١٩) .
Translation: اردو ترجمہ
عمرو بن شعیب اپنے والد کے واسطے سے اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں، فرمایا کہ رئاب بن حذیفہ رضی اللہ عنہ بن سعید بن سہم نے امّ وائل بنت معمر جُمحیّہ سے نکاح کیا تو ان کے تین بچے ہوئے، پھر ان کی ماں فوت ہوگئی تو اس کے بیٹے اس کے مال کے وارث ہوئے اور اس کے موالی کی ولاء کے بھی، پھر عمرو بن العاص ان کو شام کی طرف لے گئے تو وہ طاعونِ عَمَواس میں مرگئے، کہتے ہیں کہ اس پر عمرو ان کے وارث ہوئے جو ان کے عصبہ تھے، جب عمرو واپس آئے تو معمر کے بیٹے آئے اور اپنی بہن کی ولاء میں جھگڑا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس لے گئے، حضرت عمر نے فرمایا کہ میں تمہارے درمیان وہ فیصلہ کرتا ہوں جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو مال لڑکا یا والد جمع کرلے وہ اس کے عصبہ کے لئے ہے جو بھی ہوں، کہتے ہیں کہ اس کے بعد انہوں نے اس کا ہمارے لئے فیصلہ کردیا اور ہمارے لیے ایک تحریر لکھ دی جس میں عبد الرحمن بن عوف اور زید بن ثابت اور دوسرے حضرات کی گواہی تھی۔ یہاں تک کہ جب عبد الملک بن مروان خلیفہ بنا تو اس لڑکی کا ایک مولیٰ فوت ہوگیا، اور اس نے دو ہزار دینار چھوڑے، پس مجھے خبر پہنچی کہ وہ فیصلہ تبدیل کردیا گیا، چناچہ وہ ہشام بن اسماعیل کی طرف جھگڑا لے کر گئے تو ہم نے یہ معاملہ عبد الملک کی طرف اٹھا یا اور اس کے پاس حضرت عمر کی تحریر لائے، اس نے کہا کہ میں تو اس کو ایسا فیصلہ سمجھتا ہوں جس میں شک نہیں کیا جاسکتا، اور میں یہ نہیں سمجھتا تھا کہ اہل مدینہ کا معاملہ اس حد کو پہنچ چکا ہے کہ وہ اس فیصلہ میں شک کریں، پس اس نے اس کے بارے میں ہمارے لیے فیصلہ کردیا اور ہم بعد میں اس فیصلے پر قائم رہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33663]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33663، ترقيم محمد عوامة 32171)
Hadith No.: 32172 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٣٦٦٤ - حدثنا يحيى بن (آدم) (١) قال: ثنا مندل عن الأعمش عن إبراهيم قال: قال علي في (المرأة) (٢) تعتق الرجل: الولاء لولدها وولد ولدها ما بقي منهم ذكر، (فإن) (٣) انقرضوا رجع إلى عصبتها (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس عورت کے بارے میں فرمایا جو آدمی کو آزاد کرے کہ ولاء اس کی اولاد اور اولاد کی اولاد کے لئے ہے جب تک ان میں مذکر باقی رہے، جب وہ ختم ہوجائیں تو ولاء اس عورت کے عصبہ کی طرف لوٹ آئے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33664]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33664، ترقيم محمد عوامة 32172)