☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مجوسیوں کا بیان کہ وہ اس مجوسی کے کس طرح وارث ہوں گے جو مرے اور اپنی بیٹی چھوڑ جائے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الفرائض← مجوسیوں کا بیان کہ وہ اس مجوسی کے کس طرح وارث ہوں گے جو مرے اور اپنی بیٹی چھوڑ جائے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 32072 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٥٥٥ - حدثنا ابن مبارك عن معمر عن الزهري قال: يرث بأدنى (النسبين) (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
معمر روایت کرتے ہیں کہ حضرت زہری نے فرمایا، کہ وہ دو نسبوں میں قریبی نسب کے اعتبار سے وارث ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33555]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33555، ترقيم محمد عوامة 32072)
حدیث نمبر: 32073 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٥٥٦ - حدثنا ابن مبارك عن سعيد عن قتادة عن الحسن في رجل ترك ابنته (وهي) (١) أخته (٢) قال: ترث بأدنى قرابتها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
قتادہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت حسن نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا، جو اپنی بیٹی کو چھوڑ جائے اور وہ اس کی بہن بھی ہو اور اس کی بیوی بھی ہو، کہ وہ قریب ترین رشتہ داری کے اعتبار سے وارث ہوگی، اور حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ اس عورت کو تمام مال دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33556]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33556، ترقيم محمد عوامة 32073)
حدیث نمبر: 32074 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٥٥٨ - [حدثنا وكيع عن سفيان عن معمر عن الزهري قال: لا يرث المجوسي إلا بوجه واحد] (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
معمر روایت کرتے ہیں کہ حضرت زہری نے فرمایا کہ مجوسی ایک ہی اعتبار سے وارث ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33558]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33558، ترقيم محمد عوامة 32074)
حدیث نمبر: 32075 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٥٥٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عمن سمع الشعبي عن علي وعبد اللَّه أنهما كان يورثان المجوسي من الوجهين (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی کے ایک شاگرد روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور عبد اللہ رضی اللہ عنہ مجوسی کو دو اعتبار سے وارث بناتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33559]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33559، ترقيم محمد عوامة 32075)
حدیث نمبر: 32076 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٥٦٠ - حدثنا يزيد بن هارون عن حماد بن سلمة قال: سألت حمادا عن ميراث المجوسي، قال: يرثون من الوجه الذي يحل.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
یزید بن ہارون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حماد بن سلمہ سے مجوسی کی میراث کے بارے میں پوچھا، آپ نے فرمایا وہ اس جہت سے وارث ہوں گے جو حلال جہت ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33560]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33560، ترقيم محمد عوامة 32076)