☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ان حضرات کا ذکر جو میراث کے بارے میں یہ ارشاد فرماتے ہیں کہ ان میں ”عول“ نہیں ہوتا اور ان حضرات کا بیان جو ”عول‘‘ ہونے کے قائل ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الفرائض← ان حضرات کا ذکر جو میراث کے بارے میں یہ ارشاد فرماتے ہیں کہ ان میں ”عول“ نہیں ہوتا اور ان حضرات کا بیان جو ”عول‘‘ ہونے کے قائل ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 31839 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٢٨٣ - حدثنا وكيع قال: ثنا ابن جريج عن عطاء عن ابن عباس قال: الفرائض لا تعول (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
عطاء حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کا فرمان نقل کرتے ہیں کہ میراث کے حصّوں میں ”عول“ نہیں ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33283]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33283، ترقيم محمد عوامة 31839)
حدیث نمبر: 31840 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٢٨٤ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن الأعمش عن إبراهيم عن علي وعبد اللَّه وزيد أنهم أعالوا الفريضة (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ابراہیم حضرت علی رضی اللہ عنہ، حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ اور حضرت زید رضی اللہ عنہ کے بارے میں نقل کرتے ہیں کہ یہ حضرات میراث میں ”عول“ کے قائل ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33284]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33284، ترقيم محمد عوامة 31840)
حدیث نمبر: 31841 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٢٨٥ - (حدثنا) (١) وكيع قال: حدثنا سفيان عن (هشام) (٢) عن ابن سيرين عن شريح في أختين لأب وأم وأختين لأم وزوج وأم، قال: من عشرة: للأختين من الأب والأم أربعة، وللأختين من الأم سهمان، وللزوج ثلاثة أسهم، وللأم سهم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
محمد بن سیرین نقل کرتے ہیں کہ حضرت شریح نے دو حقیقی بہنوں، دو ماں شریک بہنوں، شوہر اور ماں کے مسئلے کے بارے میں ارشاد فرمایا کہ یہ دس حصّوں سے نکلے گا، چار حصّے دونوں حقیقی بہنوں کے لئے، دو حصّے دونوں ماں شریک بہنوں کے لئے، تین حصّے شوہر کے لئے، اور ایک حصّہ ماں کے لئے۔ وکیع فرماتے ہیں کہ لوگ یہی رائے رکھتے ہیں، اور یہی تقسیم ابن الفرّوخ رحمہ اللہ کی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33285]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33285، ترقيم محمد عوامة 31841)