☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس آدمی کا بیان جس کو دشمن قید کر لے اور پھر اس کا کوئی رشتہ دار فوت ہو جائے، کیا وہ اس سے کسی چیز کا وارث ہو گا؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الفرائض← اس آدمی کا بیان جس کو دشمن قید کر لے اور پھر اس کا کوئی رشتہ دار فوت ہو جائے، کیا وہ اس سے کسی چیز کا وارث ہو گا؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 32123 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٦٠٩ - حدثنا حفص بن غياث عن داود عن الشعبي عن شريح قال: أحوج ما يكون إلى ميراثه وهو أسير.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
شعبی روایت کرتے ہیں کہ حضرت شریح نے فرمایا کہ آدمی کو میراث کی سب سے زیادہ ضرورت قید کی حالت میں ہی ہوا کرتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33609]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33609، ترقيم محمد عوامة 32123)
حدیث نمبر: 32124 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٦١٠ - حدثنا ابن مهدي عن هشام عن قتادة عن سعيد قال: يرث.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
قتادہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت سعید نے فرمایا کہ وہ شخص وارث ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33610]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33610، ترقيم محمد عوامة 32124)
حدیث نمبر: 32125 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٦١١ - حدثنا ابن مهدي عن هشام عن قتادة عن الحسن في ميراث الأسير قال: إنه لمحتاج إلى ميراثه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
قتادہ حضرت حسن سے روایت کرتے ہیں کہ وہ قیدی اپنے رشتہ دار کی میراث کا محتاج ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33611]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33611، ترقيم محمد عوامة 32125)
حدیث نمبر: 32126 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٦١٢ - حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن ابن أبي ذئب عن الزهري قال: يرث الأسير.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ابن ابی ذئب روایت کرتے ہیں کہ زہری نے فرمایا کہ قیدی وارث ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33612]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33612، ترقيم محمد عوامة 32126)
حدیث نمبر: 32127 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٦١٣ - حدثنا ابن مهدي عن سفيان عمن سمع إبراهيم يقول: لا يرث الأسير.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
سفیان ایک آدمی کے واسطے سے روایت کرتے ہیں جنہوں نے حضرت ابراہیم کو یہ فرماتے سنا کہ قیدی وارث نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33613]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33613، ترقيم محمد عوامة 32127)
حدیث نمبر: 32128 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٦١٤ - حدثنا خالد بن الحارث عن سعيد عن قتادة عن سعيد بن المسيب في الأسير في أيدي العدو قال: لا يرث.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
قتادہ حضرت سعید بن مسیب سے اس قیدی کے بارے میں روایت کرتے ہیں جو دشمنوں کے قبضے میں ہو، فرمایا کہ وہ وارث نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33614]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33614، ترقيم محمد عوامة 32128)
حدیث نمبر: 32129 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٦١٥ - حدثنا عفان قال: ثنا وهيب عن داود عن سعيد بن المسيب أنه كان لا يورث الأسير.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
داؤد فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب قیدی کو وارث نہیں بناتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33615]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33615، ترقيم محمد عوامة 32129)
حدیث نمبر: 32130 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٦١٦ - حدثنا معن بن عيسى عن ابن أبي ذئب عن الزهري قال: يورث (مال) (١) الأسير وامرأته.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ابن ابی ذئب روایت کرتے ہیں کہ حضرت زہری نے فرمایا کہ قیدی اور اس کی بیوی کے مال کو وراثت میں تقسیم کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33616]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33616، ترقيم محمد عوامة 32130)