☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
قرآن کے بارے میں کہ کب نازل ہوا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب فضائل القرآن← قرآن کے بارے میں کہ کب نازل ہوا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 30813 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢١٨٩ - حدثنا عباد بن العوام عن داود عن عكرمة عن ابن عباس قال: نزل القرآن جملة من السماء العليا إلى سماء الدنيا في رمضان، فكان اللَّه إذا أراد أن يحدث شيئًا أحدثه (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: پورا قرآن اوپر والے آسمان سے آسمانِ دنیا تک رمضان میں اترا۔ پھر اللہ جب کسی چیز کو وجود میں لانے کا ارادہ فرماتے تو اس کو نازل فرما دیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32189]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32189، ترقيم محمد عوامة 30813)
حدیث نمبر: 30814 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢١٩٠ - حدثنا الثقفي عن أيوب عن أبي قلابة قال: نزلت التوراة لست (ليال) (١) خلون من رمضان، وأنزل القرآن لأربع وعشرين.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ایوب فرماتے ہیں کہ حضرت ابوقلابہ نے ارشاد فرمایا: تورات رمضان کی چھ تاریخ کو نازل ہوئی۔ اور قرآن چوبیس رمضان کو اتارا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32190]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32190، ترقيم محمد عوامة 30814)
حدیث نمبر: 30815 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢١٩١ - حدثنا يحيى بن يمان عن (سفيان) (١) عن خالد عن أبي قلابة قال: نزلت الكتب (كلها) (٢) ليلة أربع وعشرين من رمضان.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خالد فرماتے ہیں کہ حضرت ابو قلابہ نے ارشاد فرمایا؛ ساری آسمانی کتابیں رمضان کی چوبیس تاریخ کو نازل ہوئیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32191]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32191، ترقيم محمد عوامة 30815)
حدیث نمبر: 30816 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢١٩٢ - حدثنا معاوية بن هشام قال: حدثنا عمار بن زريق عن الأعمش عن حسان (١) أبي الأشرس عن سعيد بن جبير عن ابن عباس في قوله: ﴿إِنَّا أَنْزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ﴾ قال: (دفع) (٢) إلى جبريل ليلة القدر جملة (فرفع) (٣) (في) (٤) بيت العزة، (ثم) (٥) جعل (ينزله) (٦) تنزيلًا (٧) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اللہ کے قول۔ یقینا ہم نے ہی نازل کیا ہے قرآن کو شب قدر میں۔ کے بارے میں ارشاد فرمایا: حضرت جبرائیل کو سارا قرآن شب قدر میں ہی سپرد کردیا گیا تھا۔ پس اس کو بیت العزہ میں رکھا گیا، پھر وہ اس کو تدریجاً نازل کرتے رہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32192]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32192، ترقيم محمد عوامة 30816)
حدیث نمبر: 30817 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢١٩٣ - حدثنا الفضل بن دكين عن سفيان قال: أخبرني من سمع أبا العالية يذكر عن أبي الجلد قال: نزلت صحف إبراهيم أول ليلة من رمضان، (ونزل) (١) الزبور في ست، والإنجيل في ثمان عشرة، والقرآن في أربع وعشرين.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو العالیہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو الجلد نے ارشاد فرمایا: حضرت ابراہیم کے صحیفے رمضان کی پہلی رات میں نازل ہوئے۔ اور زبور چھٹی رات میں اور انجیل اٹھارہویں رات میں۔ اور قرآن چوبیسویں رات میں نازل ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32193]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32193، ترقيم محمد عوامة 30817)