☽ 13 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الجد ما له وما جاء فيه عن النبي ﷺ وغيره
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الفرائض← في الجد ما له وما جاء فيه عن النبي ﷺ وغيره
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 5
حديث رقم: 31863 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٣١٢ - (١) حدثنا يزيد بن هارون قال: ثنا (همام) (٢) عن قتادة عن الحسن عن عمران بن حصين أن رجلًا أتى النبي صلى الله عليه و آله وسلم فقال: إن (ابن) (٣) ابني مات، فما لي من ميراثه؟ قال:" (لك) (٤) السدس"، فلما أدبر دعاه، قال:"لك سدس آخر"، ⦗٢٩٤⦘ فلما أدبر دعاه قال:"إن السدس (٥) الآخر طعمة" (٦) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور کہنے لگا کہ میرا پوتا فوت ہوگیا ہے، مجھے اس کی میراث میں سے کیا ملے گا؟ آپ نے فرمایا: تمہارے لئے مال کا چھٹا حصّہ ہے، جب وہ مڑا تو آپ نے اس کو بلایا اور فرمایا: تمہارے لئے ایک اور چھٹا حصّہ ہے۔ جب وہ مڑا تو آپ نے پھر اس کو بلوایا اور فرمایا: دوسرا چھٹا حصّہ بطور عطیہ کے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33312]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33312، ترقيم محمد عوامة 31863)
حديث رقم: 31864 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٣١٣ - حدثنا شبابة عن يونس بن أبي إسحاق عن أبي إسحاق عن عمرو بن ميمون عن معقل بن يسار المزني قال: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أتي بفريضة فيها جد فأعطاه ثلثًا أو سدسًا (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت معقل بن یسار مُزَنی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اس وقت سنا جب آپ کے پاس میراث کا ایک مسئلہ لایا گیا جس میں دادا کا بھی ذکر تھا، آپ نے اس کو ایک تہائی مال یا مال کا چھٹا حصّہ دلایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33313]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33313، ترقيم محمد عوامة 31864)
حديث رقم: 31865 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٣١٤ - حدثنا عبد الأعلى عن يونس عن الحسن أن عمر قال: من (يعلم) (١) قضية رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم في الجد؟ فقال معقل بن يسار المزني: فينا قضى به رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ("قال: ما ذاك؟") (٢) قال: السدس، قال:"مع من؟" قال: لا أدري، قال: لا دريت فما (تغني) (٣) إذن (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا: کون جانتا ہے کہ دادا کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کیا ارشاد فرمایا؟ حضرت معقل بن یسار رضی اللہ عنہ نے عرض کی کہ ہمارے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ فیصلہ فرمایا تھا، آپ نے پوچھا، کیا فیصلہ فرمایا تھا؟ انہوں نے جواب دیا کہ مال کے چھٹے حصّے کا، آپ نے پوچھا: کن رشتہ داروں کی موجودگی میں؟ انہوں نے فرمایا کہ مجھے معلوم نہیں، آپ نے فرمایا: تجھے کچھ معلوم نہ ہو، بھلا پھر اس بات کے معلوم ہونے کا کیا فائدہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33314]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33314، ترقيم محمد عوامة 31865)
حديث رقم: 31866 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٣١٥ - حدثنا قبيصة عن سفيان عن زيد بن أسلم عن عياض عن أبي سعيد ⦗٢٩٥⦘ قال: كنا نورثه على عهد رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يعني الجد (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانے میں دادا کو وارث بنایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33315]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33315، ترقيم محمد عوامة 31866)
حديث رقم: 31867 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٣١٦ - حدثنا وكيع عن علي بن صالح عن منصور عن إبراهيم قال: كان علي لا يزيد الجد مع الولد على السدس (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ دادا کو اولاد کے ہوتے ہوئے چھٹے حصّے سے زیادہ نہیں دیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33316]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33316، ترقيم محمد عوامة 31867)