☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الرؤيا← باب
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 31147 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٥٢٨ - حدثنا (المعلى) (١) بن منصور قال: حدثني يحيى بن حمزة عن يزيد ابن عبيدة عن أبي (عبيد) (٢) اللَّه عن عوف بن مالك الأشجعي قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"الرؤيا على ثلاثة: منها تخويف من الشيطان ليحزن (به) (٣) ابن آدم، و (منه) (٤) الأمر يحدث به نفسه في اليقظة (فيراه) (٥) في المنام، و (منه) (٦) جزء من ستة وأربعين جزءا من النبوة" (٧) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عوف بن مالک اشجعی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ خواب تین قسم کے ہوتے ہیں، بعض خواب شیطان کی طرف سے ڈرانے کے لیے ہوتے ہیں، اور بعض وہ معاملات ہوتے ہیں جن کو آدمی بیداری میں سوچتا ہے تو وہ خواب میں نظر آجاتے ہیں، اور بعض خوا ب نبوت کا چھیالیسواں حصّہ ہوتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32528]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32528، ترقيم محمد عوامة 31147)
حدیث نمبر: 31148 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٥٢٩ - حدثنا هوذة بن خليفة عن عوف عن محمد عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"الرويا ثلاث: (فالبشرى) (١) من اللَّه، وحديث النفس، وتخويف من الشيطان، فإذا رأى أحدكم رؤيا تعجبه فليقصها (أن) (٢) شاء، وإذا رأى شيئًا يكرهه فلا يقصه على أحد وليقم يصلي" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ خواب تین قسم کے ہوتے ہیں، بعض خواب اللہ تعالیٰ کی طرف سے خوشخبری ہوتے ہیں، اور بعض خواب دل کی باتیں ہوتی ہیں، اور بعض خواب شیطان کی طرف سے ڈرانے کے لیے ہوتے ہیں، جب تم میں سے کوئی اچھا خواب دیکھے تو اس کو چاہیے کہ بیان کر دے اگر اس کا جی چاہے، اور جب کوئی ناپسندیدہ خواب دیکھے تو کسی کو نہ بتائے اور کھڑا ہو کر نماز پڑھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32529]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32529، ترقيم محمد عوامة 31148)
حدیث نمبر: 31149 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٥٣٠ - حدثنا أبو معاوية ووكيع عن الأعمش عن (أبي) (١) ظبيان عن علقمة قال: قال عبد اللَّه: الرؤيا ثلاثة: حضور الشيطان، والرجل يحدث نفسه بالنهار فيراه بالليل، والرؤيا التي هي الرؤيا (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علقمہ سے روایت ہے کہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ خواب تین طرح کے ہیں، بعض خواب شیطان کے آنے کی وجہ سے ہوتے ہیں، اور بعض اوقات آدمی دن کے دقت اپنے دل سے باتیں کرتا ہے تو اسی کو رات میں دیکھتا ہے، اور بعض حقیقی خواب ہوتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32530]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32530، ترقيم محمد عوامة 31149)