☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ان حضرات کا بیان جو حقیقی بھائیوں اور بہنوں کو شریک نہیں بناتے ماں شریک بھائیوں کے ساتھ ان کے ایک تہائی مال میں، اور فرماتے ہیں کہ وہ مال انہی کے لئے ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الفرائض← ان حضرات کا بیان جو حقیقی بھائیوں اور بہنوں کو شریک نہیں بناتے ماں شریک بھائیوں کے ساتھ ان کے ایک تہائی مال میں، اور فرماتے ہیں کہ وہ مال انہی کے لئے ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 31753 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣١٨٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عمرو بن مرة عن عبد اللَّه بن سلمة عن علي أنه كان لا يشرك (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
عبد اللہ بن سلمہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ ان کو برابر شریک نہیں رکھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33182]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33182، ترقيم محمد عوامة 31753)
حدیث نمبر: 31754 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣١٨٣ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن أبي إسحاق عن الحارث عن علي أنه كان لا يشرك (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حارث، حضرت علی رضی اللہ عنہ سے یہی بات نقل کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33183]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33183، ترقيم محمد عوامة 31754)
حدیث نمبر: 31755 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣١٨٤ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم قال: كان علي لا يشرك (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم نے بھی حضرت علی رضی اللہ عنہ سے یہی روایت کی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33184]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33184، ترقيم محمد عوامة 31755)
حدیث نمبر: 31756 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣١٨٥ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي قيس عن (هزيل) (١) عن عبد اللَّه أنه كان لا يشرك ويقول: (تناهت) (٢) السهام (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ھزیل سے روایت ہے کہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہان بھائیوں کو شریک نہیں رکھا کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ حصّے ختم ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33185]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33185، ترقيم محمد عوامة 31756)
حدیث نمبر: 31757 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣١٨٦ - حدثنا (معتمر) (١) عن أبيه عن أبي مجلز عن علي أنه كان لا يشرك بينهم (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو مجلزحضرت علی رضی اللہ عنہ سے نقل کرتے ہیں کہ وہ بھی ان بھائیوں کو شریک نہیں بنایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33186]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33186، ترقيم محمد عوامة 31757)
حدیث نمبر: 31758 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣١٨٧ - حدثنا وكيع عن ابن أبي ليلى عن الشعبي عن زيد بن ثابت أنه كان لا يشرك (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی بھی حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے یہی مضمون نقل کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33187]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33187، ترقيم محمد عوامة 31758)
حدیث نمبر: 31759 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣١٨٨ - حدثنا عبد اللَّه بن داود عن علي بن صالح عن جابر عن عامر أن عليًا وأبا موسى (وأبيًا) (١) كانوا لا يشركون (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضر ت عامر فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت ابو موسیٰ اور حضرت ابی رضی اللہ عنہ بھی ان بھائیوں کو شریک نہیں بنایا کرتے تھے۔ حضرت وکیع فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کرام نے ان سے اختلاف کیا ہے شریک کرنے کے بارے میں سوائے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے کہ وہ شریک نہیں بناتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33188]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33188، ترقيم محمد عوامة 31759)