☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
دادی کی میراث کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الفرائض← دادی کی میراث کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 31922 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٣٩٤ - حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن قبيصة قال: جاءت الجدة بالأم (أو) (١) ابن الابن بعد رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم إلى أبي بكر فقالت: إن ابن ابني أو ابن ابنتي مات، وقد أخبرت أن لي حقًا، فقال أبو بكر: ما أجد لك في كتاب اللَّه من حق، وما سمعت فيك شيئًا من رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم وسأسأل الناس، قال: فشهد المغيرة بن شعبة أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم (أعطاها) (٢) السدس، فقال: من يشهد معك؟ قال: محمد بن ⦗٣٢١⦘ مسلمة، فشهد (فأعطاها) (٣) السدس، وجاءت الجدة التي تخالفها إلى عمر فأعطاها السدس، (فقال) (٤) : إذا اجتمعتما فهو بينكما (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قبیصہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی وفات کے بعد ایک دادی حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پاس ماں اور پوتے کو لے کر آئی اور کہنے لگی کہ میرا پوتا اور نواسا فوت ہوگئے ہیں، اور مجھے معلوم ہوا ہے کہ میرا بھی ان کے مال میں حق ہے، حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں تیرے لئے کتاب اللہ میں کوئی حق نہیں پاتا، اور میں نے تمہارے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے بھی کوئی بات نہیں سنی، راوی کہتے ہیں کہ پھر حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے یہ گواہی دی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دادی کو مال کا چھٹا حصّہ عنایت فرمایا ہے، آپ نے فرمایا کہ تمہارے ساتھ اس پر کون گواہی دے گا؟ انہوں نے فرمایا کہ محمد بن مسلمہ، چناچہ محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ نے گواہی دی، اور پھر ایک دوسری دادی حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئی جو پہلی دادی کے علاوہ تھی، آپ نے اس کو مال کا چھٹا حصّہ دیا اور فرمایا جب تم جمع ہو جاؤ تو یہ مال تمہارے درمیان تقسیم ہوگا، معمر راوی یہ اضافہ کرتے ہیں کہ: اور تم میں سے جو اکیلی ہو تو یہ چھٹا حصّہ اس کا ہی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33394]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33394، ترقيم محمد عوامة 31922)
حدیث نمبر: 31923 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٣٩٦ - حدثنا معاوية بن هشام قال: ثنا شريك عن ليث عن طاوس عن ابن عباس أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم أعطى الجدة السدس (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دادی کو مال کا چھٹا حصّہ عنایت فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33396]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33396، ترقيم محمد عوامة 31923)
حدیث نمبر: 31924 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٣٩٧ - حدثنا زيد بن الحباب عن (أبي المنيب) (١) عبيد اللَّه (بن عبد اللَّه) (٢) قال: حدثني ابن بريدة عن أبيه أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أطعم الجدة السدس إذا لم يكن (أم) (٣) (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دادی کو چھٹا حصّہ عنایت فرمایا جبکہ بیٹا نہیں تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33397]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33397، ترقيم محمد عوامة 31924)
حدیث نمبر: 31925 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٣٩٨ - حدثنا أبو أسامة قال: أخبرنا ابن عمير عن أيوب عن رجل عن طاوس قال: الجدة بمنزلة الأم ترث ما ترث اللأم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایوب ایک آدمی کے واسطے سے حضرت طاؤس کا ارشاد نقل فرماتے ہیں کہ دادی ماں کے درجے میں ہے، جتنے مال کی ماں وارث ہوگی اتنے ہی مال کی وہ بھی وارث ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33398]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33398، ترقيم محمد عوامة 31925)