☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جب آدمی قرآن ختم کرے تو وہ کیا کرے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب فضائل القرآن← جب آدمی قرآن ختم کرے تو وہ کیا کرے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 30661 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٠٣٣ - حدثنا وكيع عن مسعر عن قتادة عن أنس أنه كان إذا ختم جمع أهله (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت انس جب قرآن ختم کرتے تو اپنے تمام گھر والوں کو اکٹھا کرتے دعا کے لیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32033]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32033، ترقيم محمد عوامة 30661)
حدیث نمبر: 30662 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٠٣٤ - حدثنا وكيع عن مسعر عن عبد الرحمن بن الأسود قال: يذكر أنه يصلى عليه إذا ختم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسعر فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن اسود نے ارشاد فرمایا؛ یوں ذکر کیا جاتا ہے کہ قرآن ختم ہونے پر دعا کی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32034]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32034، ترقيم محمد عوامة 30662)
حدیث نمبر: 30663 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٠٣٥ - حدثنا جرير عن منصور عن الحكم قال: كان مجاهد وعبدة بن أبي لبابة وناس يعرضون المصاحف فلما كان اليوم الذي أرادوا أن يختموا أرسلوا إليَّ وإلى سلمة بن كهيل، فقالوا: إنا كنا نعرض المصاحف فأردنا أن نختم اليوم فأحببنا أن تشهدونا إنه كان يقال: إذا ختم القرآن نزلت الرحمة عند خاتمته، أو حضرت الرحمة عند خاتمته.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد اور حضرت عبدہ بن ابو لبابہ اور لوگ قرآن پڑھا کرتے تھے۔ پس جس دن وہ لوگ قرآن کو مکمل کرنے کا ارادہ کرتے تو میری طرف اور حضرت سلمہ بن کھیل کی طرف قاصد بھیج کر ہمیں بلاتے، اور فرماتے! ہم نے قرآن پڑھے ہیں پس ہمارا آج ختم کرنے کا ارادہ ہے ہم چاہتے ہیں کہ آپ لوگ بھی ہمارے پاس حاضر ہوں۔ اس لیے کہ کہا جاتا ہے۔ جب قرآن ختم کیا جاتا ہے تو اس کے ختم ہونے کے وقت رحمت اترتی ہے، یا فرمایا؛ اس کے ختم ہونے کے وقت رحمت حاضر ہوتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32035]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32035، ترقيم محمد عوامة 30663)
حدیث نمبر: 30664 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٠٣٦ - حدثنا يزيد بن هارون عن العوام بن (حوشب) (١) عن المسيب بن رافع أنه كان يختم القرآن في ثلاث، ويصبح اليوم الذي يختم فيه صائمًا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عوام بن حوشب فرماتے ہیں کہ حضرت مسیب بن رافع تین دنوں میں قرآن ختم کیا کرتے تھے۔ اور جس دن ختم فرماتے تو اس دن صبح روزے کی حالت میں کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32036]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32036، ترقيم محمد عوامة 30664)
حدیث نمبر: 30665 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٠٣٧ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن الحكم عن مجاهد قال: الرحمة تنزل عند ختم القرآن.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے ارشاد فرمایا: ختم قرآن کے موقع پر رحمت نازل ہوتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32037]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32037، ترقيم محمد عوامة 30665)
حدیث نمبر: 30666 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٠٣٨ - حدثنا يحيى بن سعيد القطان عن التيمي عن رجل عن أبي العالية أنه كان إذا أراد أن يختم القرآن من آخر النهار أخره إلى أن يمسي، وإذا أراد أن يختمه من آخر الليل أخره إلى أن يصبح.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک شخص بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابو العالیہ کا جب قرآن ختم کرنے کا ارادہ ہوتا تو اگر دن کا آخری حصہ ہوتا تو اسے شام تک مؤخر فرما دیتے۔ اور جب ختم کرنے کا ارادہ ہوتا اور رات کا آخری حصہ ہوتا تو اسے صبح تک مؤخر کردیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32038]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32038، ترقيم محمد عوامة 30666)