☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو شخص کہے: قرآن پر عمل کرو
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب فضائل القرآن← جو شخص کہے: قرآن پر عمل کرو
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 30788 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢١٦٣ - حدثنا إسماعيل بن علية عن أيوب عن أبي قلابة أن (أناسًا) (١) من ⦗٤٦٢⦘ أهل الكوفة (أتوا) (٢) أبا الدرداء فقالوا: أن إخوانا (لك) (٣) من أهل الكوفة يقرؤنك السلام ويأمرونك أن توصيهم، قال: فأقرؤوهم السلام ومروهم: فليعطوا القرآن (خزائمه) (٤) فإنه يحملهم على القصد والسهولة، (ويجنبهم) (٥) الجور والحزونة (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ کوفہ کے کچھ لوگ حضرت ابو الدرداء کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: آپ کے کوفہ کے بھائی آپ کو سلام کہہ رہے تھے اور آپ سے درخواست کر رہے تھے کہ آپ ان کے لیے کوئی وصیت کردیجیے۔ آپ نے فرمایا: پس تم ان کو سلام کہنا اور ان کو حکم دینا کہ وہ قرآن پر عمل کریں دل و جان سے وہ ان کو سہولت و آسانی دے گا۔ اور ان کو ظلم اور غم سے بچائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32163]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32163، ترقيم محمد عوامة 30788)
حدیث نمبر: 30789 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢١٦٤ - حدثنا الثقفي عن أيوب عن أبي قلابة قال: قال أبو الدرداء: لا يفقه كل الفقه حتى يرى للقرآن وجوها كثيرة (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو الدرداء نے ارشاد فرمایا: تم سارا قرآن نہیں سمجھ سکتے یہاں تک کہ تم قرآن کی ساری عملی صورتیں نہ دیکھ لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32164]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32164، ترقيم محمد عوامة 30789)
حدیث نمبر: 30790 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢١٦٥ - حدثنا هوذة بن خليفة قال: حدثنا (عوف) (١) عن زياد بن مخراق عن أبي كنانة عن أبي موسى قال: أعطوا القرآن (خزائمه) (٢) ، يأخذ بكم القصد والسهولة، ويجنبكم الجور والحزونة (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو کنانہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ نے ارشاد فرمایا: قرآن پر عمل کرو دل و جان سے، وہ تمہیں سہولت اور آسانی دے گا، اور تمہیں ظلم اور تکلیف سے بچائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32165]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32165، ترقيم محمد عوامة 30790)