☽ 15 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما (ذكر) فيما يطوى عليه المؤمن من الخلال
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الإيمان← ما (ذكر) فيما يطوى عليه المؤمن من الخلال
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 9
حديث رقم: 30972 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٣٤٩ - حدثنا مصعب بن المقدام قال حدثنا عكرمة بن عمار (قال) (١) : حدثني أبو زميل عن مالك بن مرثد الزماني عن أبيه قال: قال أبو ذر: سألت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم: ماذا ينجي العبد من النار؟ (فقال) (٢) :"الإيمان باللَّه"، قال: قلت: (يا ⦗٢٣⦘ نبي) (٣) اللَّه (أو) (٤) مع الإيمان عمل؟ فقال:"ترضخ مما رزقك اللَّه، أو يرضخ مما رزقه اللَّه" (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے اللہ کے رسول 5 سے پوچھا: وہ کون سا عمل ہے جو بندے کو جہنم سے نجات دلاتا ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ پر ایمان لانا۔ آپ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے پوچھا: اے اللہ کے نبی 5! کیا ایمان کے ساتھ کوئی عمل بھی؟ تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: تو دے اس رزق میں سے جو اللہ نے تجھے دیا۔ یا یوں فرمایا: وہ دے اس رزق میں سے جو اللہ نے اسے دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32349]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32349، ترقيم محمد عوامة 30972)
حديث رقم: 30973 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٣٥٠ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن زيد عن علي بن زيد عن أم محمد أن رجلا قال لعائشة: ما الإيمان؟ (قالت) (١) : أفسر أم أجمل؟ قال: (لا بل) (٢) أجملي، (قالت) (٣) : من سرته حسنته، وساءته، سيئته فهو مؤمن (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ام محمد رحمہ اللہ فرماتی ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: ایمان کی علامت کیا ہیـ؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں تفصیل سے بیان کروں یا مختصر طور پر بیان کروں؟ اس نے کہا: نہیں بلکہ اجمالاً بیان کریں۔ تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جس کو اس کی نیکی اچھی لگے اور اس کی برائی کھٹکے تو وہ مومن ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32350]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32350، ترقيم محمد عوامة 30973)
حديث رقم: 30974 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٣٥١ - حدثنا محمد بن (سابق) (١) قال: حدثنا إسرائيل عن الأعمش عن إبراهيم عن علقمة عن عبد اللَّه قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"ليس (المرء) (٢) المؤمن بالطعان ولا (باللعان) (٣) ولا بالفاحش ولا بالبذي" (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مومن طعن وتشنیع کرنے والا، لعن طعن کرنے والا، اور فحش کلامی اور بد کلامی کرنے والا نہیں ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32351]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32351، ترقيم محمد عوامة 30974)
حديث رقم: 30975 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٣٥٢ - حدثنا يحيى بن سعيد عن سفيان عن سلمة بن كهيل عن مصعب بن سعد (عن سعد) (١) قال: طبع المؤمن على الخلال كلها إلا الخيانة والكذب (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مصعب بن سعد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مومن تمام چیزوں کا عادی ہوسکتا ہے مگر خیانت کا اور جھوٹ کا نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32352]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32352، ترقيم محمد عوامة 30975)
حديث رقم: 30976 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٣٥٣ - حدثنا يحيى بن سعيد عن سفيان عن منصور عن مالك بن الحارث عن عبد الرحمن بن يزيد عن عبد اللَّه قال: المؤمن (يطوى) (١) على الخلال كلها (غير) (٢) الخيانة والكذب (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن یزید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: مومن تمام عادات کو اپنا سکتا ہے سوائے خیانت اور جھوٹ کے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32353]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32353، ترقيم محمد عوامة 30976)
حديث رقم: 30977 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٣٥٤ - [حدثنا وكيع قال: حدثنا الأعمش قال: حدثت عن أبي أمامة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"يطوى المؤمن على كل شيء إلا الخيانة والكذب] (١) (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مومن تمام عادات کو اپنا سکتا ہے مگر خیانت اور جھوٹ کو نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32354]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32354، ترقيم محمد عوامة 30977)
حديث رقم: 30978 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٣٥٥ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن هشام عن الحسن عن أبى موسى (أن) (١) النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:" (تكون) (٢) في آخر الزمان فتن كقطع الليل المظلم، ⦗٢٥⦘ يصبح الرجل مؤمنًا ويمسي كافرًا، ويمسي مؤمنًا ويصبح كافرًا" (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا؛ آخری زمانہ میں اتنے فتنہ ہوں گے جیسا کہ اندھیری رات کا ٹکڑا ہوتا ہے۔ آدمی صبح کرے گا مومن ہونے کی حالت میں۔ اور شام کرے گا کافر ہونے کی حالت میں۔ اور شام کرے گا مومن ہونے کی حالت میں اور صبح کرے گا کافر ہونے کی حالت میں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32355]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32355، ترقيم محمد عوامة 30978)
حديث رقم: 30979 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٣٥٦ - حدثنا ابن علية عن حجاج (بن) (١) أبي عثمان عن يحيى بن أبي كثير عن هلال بن أبي ميمونة عن عطاء (بن يسار) (٢) عن معاوية بن الحكم السلمي قال: كانت لي جارية ترعى غنما لي في قبل أحد (والجوانية) (٣) ، (فاطلعتها) (٤) ذات يوم وإذا الذئب قد ذهب بشاة من غنمها، قال: وأنا رجل من بني آدم، آسف كما (يأسفون) (٥) لكني صككتها صكة، فأتيت (٦) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فعظم ذلك (علي) (٧) (فقلت) (٨) : يا رسول اللَّه أفلا أعتقها، قال:"ائتني بها" (٩) فقال لها:"أين اللَّه؟" قالت: في السماء، قال:"من أنا؟" قالت: (أنت) (١٠) رسول اللَّه، قال:" (اعتقها) (١١) فإنها مؤمنة" (١٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عطاء بن یسار رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت معاویہ بن الحکم السلمی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: میری ایک باندی تھی جو احد اور جوانیہ مقام پر میری بکریاں چراتی تھی۔ پس ایک دن میں اس کے پاس گیا تو اچانک ایک بھیڑیا ریوڑ میں سے ایک بکری لے گیا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں آدم کے بیٹوں میں سے ایک آدمی ہوں میں نے افسوس کیا جیسا کہ وہ افسوس کرتے ہیں۔ لیکن میں نے اس کے چہرے پر زور سے تھپڑ دے مارا۔ پھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، مجھے یہ بہت ناگوار گزرا تھا، میں نے کہا: اے اللہ کے رسول 5! کیا میں اسے آزاد کر دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اسے میرے پاس لاؤ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے پوچھا: اللہ کہاں ہے؟ اس نے کہا: آسمان میں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: میں کون ہوں؟ اس نے کہا: آپ اللہ کے رسول ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اس کو آزاد کردو بیشک یہ مومن ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32356]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32356، ترقيم محمد عوامة 30979)
حديث رقم: 30980 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٣٥٧ - حدثنا علي بن هاشم عن (ابن) (١) أبي ليلى (عن المنهال) (٢) عن سعيد بن جبير عن ابن عباس (عن الحكم يرفعه) (٣) أن رجلًا أتى النبي صلى الله عليه و آله وسلم وقال: إن على أمي رقبة مؤمنة وعندي رقبة سوداء أعجمية فقال:"ائت بها"، فقال:"أتشهدين أن لا إله إلا اللَّه وأني رسول اللَّه"، قالت: نعم، قال:"فاعتقها" (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت حکم رحمہ اللہ نے مرفوعاً بیان کیا ہے کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کرنے لگا: میری والدہ کے ذمہ ایک مومنہ باندی تھی۔ اور میرے پاس ایک عجمی سیاہ رنگ کی باندی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس کو میرے پاس لاؤ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: کیا تم گواہی دیتی ہو کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اور میں اللہ کا رسول ہوں؟ اس نے کہا، جی ہاں! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اس کو آزاد کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32357]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32357، ترقيم محمد عوامة 30980)