☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
وہ روایات جو اسلاف سے منقول ہیں ان خوابوں کے بارے میں جن کو کسی کے سامنے بیان نہیں کرنا چاہیے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الرؤيا← وہ روایات جو اسلاف سے منقول ہیں ان خوابوں کے بارے میں جن کو کسی کے سامنے بیان نہیں کرنا چاہیے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 31112 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٤٩٤ - حدثنا سفيان بن عيينة عن أبي الزبير عن جابر (قال: جاء) (١) رجل إلى النبي صلى الله عليه و آله وسلم فقال: إني رأيت كأن عنقي ضربت، قال:"لم يخبو أحدكم بلعب الشيطان (به) (٢) " (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ گویا میری گردن اڑا دی گئی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی اپنے ساتھ شیطان کے کھیلنے کو کیوں بیان کرتا ہے؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32494]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32494، ترقيم محمد عوامة 31112)
حدیث نمبر: 31113 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٤٩٥ - حدثنا وكيع قال حدثنا الأعمش عن أبي سفيان عن جابر قال: جاء رجل إلى النبي صلى الله عليه و آله وسلم فقال: يا رسول اللَّه (رأيت في المنام) (١) كأن رأسي قطع، قال: ⦗٦٨⦘ فضحك النبي صلى الله عليه و آله وسلم (و) (٢) قال:"إذا لعب الشيطان بأحدكم (في منامه) (٣) فلا يحدث به الناس" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! میں نے خواب میں کچھ یوں دیکھا ہے کہ میرا سر کاٹ دیا گیا، راوی فرماتے ہیں کہ اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہنسے اور فرمایا جب تم میں سے کسی کے ساتھ شیطان خواب میں کھیلے تو وہ اس کو لوگوں کے سامنے بیان نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32495]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32495، ترقيم محمد عوامة 31113)
حدیث نمبر: 31114 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٤٩٦ - حدثنا محمد بن عبد اللَّه الأسدي عن عمر بن سعيد بن أبي (الحسين) (١) قال: حدثني عطاء بن أبي رباح عن أبي هريرة قال: جاء رجل (إلى) (٢) النبي صلى الله عليه و آله وسلم فقال: إني رأيت في المنام كأن رأسي (ضربت) (٣) فرأيته بيدي هذه، قال: فقال (٤) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"يعمد الشيطان إلى أحدكم فيتهول (له) (٥) ثم يغدو فيخبر الناس" (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا کہ میں نے خواب دیکھا کہ میرا سر کاٹ دیا گیا ہے اور پھر میں نے اپنا سر اپنے اس ہاتھ میں رکھا ہوا دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: کہ شیطان تم میں سے کسی کے پاس خوفناک شکل میں آتا ہے اور اسے خوف میں مبتلا کرتا ہے، اور پھر وہ آدمی صبح کے وقت یہ بات لوگوں کو بتانا شروع کردیتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32496]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32496، ترقيم محمد عوامة 31114)
حدیث نمبر: 31115 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٤٩٧ - حدثنا (١) معاوية بن هشام عن سفيان (عن) (٢) أبي إسحاق عن حارثة ابن مضرب أن رجلًا رأى رؤيا من صلى الليلة في المسجد دخل الجنة فخرج عبد اللَّه بن مسعود وهو يقول: اخرجوا (لا تغتروا) (٣) ، فإنما هي نفخة شيطان (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حارثہ بن مضرّب نقل کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے خواب میں دیکھا کہ جس شخص نے آج رات مسجد میں نماز پڑھی وہ جنت میں داخل ہوگا، یہ سن کر حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ یہ فرماتے ہوئے نکلے کہ نکل جاؤ، دھوکہ نہ کھاؤ، کیونکہ یہ شیطانی وسوسہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32497]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32497، ترقيم محمد عوامة 31115)