☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ان حضرات کا بیان جو فرماتے ہیں کہ اس آدمی کا حصہ نہیں لگایا جائے گا جو وارث نہیں بنتا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الفرائض← ان حضرات کا بیان جو فرماتے ہیں کہ اس آدمی کا حصہ نہیں لگایا جائے گا جو وارث نہیں بنتا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 31833 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٢٧٤ - حدثنا أبو بكر بن عياش عن مغيرة قال: قال إبراهيم: قال علي: (لا) (١) يضرب بسهم من لا يرث (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
مغیرہ نقل کرتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے فرمایا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ارشاد ہے جو وارث نہیں اس کا حصّہ بھی نہیں لگایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33274]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33274، ترقيم محمد عوامة 31833)
حدیث نمبر: 31834 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٢٧٥ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن مغيرة عن إبراهيم قال: كان يقال: ذو السهم أحق ممن لا سهم له.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ابراہیم فرماتے ہیں کہ کہا جاتا تھا کہ حصّہ دار اس آدمی سے زیادہ حق دار ہے جس کا کوئی متعین حصّہ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33275]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33275، ترقيم محمد عوامة 31834)
حدیث نمبر: 31835 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٢٧٦ - قال وكيع: وقال غير سفيان عن مغيرة عن إبراهيم في رجل مات وترك أختين لأب وأختين لأب وأم، قال: كان يقال: ذو السهم أحق ممن لا سهم له.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا جس نے مرتے ہوئے دو باپ شریک بہنیں اور دو حقیقی بہنیں چھوڑیں، کہ یہ کہا جاتا تھا کہ حصّہ دار زیادہ حق دار ہے اس سے جو حصّہ دار نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33276]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33276، ترقيم محمد عوامة 31835)