☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس آدمی کا بیان جو مرتے ہوئے اپنا ماموں اور ایک بھتیجی یا بھانجی چھوڑ جائے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الفرائض← اس آدمی کا بیان جو مرتے ہوئے اپنا ماموں اور ایک بھتیجی یا بھانجی چھوڑ جائے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 31778 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٢٠٩ - حدثنا وكيع قال ثنا زكريا عن عامر قال: سئل مسروق عن رجل مات وليس له وارث إلا خاله (و) (١) ابنة (أخيه) (٢) ، قال: للخال نصيب (أخته) (٣) ولابنة الأخ نصيب أبيها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق سے اس آدمی کے بارے میں سوال کیا گیا کہ جو اس حال میں مرا کہ اس کا سوائے ماموں اور بھتیجی کے کوئی وارث نہیں تھا۔ آپ نے فرمایا ماموں کے لیے اس کی بہن جتنا مال اور بھتیجی کے لیے اس کے باپ جتنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33209]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33209، ترقيم محمد عوامة 31778)
حدیث نمبر: 31779 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٢١٠ - حدثنا ابن إدريس عن محمد بن إسحاق عن محمد بن يحيى بن حبان عن عمه واسع بن حبان قال: هلك (ابن دحداحة) (١) وكان ذا رأي فيهم، فدعا رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم عاصم بن عدي فقال:"هل كان (له) (٢) فيكم (نسب) (٣) "، قال: لا، ⦗٢٧١⦘ قال: فأعطى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ميراثه ابن أخته أبا لبابة بن عبد المنذر (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت واسع بن حبّان فرماتے ہیں کہ حضرت ابن دحداحہ رضی اللہ عنہ فوت ہوگئے جو کہ صحابہ کرام میں صاحب رائے آدمی تھے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حضرت عاصم بن عدی رضی اللہ عنہ کو بلایا اور پوچھا کہ کیا ان کی تمہارے ساتھ کوئی قرابت داری تھی؟ انہوں نے عرض کیا کہ نہیں راوی کہتے ہیں کہ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کی میراث ان کے بھانجے ابو لبابہ بن عبد المنذر رضی اللہ عنہ کو دے دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33210]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33210، ترقيم محمد عوامة 31779)
حدیث نمبر: 31780 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٢١١ - حدثنا يحيى بن آدم عن وهيب عن ابن طاوس عن أبيه عن ابن عباس قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"ألحقوا الفرائض بأهلها، (فما) (١) بقي فهو لأولى رجل (٢) " (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ وراثتیں ان کے حق داروں کو پہنچا دو اور جو مال بچ جائے، وہ قریب ترین رشتہ دار کے لیے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33211]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33211، ترقيم محمد عوامة 31780)
حدیث نمبر: 31781 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٢١٢ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن رجل من أهل المدينة عن محمد بن يحيى بن حبان عن عمه واسع بن حبان قال: كان ثابت بن الدحداح رجلًا أتيا يعني طارئًا، وكان في بني أنيف أو في بني العجلان، فمات ولم يدع وارثا إلا ابن أخته أبا لبابة بن عبد المنذر، فأعطاه النبي صلى الله عليه و آله وسلم ميراثه (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت واسع ابن حبّان فرماتے ہیں کہ ثابت ابن دحداح رضی اللہ عنہایک اجنبی آدمی تھے وہ بنو انیف یا بنو عجلان کے علاقے میں رہتے تھے چناچہ وہ فوت ہوگئے اور اپنے بھانجے کے علاوہ کوئی وارث نہیں چھوڑا اور ان کا نام لبابہ بن عبد المنذر تھا پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی میراث انہی کو دے دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33212]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33212، ترقيم محمد عوامة 31781)