☽ 14 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من كره أن يفسر القرآن
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب فضائل القرآن← من كره أن يفسر القرآن
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 10
حديث رقم: 30723 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٠٩٦ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا ابن عون عن ابن سيرين قال: سألت عبيدة عن آية (في) (١) كتاب اللَّه، فقال: عليك بتقوى اللَّه والسداد فقد ذهب ⦗٤٤٦⦘ الذين كانوا (يعلمون) (٢) فيم أنزل القرآن.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبیدہ سے کتاب اللہ کی ایک آیت کے متعلق پوچھا؟ تو آپ نے فرمایا: تجھ پر لازم ہے اللہ سے ڈرنا اور راست روی، بلاشبہ چلے گئے وہ لوگ جو جانتے تھے کہ کس بارے میں قرآن نازل ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32096]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32096، ترقيم محمد عوامة 30723)
حديث رقم: 30724 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٠٩٧ - حدثنا غندر عن شعبة عن عمرو بن مرة قال: سأل رجل سعيد بن المسيب عن آية من القرآن فقال: لا تسألني عن القرآن وسل عنه من يزعم أنه لا يخفى عليه منه شيء -يعني عكرمة.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن مرہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت سعید بن المسیب سے قرآن کی ایک آیت کے متعلق سوال کیا؟ تو آپ نے فرمایا: مجھ سے قرآن کے بارے میں سوال نہ کرو بلکہ اس سے پوچھو جو دعویٰ کرتا ہے کہ اس پر قرآن کی کوئی چیز مخفی نہیں ہے۔ یعنی حضرت عکرمہ سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32097]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32097، ترقيم محمد عوامة 30724)
حديث رقم: 30725 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٠٩٨ - حدثنا وكيع عن عبد الأعلى عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: من قال في القرآن بغير علم فليتبوأ مقعده من النار (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: جو شخص قرآن کے بارے میں بغیر علم کے رائے زنی کرے پس اس کو چاہیے کہ وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32098]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32098، ترقيم محمد عوامة 30725)
حديث رقم: 30726 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٠٩٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن مغيرة قال: كان إبراهيم يكره أن يتكلم في القرآن.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم ناپسند کرتے تھے کہ وہ قرآن کے بارے میں کچھ رائے زنی کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32099]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32099، ترقيم محمد عوامة 30726)
حديث رقم: 30727 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢١٠٠ - حدثنا علي بن (مسهر) (١) عن الحسن بن عمرو عن الشعبي قال: أدركت أصحاب (عبد اللَّه) (٢) وأصحاب (علي) (٣) وليس هم لشيء من العلم أكره منهم (لتفسير) (٤) القرآن.
الترجمة: اردو ترجمہ
امام شعبی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کے شاگردوں کو پایا اس حال میں کہ ان کے نزدیک علم میں قرآن کی تفسیر بیان کرنا سب سے زیادہ ناپسندیدہ تھا۔ شعبی نے فرمایا: اور حضرت ابوبکر فرمایا کرتے تھے: کون سا آسمان مجھ پر سایہ کرے گا، اور کون سی زمین مجھے پناہ دے گی۔ جب میں قرآن کے بارے میں ایسی بات کہوں جس کا مجھے علم نہیں؟! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32100]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32100، ترقيم محمد عوامة 30727)
حديث رقم: 30728 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢١٠٢ - حدثنا الفضل بن دكين قال: حدثني عبد اللَّه بن حبيب بن أبي ثابت قال: سألت طاوسا عن تفسير هذه الآية: ﴿شَهَادَةُ بَيْنِكُمْ إِذَا حَضَرَ أَحَدَكُمُ الْمَوْتُ﴾ [المائدة: ١٠٦] : فأراد أن يبطش حتى قيل هذا ابن حبيب - (كراهية) (١) لتفسير القرآن.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن حبیب بن ابی ثابت فرماتے ہیں: میں نے حضرت طاو وس سے اس آیت: گواہی کا (ضابطہ) تمہارے درمیان جب تم میں سے کسی کی موت آپہنچے،؟ کی تفسیر کے متعلق پوچھا؟ سو انہوں نے حملہ کرنے کا ارادہ کیا یہاں تک کہ انہیں کہا گیا: یہ ابن حبیب ہیں۔ قرآن کی تفسیر بیان کرنے کو ناپسند کرنے کی وجہ سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32102]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32102، ترقيم محمد عوامة 30728)
حديث رقم: 30729 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢١٠٣ - حدثنا يزيد بن هارون قال: (أخبرنا) (١) حميد عن أنس أن عمر قال: على المنبر: ﴿ (وَفَاكِهَةً) (٢) وَأَبًّا﴾ [عبس: ٣١] ، ثم (قال) (٣) : هذه الفاكهة قد عرفناها فما الأب؟ ثم رجع إلى نفسه فقال: إن هذا لهو التكلف، يا عمر (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے منبر پر آیت تلاوت فرمائی۔ (اور پھل اور چارے)۔ پھر فرمایا: یہ پھل تو ہم پہچانتے ہیں۔ پس اَبًّا کیا ہے؟ پھر اپنے نفس کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا: اے عمر! یقینا یہ تو تکلف ہے!۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32103]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32103، ترقيم محمد عوامة 30729)
حديث رقم: 30730 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢١٠٤ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر قال: كتب رجل مصحفًا وكتب عند كل آية تفسيرها، فدعا به عمر فقرضه بالمقراضين (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر نے ارشاد فرمایا: ایک آدمی نے قرآن لکھا اور ہر آیت کے ساتھ اس کی تفسیر بھی لکھی۔ پس حضرت عمر نے اس کو منگوایا۔ پھر اس کو قینچی کے ساتھ کاٹ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32104]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32104، ترقيم محمد عوامة 30730)
حديث رقم: 30731 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢١٠٥ - حدثنا محمد بن عبيد عن العوام بن حوشب عن إبراهيم التيمي أن أبا بكر سئل عن: ﴿وَفَاكِهَةً وَأَبًّا﴾ فقال: أي سماء تظلني وأي أرض تقلني، إذا قلت في كتاب اللَّه ما لا أعلم (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہم التیمی فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر سے اس آیت (اور پھل اور چارے) کے متعلق سوال کیا گیا؟ تو آپ نے فرمایا: کون سا آسمان مجھے سایہ دے گا؟ اور کون سی زمین مجھے پناہ دے گی۔ جب میں کتاب اللہ کے بارے میں وہ بات کہوں جس کا مجھے علم نہیں؟!۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32105]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32105، ترقيم محمد عوامة 30731)
حديث رقم: 30732 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢١٠٦ - حدثنا محمد بن (عبيد اللَّه) (١) الزبيدي عن سفيان عن الأعمش عن أبي وائل قال: كان إذا سئل عن شيء من القرآن قال: قد أصاب اللَّه ما أراد.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت ابو وائل سے جب قرآن کی کسی آیت کے متعلق سوال کیا جاتا۔ فرماتے: اللہ حق بجانب ہے جس کا بھی اس نے ارادہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32106]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32106، ترقيم محمد عوامة 30732)