☽ 11 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في بني عم أحدهم أخ لأم
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الفرائض← في بني عم أحدهم أخ لأم
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 4
Hadith No.: 31733 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٣١٥٣ - حدثنا جرير عن مغيرة عن الشعبي قال: كان علي وزيد يقولان في بني عم أحدهم أخ لأم: يعطيانه السدس، وما بقي بينه وبين بني عمه، وكان عبد اللَّه يعطيه المال كله (١) .
Translation: اردو ترجمہ
شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت زید رضی اللہ عنہ ما ان چچا زاد بھائیوں کے بارے میں جن میں سے ایک ماں شریک بھائی ہو فرمایا کرتے تھے کہ اس کو چھٹا حصّہ دیا جائے گا، اور باقی اس کے اور دوسرے چچا زاد بھائیوں کے درمیان تقسیم ہوگا، اور حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ اسی چچا زاد کو پورا مال دلواتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33153]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33153، ترقيم محمد عوامة 31733)
Hadith No.: 31734 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٣١٥٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي إسحاق عن الحارث عن علي قال: أتي في بني عم أحدهم أخ لأم، وكان ابن (مسعود) (١) أعطاه المال كله، فقال علي: يرحم اللَّه أبا عبد الرحمن إنه كان لفقيه، لو كنت لأعطيه السدس، وكان شريكهم (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حارث فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس ان چچا زاد بھائیوں کا مسئلہ لایا گیا جن میں سے ایک ماں شریک بھائی تھا، جبکہ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے اس ماں شریک کو پورا مال دیا تھا، حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ ابو عبد الرحمن پر رحم فرمائے، وہ بلاشبہ فقیہ تھے، اگر میں ہوتا تو اس کو چھٹا حصّہ دیتا، اور پھر وہ مال میں دوسرے چچا زاد بھائیوں کا شریک ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33154]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33154، ترقيم محمد عوامة 31734)
Hadith No.: 31735 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٣١٥٥ - حدثنا وكيع عن سفيان عن خالد الحذاء عن ابن سيرين عن شريح أنه كان يقضي في بني عم أحدهم أخ لأم بقضاء عبد اللَّه (١) .
Translation: اردو ترجمہ
محمد بن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت شریح ان چچا زاد بھائیوں کے بارے میں جن میں سے ایک ماں شریک بھائی ہو حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کے فیصلے کے مطابق فیصلہ فرمایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33155]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33155، ترقيم محمد عوامة 31735)
Hadith No.: 31736 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٣١٥٦ - حدثنا ابن فضيل عن بسام عن فضيل عن إبراهيم في امرأة تركت بني عمها أحدهم أخوها لأمها، قال: فقضى فيها عمر وعلي وزيد؛ أن لأخيها من أمها السدس، وهو شريكهم بعد في المال، وقضى فيها عبد اللَّه أن المال له دون بني عمه (١) .
Translation: اردو ترجمہ
ابراہیم فرماتے ہیں کہ جس عورت نے مرتے وقت چچا زاد بھائی چھوڑے جن میں سے ایک اس کا ماں شریک بھائی ہو، اس کے بارے میں حضرت عمر، حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت زید رضی اللہ عنہ م نے فیصلہ فرمایا کہ اس کے ماں شریک بھائی کو چھٹا حصّہ ملے گا، اور پھر وہ مال میں دوسروں کے ساتھ شریک ہوگا، اور اس کے بارے میں حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے فیصلہ فرمایا کہ مال اسی کو ہی ملے گا نہ کہ اس میت کے دوسرے چچا زاد بھائیوں کو۔ ابو بکر فرماتے ہیں کہ یہ مسئلہ حضرت عمر، حضرت علی، اور حضرت زید رضی اللہ عنہ کے قول کے مطابق چھ حصّوں سے نکلے گا، اور حضرت عبد اللہ اور شریح رضی اللہ عنہ کے قول کے مطابق ایک حصّے سے نکلے گا، اور وہ پورا مال ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33156]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33156، ترقيم محمد عوامة 31736)