☽ 15 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما قالوا في صفة الإيمان
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الإيمان← ما قالوا في صفة الإيمان
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 13
Hadith No.: 30955 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٣٣١ - حدثنا زيد بن الحباب عن علي بن مسعدة (قال: حدثنا) (١) قتادة قال: (حدثنا) (٢) أنس بن مالك قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:" (الإسلام) (٣) علانية والإيمان في القلب ثم يشير بيده إلى صدره (و) (٤) التقوى هاهنا التقوى هاهنا" (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسلام تو ظاہری انقیاد کا نام ہے، اور ایمان دل میں ہوتا ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے اپنے سینہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: تقویٰ یہاں ہوتا ہے، تقویٰ یہاں ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32331]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32331، ترقيم محمد عوامة 30955)
Hadith No.: 30956 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٣٣٢ - حدثنا مصعب بن المقدام قال حدثنا أبو هلال (عن قتادة) (١) عن أنس قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا إيمان لمن لا أمانة له" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس شخص میں امانت داری نہیں اس میں ایمان بھی کچھ نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32332]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32332، ترقيم محمد عوامة 30956)
Hadith No.: 30957 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٣٣٣ - حدثنا أبو أسامة قال: حدثنا عوف عن عبد اللَّه بن عمرو بن هند الجملي قال: قال علي (١) : الإيمان (يبدأه) (٢) (نقطة) (٣) بيضاء في القلب، كلما ازداد ⦗١٤⦘ الإيمان ازدادت بياضًا حتى يبيض القلب كله، والنفاق (يبدأه) (٤) (نقطة) (٥) سوداء في القلب، كلما (ازداد النفاق) (٦) ازدادت سوادًا حتى يسود القلب كله، والذي نفسي بيده لو شققتم (عن) (٧) قلب مؤمن لوجدتموه أبيض (القلب) (٨) ، ولو شققتم (عن) (٩) قلب منافق (لو) (١٠) جدتموه أسود (القلب) (١١) (١٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بن ھند الجملی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ایمان کی شروعات دل میں ایک سفید نقطہ سے ہوتی ہے۔ جیسے جیسے ایمان بڑھتا رہتا ہے سفیدی میں بھی اضافہ ہوتا ہے، یہاں تک کہ ایمان کے نور سے مومن کا سارا دل سفید ہوجاتا ہے اور نفاق کی شروعات دل میں ایک سیاہ نقطہ سے ہوتی ہے، جیسے جیسے نفاق بڑھتا ہے سیاہی میں بھی زیادتی ہوتی ہے، یہاں تک کہ سارا دل ہی نفاق کی ظلمتوں سے کالا ہوجاتا ہے۔ اور قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے، اگر تم مومن کے دل کو چیر کر دیکھو تو ضرور تم اس کو سفید پاؤ گے، اور اگر تم منافق کے دل کو چیر کر دیکھو تو ضرور تم اس کو سیاہ پاؤ گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32333]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32333، ترقيم محمد عوامة 30957)
Hadith No.: 30958 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٣٣٤ - حدثنا وكيع (قال: حدثنا) (١) الأعمش عن سليمان بن (ميسرة) (٢) عن طارق بن شهاب قال: قال عبد اللَّه: إن الرجل ليذنب الذنب فينكت في قلبه نكتة سوداء، ثم يذنب الذنب (فينكت) (٣) (أخرى) (٤) حتى يصير (لون) (٥) قلبه لون الشاة الربداء (٦) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت طارق بن شھاب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: بیشک جب آدمی کوئی گناہ کرتا ہے تو اس کے دل میں ایک سیاہ نقطہ پیدا ہوجاتا ہے۔ پھر جب وہ دوبارہ گناہ کرتا ہے تو دوسرا نکتہ پیدا ہوجاتا ہے یہاں تک کہ اس کا دل خاکستری رنگ کی بکری کی طرح ہوجاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32334]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32334، ترقيم محمد عوامة 30958)
Hadith No.: 30959 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٣٣٥ - حدثنا وكيع عن سفيان قال قال هشام عن أبيه: ما نقصت أمانة عبد قط إلا (نقص) (١) إيمانه.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ہشام رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت عروہ رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: امانت داری نہ کرنا بندے سے ایمان کے علاوہ کچھ کمی نہیں کرتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32335]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32335، ترقيم محمد عوامة 30959)
Hadith No.: 30960 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٣٣٦ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن عبيد بن عمير قال: الإيمان (هيوب) (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمرو رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبید بن عمیر رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: ایمان خوف زدہ ہونے کا نام ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32336]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32336، ترقيم محمد عوامة 30960)
Hadith No.: 30961 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٣٣٧ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن نافع بن جبير أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم بعث (بشر) (١) بن سحيم الغفاري يوم النحر ينادي في (الناس) (٢) : أنه لا يدخل الجنة إلا نفس مؤمنة (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت نافع بن جبیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے قربانی کے دن حضرت بشر بن سحیم غفاری رضی اللہ عنہ کو لوگوں میں یہ ندا لگانے کے لیے بھیجا: جنت میں اس شخص کے علاوہ کوئی داخل نہیں ہوگا جس کا نفس مومن ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32337]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32337، ترقيم محمد عوامة 30961)
Hadith No.: 30962 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٣٣٨ - حدثنا وكيع قال حدثنا هشام بن (عروة) (١) عن أبيه قال: لا يغرنكم صلاة امرئ ولا صيامه، من (شاء) (٢) صام ومن (شاء) (٣) صلى، (ألا) (٤) لا دين لمن لا أمانة له.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ہشام بن عروہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت عروہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا؛ تمہیں ہرگز دھوکہ میں مت ڈالے کسی کا نماز پڑھنا اور روزہ رکھنا، جو چاہے نماز پڑھتا ہو اور جو چاہے روزہ رکھتا ہو، لیکن جس میں امانت داری نہیں اس کا دین میں کوئی حصہ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32338]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32338، ترقيم محمد عوامة 30962)
Hadith No.: 30963 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٣٣٩ - حدثنا عفان قال حدثنا حماد (بن سلمة) (١) عن (أبي) (٢) جعفر الخطمي عن أبيه عن جده عمير بن حبيب بن (خماشة) (٣) أنه قال: الإيمان يزيد وينقص) (قيل) (٤) (له) (٥) : (وما) (٦) زيادته وما نقصانه؛ قال: إذا ذكرناه وخشيناه فذلك زيادته، وإذا غفلنا ونسينا وضيعنا فذلك نقصانه.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمیر بن حبیب بن خماشہ رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: ایمان میں کمی زیادتی ہوتی ہے، ان سے پوچھا گیا: ایمان کی کمی و زیادتی کیا ہے؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: جب ہم اس کا ذکر کریں اور اس ذات سے ڈریں تو یہ ایمان کا زیادہ ہونا ہے، اور جب ہم اس سے غافل ہوجائیں اور اسے بھول جائیں اور ہم اس کو ضائع کریں تو یہ اس کا کم ہونا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32339]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32339، ترقيم محمد عوامة 30963)
Hadith No.: 30964 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٣٤٠ - حدثنا ابن نمير عن سفيان عن عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر أنه كان يقول: اللهم لا تنزع مني الإيمان كما (أعطيته) (١) (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت نافع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما یوں دعا فرمایا کرتے تھے: اے اللہ! مجھ سے ایمان کو مت چھیننا جیسا کہ آپ نے مجھے عطا کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32340]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32340، ترقيم محمد عوامة 30964)
Hadith No.: 30965 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٣٤١ - حدثنا حماد بن (معقل) (١) عن غالب (عن) (٢) بكر قال: لو سئلت عن أفضل أهل هذا المسجد؟ فقالوا: (نشهد) (٣) أنه مؤمن مستكمل الإيمان بريء من النفاق، لم أشهد، ولو (شهدت) (٤) لشهدت أنه في الجنة، ولو سئلت عن (أشر أو أخبث) (٥) -الشك من أبي (بكر) (٦) - (رجل) (٧) فقالوا: (نشهد) (٨) أنه منافق مستكمل النفاق بريء من الإيمان، لم أشهد، ولو شهدت لشهدت أنه في النار.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت غالب بن بکر فرماتے ہیں کہ اگر مجھ سے مسجد کے سب سے افضل آدمی کے بارے میں سوال کیا جائے کہ کیا آپ گواہی دیتے ہیں کہ وہ کامل ایمان والا مومن ہے اور نفاق سے بری ہے۔ تو میں گواہی نہیں دوں گا اور اگر گواہی دوں گا تو یہ گواہی اس بات کی گواہی ہوگی کہ وہ جنت میں ہے۔ اگر مجھ سے سب سے برے آدمی کے بارے میں سوال کیا جائے اور لوگ کہیں کہ کیا آپ گواہی دیتے ہیں کہ وہ مکمل نفاق والا منافق ہے اور ایمان سے محروم ہے تو میں گواہی نہیں دوں گا کیونکہ اگر میں گواہی دوں تو وہ گواہی اس بات کی ہوگی کہ وہ جہنم میں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32341]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32341، ترقيم محمد عوامة 30965)
Hadith No.: 30966 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٣٤٢ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير قال حدثنا فضيل (بن) (١) غزوان قال: حدثنا عثمان بن أبي صفية الأنصاري قال: قال عبد اللَّه بن عباس (لغلام) (٢) (من غلمانه) (٣) : ألا أزوجك، (فما) (٤) من عبد يزني إلا نزع اللَّه منه نور الإيمان (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عثمان بن ابی صفیہ الانصاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے اپنے لڑکوں میں سے ایک لڑکے سے کہا: کیا میں تیرا نکاح نہ کر دوں؟ پس نہیں ہے کوئی بندہ جو زنا کرے مگر اللہ اس سے ایمان کا نور چھین لیتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32342]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32342، ترقيم محمد عوامة 30966)
Hadith No.: 30967 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٣٤٣ - حدثنا سليمان بن حرب عن حماد بن سلمة (عن هشام) (١) عن أبيه عن عائشة قالت: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم: إلا يزني الزاني (حين يزني) (٢) وهو مومن ولا يسرق حين يسرق وهو مؤمن" (٣) (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: زنا کرنے والا جب زنا کرتا ہے تو اس کا ایمان باقی نہیں رہتا۔ اور چوری کرنے والا جب چوری کرتا ہے تو اس کا بھی ایمان باقی نہیں رہتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32343]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32343، ترقيم محمد عوامة 30967)