☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس ولاء کے بیان میں جس کی عورتیں وارث ہوتی ہیں، اس کی کیا حقیقت ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الفرائض← اس ولاء کے بیان میں جس کی عورتیں وارث ہوتی ہیں، اس کی کیا حقیقت ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 12
حدیث نمبر: 32155 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٦٤٣ - حدثنا عبد السلام عن الأعمش عن إبراهيم عن علي وعمر وزيد أنهم كانوا لا يورثون النساء من الولاء إلا ما أعتقن (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ابراہیم حضرت علی، عمر اور زید رضی اللہ عنہ م سے روایت کرتے ہیں کہ وہ عورتوں کو صرف اس کی ولاء کا وارث بناتے تھے جس کو وہ آزاد کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33643]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33643، ترقيم محمد عوامة 32155)
حدیث نمبر: 32156 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٦٤٤ - حدثنا عباد عن هشام عن ابن سيرين قال: (لا ترث) (١) النساء من الولاء إلا [ما أعتقن أو كاتبن.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ابن سیرین فرماتے ہیں کہ عورتیں صرف ان کی ولاء کی وارث ہوتی ہیں جن کو وہ آزاد کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33644]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33644، ترقيم محمد عوامة 32156)
حدیث نمبر: 32157 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٦٤٥ - حدثنا حفص عن أشعث عن جهم عن إبراهيم قال: لا يرث النساء من الولاء] (١) إلا ما كاتبن أو أعتق من أعتقن.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ابراہیم فرماتے ہیں کہ عورتیں صرف ان لوگوں کی ولاء کی وارث ہوتی ہیں جن کو مکاتب بنائیں یا آزاد کریں یا ان کے آزاد شدہ آزاد کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33645]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33645، ترقيم محمد عوامة 32157)
حدیث نمبر: 32158 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٦٤٦ - (١) حدثنا معاذ عن أشعث عن الحسن أنه قال: لا (ترث) (٢) النساء من الولاء إلا ما أعتقن أو أعتق من أعتقن، إلا الملاعنة فإنها ترث (٣) ابنها الذي انتفى منه أبوه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حسن فرماتے ہیں کہ عورتیں صرف اس کی ولاء کی وارث ہوتی ہیں جس کو وہ آزاد کریں یا ان کا آزاد شدہ کسی کو آزاد کرے، سوائے لعان کرنے والی کے، کہ وہ اس کی وارث ہوتی ہے جس کے نسب کی اس کا باپ نفی کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33646]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33646، ترقيم محمد عوامة 32158)
حدیث نمبر: 32159 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٦٤٧ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن جريج عن رجل عن عمر بن عبد العزيز قال: لا (ترث) (١) النساء من الولاء إلا ما كاتبن أو أعتقن.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
عمر بن عبد العزیز فرماتے ہیں کہ عورتیں ان ہی لوگوں کی ولاء کی وارث ہوتی ہیں جن کو وہ مکاتب بنائیں یا آزاد کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33647]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33647، ترقيم محمد عوامة 32159)
حدیث نمبر: 32160 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٦٤٨ - [حدثنا ابن أبي غنية عن عبد الملك عن عطاء قال: لا يرث النساء من الولاء شيئًا إلا ما كاتبن أو أعتقن] (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
عطاء فرماتے ہیں کہ عورتیں ولاء میں سے کسی چیز کی وارث نہیں ہوتیں سوائے ان لوگوں کے جن کو وہ مکاتب بنائیں یا آزاد کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33648]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33648، ترقيم محمد عوامة 32160)
حدیث نمبر: 32161 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٦٤٩ - حدثنا ابن علية عن خالد عن أبي قلابة في امرأة توفيت وتركت مولاها، قال: هو مولاها إذا مات يرثه من يرثها من الذكور.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
خالد ابو قلابہ سے اس عورت کے بارے میں روایت کرتے ہیں جو فوت ہوگئی اور اپنے مولیٰ کو چھوڑ گئی، فرمایا کہ وہ اس کا مولیٰ ہے جب مرے گا، اس کا وارث ہر وہ شخص ہوگا جو اس عورت کا وارث ہوگا مردوں میں سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33649]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33649، ترقيم محمد عوامة 32161)
حدیث نمبر: 32162 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٦٥٠ - حدثنا عمر بن هارون عن يونس عن الزهري عن سعيد بن المسيب قال: لا (ترث) (١) النساء من الولاء إلا ما أعتقن أو كاتبن.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ عورتیں صرف اس ولاء کی وارث ہوتی ہیں جن کو وہ آزاد کریں یا مکاتب بنائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33650]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33650، ترقيم محمد عوامة 32162)
حدیث نمبر: 32163 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٦٥١ - حدثنا غندر عن شعبة عن مغيرة عن إبراهيم قال: لا (ترث) (١) النساء من الولاء إلا ما أعتقن.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ابراہیم ایک دوسری سند سے فرماتے ہیں کہ عورتیں صرف اس ولاء کی وارث ہوتی ہیں جن کو وہ آزاد کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33651]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33651، ترقيم محمد عوامة 32163)
حدیث نمبر: 32164 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٦٥٢ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن منصور عن إبراهيم قال في الرجل (يكاتب) (١) عبده ثم يموت ويدع ولدًا: رجالًا ونساءً؟ قال: المال بينهم بالحصص، والولاء للرجال دون النساء.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ابراہیم اس آدمی کے بارے میں فرماتے ہیں جو اپنے غلام کو مکاتب بنائے پھر مرجائے اور مذکر و مؤنث اولاد چھوڑ جائے، کہ مال ان کے درمیان حصّوں کے مطابق تقسیم ہوگا اور ولاء مردوں کے لئے ہوگی نہ کہ عورتوں کے لئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33652]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33652، ترقيم محمد عوامة 32164)
حدیث نمبر: 32165 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٦٥٣ - حدثنا وكيع قال (حدثنا) (١) سفيان عن رجل لم يكن يسميه عن أبي سلمة (عن) (٢) سعيد بن المسيب في الرجل (يكاتب) (٣) عبده ثم يموت ويدع ولدًا: رجالًا ونساءً (قالا) (٤) : المال بينهم بالحصص، والولاء (للرجال) (٥) دون النساء.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ابو سلمہ اور سعید بن مسیب اس آدمی کے بارے میں فرماتے ہیں جو اپنے غلام کو مکاتب بنائے پھر مرجائے اور مذکر و مؤنث اولاد چھوڑ جائے، کہ مال ان کے درمیان حصّوں کے مطابق تقسیم ہوگا اور ولاء مردوں کے لئے ہوگی نہ کہ عورتوں کے لئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33653]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33653، ترقيم محمد عوامة 32165)
حدیث نمبر: 32166 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٦٥٤ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري أن امرأة أعتقت سالما (فوالى) (١) أبا حذيفة وتبناه، فمات فدفع ميراثه إليها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
معمر زہری سے روایت کرتے ہیں کہ ایک عورت نے سالم کو آزاد کردیا تو انہوں نے حضرت ابو حذیفہ رضی اللہ عنہ سے موالات کرلی اور انہوں نے ان کو بیٹا بنا لیا، پھر وہ فوت ہوئے تو ان کی میراث اس عورت کو دی گئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33654]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33654، ترقيم محمد عوامة 32166)