☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات فرماتے ہیں قرآن پڑھنے والے کے لیے آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب فضائل القرآن← جو حضرات فرماتے ہیں قرآن پڑھنے والے کے لیے آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 30847 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٢٢٣ - حدثنا محمد بن فضيل عن أبيه قال: كان عمر بن عبد العزيز لا يفرض إلا لمن قرأ القرآن قال: وكان أبي ممن قرأ القرآن ففرض له.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن فضیل فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت فضیل نے ارشاد فرمایا: حضرت عمر بن عبد العزیز عطیہ مقرر نہیں فرماتے تھے مگر اس شخص کے لیے جس نے قرآن پڑھا ہو۔ اور میرے والد ان لوگوں میں سے تھے جنہوں نے قرآن پڑھا تھا تو ان کے لیے عطیہ مقرر کردیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32223]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32223، ترقيم محمد عوامة 30847)
حدیث نمبر: 30848 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٢٢٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن الشيباني عن (يسير) (١) بن عمرو قال: أراد سعد أن يلحق من قرأ القرآن على ألفين ألفين، فكتب إليه عمر: تعطي على كتاب اللَّه أجرًا (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یسیر بن عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت سعد نے ارادہ کیا کہ جو شخص قرآن پڑھا ہوا ہو اس کے لیے دو دو ہزار مقرر کردیا جائے، تو حضرت عمر نے ان کی طرف خط لکھا: تم اللہ کی کتاب پر اجرت دو گے!۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32224]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32224، ترقيم محمد عوامة 30848)
حدیث نمبر: 30849 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٢٢٥ - حدثنا الثقفي عن أيوب عن محمد قال: جمع ناس القرآن حتى بلغوا (عدة) (١) ، فكتب أبو موسى إلى عمر بذلك، فكتب إليه عمر: إن بعض الناس (أروى) (٢) له من بعض، ولعل بعض من يقرأه أن يقوم المقام خير من قراءة الآخر أخر ما عليه (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ کے پاس قرآن سیکھنے کے لیے لوگوں کی اچھی خاصی تعداد جمع ہوگئی تو انہوں نے اس بارے رائے طلب کرنے کے لئے حضرت عمر کو خط لکھا۔ حضرت عمر نے جواب میں لکھا کہ کچھ لوگ قرآن کو دوسروں سے زیادہ یاد کرنے والے ہوتے ہیں۔ اسی طرح اس کی قراءت کرنے والے بعض لوگ بھی دوسروں سے بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32225]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32225، ترقيم محمد عوامة 30849)