☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ان حضرات کا بیان جو دادی کو بیٹے کے زندہ ہوتے ہوئے وارث نہیں بناتے تھے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الفرائض← ان حضرات کا بیان جو دادی کو بیٹے کے زندہ ہوتے ہوئے وارث نہیں بناتے تھے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 31961 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٤٣٦ - حدثنا عبد الأعلى عن سعيد عن قتادة عن سعيد بن المسيب عن زيد ابن ثابت قال، (منعها) (١) ابنها الميراث (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
سعید بن مسیب حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے نقل کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا کہ دادی کو اس کا بیٹا وراثت سے روک دیتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33436]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33436، ترقيم محمد عوامة 31961)
حدیث نمبر: 31962 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٤٣٧ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري أن عثمان كان لا يورث الجدة أم الأب وابنها حي (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
زہری کہتے ہیں کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ دادی کو اس کے بیٹے کے زندہ ہوتے ہوئے وارث نہیں بناتے تھے، زہری فرماتے ہیں کہ حضرت زبیر رضی اللہ عنہ کا بیٹا فوت ہوا تو انہوں نے (ان کی دادی کو) وارث نہیں بنایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33437]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33437، ترقيم محمد عوامة 31962)
حدیث نمبر: 31963 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٤٣٩ - حدثنا ابن فضيل عن بسام عن فضيل قال: قال إبراهيم: لا (ترث) (١) الجدة مع ابنها إذا كان حيًا في قول علي وزيد (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ دادی حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت زید رضی اللہ عنہ کے فرمان کے مطابق اپنے بیٹے کے زندہ ہونے کی حالت میں وارث نہیں ہوتی۔ حضرت ابوبکر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت وکیع کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ محدثین اس پر متفق ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33439]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33439، ترقيم محمد عوامة 31963)
حدیث نمبر: 31964 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٤٤١ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر قال: لم يورث أحد من أصحاب النبي صلى الله عليه و آله وسلم الجدة مع ابنها إلا ابن مسعود (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ میں سے حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے علاوہ کوئی بھی دادی کو اس کے بیٹے کے زندہ ہوتے ہوئے وارث نہیں بناتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33441]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33441، ترقيم محمد عوامة 31964)
حدیث نمبر: 31965 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٤٤٢ - حدثنا يزيد بن هارون عن ابن أبي عروبة عن قتادة عن سعيد بن المسيب أن زيدًا لم (يكن) (١) يجعل للجدة مع ابنها ميراثًا (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ حضرت زید رضی اللہ عنہ دادی کو اس کے بیٹے کے ہوتے ہوئے میراث نہیں دلاتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33442]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33442، ترقيم محمد عوامة 31965)
حدیث نمبر: 31966 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٤٤٣ - حدثنا يزيد عن محمد بن سالم عن الشعبي عن علي وزيد أنهما لم يكونا يجعلان للجدة مع ابنها ميراثًا (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
شعبی روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت زید رضی اللہ عنہ دادی کو اس کے بیٹے کے زندہ ہوتے ہوئے وارث نہیں بناتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33443]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33443، ترقيم محمد عوامة 31966)