☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
قرآن میں ماہر ہونے والے کی فضیلت کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب فضائل القرآن← قرآن میں ماہر ہونے والے کی فضیلت کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 30659 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٠٣١ - حدثنا وكيع عن هشام الدستوائي عن قتادة عن زرارة بن أوفى عن (سعد) (١) بن هشام عن عائشة قالت: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"الذي يقرأ القرآن ⦗٤٢٤⦘ وهو ماهر به مع السفرة الكرام البررة، والذي يقرأه وهو يشتد عليه له أجران" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص قرآن کو پڑھتا ہے اس حال میں کہ وہ ماہر ہے وہ ان ملائکہ کے ساتھ ہوگا جو میر منشی ہیں اور نیکوکار ہیں اور جو شخص قرآن کو پڑھتا ہو اور اس کو پڑھنے میں دقت اٹھاتا ہو تو اس کے لیے دوہرا اجر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32031]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32031، ترقيم محمد عوامة 30659)
حدیث نمبر: 30660 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٠٣٢ - حدثنا سفيان بن عيينه عن عمرو عن عطاء: الذي يهون عليه القرآن مع السفرة (الكرام) (١) والذي (يتفلت) (٢) (منه) (٣) ويشق عليه له عند اللَّه أجران.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے ارشاد فرمایا: جس پر قرآن پڑھنا آسان ہو وہ ان ملائکہ کے ساتھ ہوگا جو میر منشی ہیں، اور جو اس کو مشقت سے پڑھتا ہے اور دقت اٹھاتا ہے۔ اس کے لیے اللہ کے پاس دوہرا اجر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32032]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32032، ترقيم محمد عوامة 30660)