☽ 14 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الإيمان← باب
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 8
حديث رقم: 30981 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٣٥٨ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري عن سعيد بن المسيب عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"مثل المؤمن مثل الزرع لا (تزال) (١) الريح (تميله) (٢) ولا يزال المؤمن (يصيبه) (٣) (البلاء) (٤) ، ومثل الكافر كمثل شجرة (الأرزة) (٥) لا تهتز حتى تستحصد" (٦) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مومن کی مثال اس کھیتی کی سی ہے جس کو ہوا مسلسل جھکاتی رہتی ہے، اور اسی طرح مومن بھی ہمیشہ بلاؤں اور مصیبتوں میں مبتلا رہتا ہے۔ اور کافر کی مثال صنوبر کے درخت کی سی ہے وہ نشو ونما نہیں پاتا یہاں تک کہ اس کے کٹنے کا وقت آجاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32358]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32358، ترقيم محمد عوامة 30981)
حديث رقم: 30982 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٣٥٩ - حدثنا ابن نمير قال: (حدثنا) (١) زكريا عن (سعد) (٢) بن إبراهيم (قال) (٣) : (أخبرني) (٤) (ابن) (٥) كعب بن مالك عن أبيه قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"المؤمن كمثل (الخامة من) (٦) الزرع، (تفيئها) (٧) الريح تصرعها مرة، وتعدلها أخرى حتى تهيج، ومثل الكافر كمثل الأرزة (المجذية) (٨) على أصولها (٩) لا (يغلبها) (١٠) شيء حتى يكون أنجعافها مرة واحدة" (١١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت کعب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مومن کی مثال اس ناپختہ کمزور کھیتی کی سی ہے جس کو ہوا حرکت دیتی رہتی ہے۔ ایک مرتبہ اس کو پچھاڑتی ہے اور پھر دوسری مرتبہ اس کو سیدھا کھڑا کردیتی ہے یہاں تک کہ وہ خشک ہوجاتی ہے، اور کافر کی مثال اس صنوبر کے درخت کی سی ہے جو اپنی جڑوں پر مضبوط کھڑا ہوتا ہے اس کو کوئی چیز بھی نہیں ہلا سکتی یہاں تک کہ وہ ایک مرتبہ ہی اکھڑ جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32359]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32359، ترقيم محمد عوامة 30982)
حديث رقم: 30983 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٣٦٠ - حدثنا وكيع عن عمران بن حدير عن يحيى (بن سعيد) (١) عن بَشير بن نَهيك عن أبي هريرة قال: مثل المؤمن الضعيف كمثل الخامة من الزرع، تميلها الريح مرة وتقيمها مرة (٢) ، قال: (أخرى) (٣) قلت: فالمؤمن القوي؟ قال: مثل ⦗٢٨⦘ النخلة تؤتي أكلها (كل) (٤) حين في ظلها ذلك (ولا) (٥) (تميلها) (٦) الريح (٧) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت بشیر بن نہیک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کمزور مومن کی مثال ناپختہ کھیتی کی سی ہے۔ ہوا کبھی اس کو جھکا دیتی ہے۔ اور کبھی اس کو سیدھا کھڑا کردیتی ہے۔ راوی کہتے ہیں: میں نے پوچھا: اور قوی مومن کی مثال؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس کی مثال کھجور کے درخت کی سی ہے جو اپنا پھل دیتا ہے جب بھی کوئی اس کے سائے میں ہوتا ہے اور ہوا اس کو کبھی نہیں جھکاتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32360]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32360، ترقيم محمد عوامة 30983)
حديث رقم: 30984 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٣٦١ - حدثنا غندر عن شعبة عن يعلى بن عطاء عن أبيه عن عبد اللَّه بن عمرو قال: مثل المؤمن (كمثل) (١) (النحلة) (٢) (تأكل) (٣) طيبًا وتضع طيبًا (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: مومن کی مثال شہد کی مکھی کی سی ہے۔ جو پاک چیز کھاتی ہے اور پاک چیز دیتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32361]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32361، ترقيم محمد عوامة 30984)
حديث رقم: 30985 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٣٦٢ - حدثنا ابن إدريس عن (بريد) (١) بن عبد اللَّه عن أبي بردة عن أبي موسى قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"المؤمن للمؤمن كالبنيان يشد بعضه بعضًا" (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو موسیٰ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مومن دوسرے مومن کے لیے عمارت کی طرح ہے جس کا بعض حصہ بعض کو مضبوط بناتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32362]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32362، ترقيم محمد عوامة 30985)
حديث رقم: 30986 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٣٦٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن الأعمش عن أبي عمار عن عمرو ابن شرحبيل قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أن عمارا مُلِئَ إيمانا إلى مشاشه" (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن شرحبیل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: حضرت عمار رضی اللہ عنہ کے جوڑوں تک ایمان بھرا ہوا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32363]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32363، ترقيم محمد عوامة 30986)
حديث رقم: 30987 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٣٦٤ - حدثنا (عثام) (١) بن علي عن الأعمش عن أبي إسحاق عن هانئ ⦗٢٩⦘ ابن هانئ قال: كنا جلوسًا عند علي فدخل عمار (فقال) (٢) : مرحبا بالطيب المطيب، سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"إن عمارا مُلءَ إيمانا إلى مشاشه" (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ھانی بن ھانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ حضرت عمار رضی اللہ عنہ تشریف لائے۔ تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: خوش آمدید پاکیزہ اور خوشبودار کو۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یوں فرماتے ہوئے سنا ہے: یقینا عمار رضی اللہ عنہ کے جوڑوں تک میں ایمان بھرا ہوا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32364]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32364، ترقيم محمد عوامة 30987)
حديث رقم: 30988 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٣٦٥ - حدثنا (عفان قال: حدثنا) (١) جعفر بن سليمان قال: حدثنا زكريا قال: سمعت الحسن يقول: إن الإيمان ليس بالتحلي ولا بالتمني، إنما الإيمان ما وقر في القلب وصدقه العمل.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت زکریا رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن رحمہ اللہ کو یوں فرماتے ہوئے سنا ہے کہ: ایمان مزین ہونے اور خواہش کرنے کا نام نہیں۔ بیشک ایمان تو وہ ہے جو دل میں راسخ ہو اور عمل اس کی تصدیق کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32365]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32365، ترقيم محمد عوامة 30988)